geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے ایک اصلاح پسند اور ایک متشدد امیدوار دست بردار

June 17, 2021 1 1 min read
Mohsin Mehr Ali Zada
Share this:

Mohsin Mehr Ali Zada

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں انتخابی مہم کے آخری روز دو امیدوار صدارتی انتخابات سے دست بردار ہو گئے ہیں جس کے بعد باقی پانچ امیدواروں میں سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دست بردار ہونے والے امیدواروں میں محسن مہر علی زادہ کو اصلاح پسند تصور کیا جاتا ہے جب کہ علی رضا زاکانی قدامت پسند نظریات کے حامل ہیں۔ ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے 18 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق 64 سالہ مہر علی زادہ کی دست برداری کا فائدہ ایران کے مرکزی بینک کے سابق سربراہ اور معتدل نظریات کے حامل سمجھے جانے والے امیدوار عبدالناصر ہمتی کو ہو گا۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق عبدالناصر ہمتی اپنے حریف اور ایرانی عدلیہ کے قدامت پسند سربراہ ابراہیم رئیسی سے پیچھے ہیں۔ رئیسی کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں صدر بنانے کے لیے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بہت پہلے سے تیاری شروع کردی تھی۔

دست بردار ہونے والے دوسرے امیدوار زاکانی بھی ایک قدامت پسند امیدوار ہیں۔ ماضی میں دو مرتبہ صدارتی انتخابات کے لیے ان کی نامزدگی شوریٰ نگہبان نے مسترد کردی تھی۔ زاکانی نے اپنی انتخابی مہم ختم کرکے ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے صدارتی انتخابات میں امیدواروں کا یکساں انتخابی منشور رکھنے والے امیدواروں کے حق میں دست بردار ہونا معمول کی بات ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق زاکانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ رئیسی کو اہل ترین امیدوار تصور کرتے ہیں۔ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو مزید امیدواروں کی انتخابات سے دست برداری کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے 200 سے زائد ارکان نے بھی ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں قدامت پسند امیدواروں پر ابراہیم رئیسی کے حق میں دست بردار ہونے کے لیے زور دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ میں قدامت پسند نظریات رکھنے والے ارکان کو اکثریت حاصل ہے۔

انتخابی دوڑ سے دست بردار ہونے والے مہر علی زادہ اس سے قبل ایران کے نائب صدر اور دو صوبوں کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اصلاح پسند سابق ایرانی صدر محمد خاتمی کے دور میں ایران کے سویلین نیوکلیئر پروگرام چلانے والی جوہری توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2005 کے انتخابات میں سب سے کم ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ 2015 میں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

بدھ کو دست بردار ہونے والے دوسرے امیدوار زاکانی پارلیمنٹ کے تحقیقی مرکز کے سربراہ ہیں۔ بطور رکن پارلیمنٹ انہیں 2015 میں ایران اور عالمی قوتوں کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے پر کڑی تنقید کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے 1990 کی دہائی میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور ایرانی فوج پاسدارانِ انقلاب میں طلبہ کی شاخ ’باسیج‘ کے سربراہ بھی رہے۔

اصلاح پسند رائے دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے عبدالناصر ہمتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کامیاب ہوئے تو جواد ظریف کو اپنی حکومت میں بطور نائب صدر یا وزیرِ خارجہ شامل کریں گے۔ موجودہ وزیرِ خارجہ جواد ظریف 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ناصر ہمتی نے کہا ہے کہ مضبوط سفارتی تعلقات کے بغیر ایران کی معاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔ جواد ظریف کو وزیرِ خارجہ بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت پابندیوں کے خاتمے اور سیاسی پیش رفت کے لیے خارجہ پالیسی کے استعمال پر کام کرے گی۔

خیال رہے کہ جواد ظریف کچھ عرصہ قبل اپنی ایک آڈیو ٹیپ افشا ہونے کی وجہ سے انہیں ایرانی اسٹیبلشمنٹ اور با اثر حلقوں کی تنقید اور ناراضی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس آڈیو میں انہوں نے ایران میں جاری اختیارات کی کشمکش پر دو ٹوک انداز میں رائے کا اظہار کیا تھا۔

عبدالناصر ہمتی کے اعلان پر جواد ظریف کی جانب سے ابھی تک کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن اس سے قبل جواد ظریف ایک اور موقعے پر آئندہ بننے والی حکومت میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔

ایران میں انتخابی امیدواروں کو تین درجوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ امیدوار سخت گیر نظریات کے حامل ہیں جو ایران کے جوہری پرگرام کو وسعت دینے اور اس کے لیے دنیا سے مقابلے کی پالیسی کے حامی ہیں۔

معتدل یا ماڈرنسٹ وہ کہلاتے ہیں جو حالات کو جوں کا توں برقرار رکھنا چاہتے ہیں جب کہ اصلاح پسند انہیں کہا جاتا ہے جو نظریاتی بنیاد پر قائم ایران کے نظامِ حکومت میں تبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔

ایران کے حالیہ انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی کے کلیدی ساتھیوں اور نمایاں اصلاح پسندوں نے صدارتی امیدوار بننے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے لیکن امیدواروں کی منظوری دینے کا حتمی اختیار رکھنے والی شوریٰ نگہبان [گارڈین کونسل] نے بعض کم معروف امیدواروں ہی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دی تھی۔

Share this:
Saudi Arabia, UAE
Previous Post سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان شہری ہوابازی کی سکیورٹی میں اضافے کے لیے سمجھوتا
Next Post یو اے ای: کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں اضافہ؛ لوگوں کو ماسک پہننے اور ویکسین لگوانے کی ہدایت
UAE Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.