geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن انتظامیہ پر افغان قیادت سے ملاقات سے قبل اندرونی دباؤ

June 26, 2021 0 1 min read
Ashraf Ghani and Joe Biden
Share this:

Ashraf Ghani and Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جمعہ 25 جون کو افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمت کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبد اللہ سے ملاقاتوں کے بارے میں ماہرین اور تجزیہ کار اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بائیڈن انتظامیہ امریکی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کے علاوہ افغان سیاسی قیادت کو ملکی مستقبل کے بارے میں اپنے اختلافات کو دور کرنے کی ترغیب دلائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی افغان اعلی قیادت سے ملاقات ایک ایسے وقت پمیں ہونے جا رہی ہے جب طالبان ملک کے مختلف علاقوں پر افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں متعدد شہروں پر حملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز امریکی فورسز کی عدم موجودگی میں طالبان کی کارروائی کا مقابلہ نہیں کرسکیں گی۔ بائیڈن انتظامیہ نے 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے۔ لیکن بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان سے دستبرداری کی پالیسی حریف سیاسی کیمپوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہے ، جو وائٹ ہاؤس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ انخلا کے بعد کے متبادل پر غور کریں۔

22 جون کو ریپبلکن قانون ساز لنڈسے گراہم نے ایک ٹویٹ میں انخلا کے بعد کے انتظامات میں پاکستان کو شامل نہ کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے سینیٹر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا امریکی افواج کا پاکستان کے ساتھ معاہدے کے بغیر انخلا کا فیصلہ عراق سے بھی بدتر ثابت ہوسکتا ہے۔

اپریل میں امریکی وزیر خارجہ نے کابل میں عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی۔

ابھی تک، وائٹ ہاؤس نے اپنی افغان پالیسی پر تنقید پر کھلے عام رائے دینے سے گریز کیا ہے۔ افغانستان امور کے ماہر اور تجزیہ کار مارون وائن باؤم کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز کے مکمل انخلا کے بارے میں انتظامیہ کے اندر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ،” امریکی فوج انخلا کی مخالف ہے۔ اور کچھ اشارے یہ بھی ملے ہیں کہ محکمہ خارجہ کے اعلٰی عہدیداروں نے بھی بائیڈن کو افغانستان سے عجلت میں انخلا کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ لیکن بائیڈن مختلف رائے سننے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔‘‘

مارون وائن باؤم نے مزید کہا کہ ایک اور اہم مسئلہ افغان سیاسی اشرافیہ کے مابین جاری اختلافات ہیں جو سیاسی حکمرانی کے معاملات میں آپس کے اختلافات دور کرنے سے قاصر ہیں ، جس سے طالبان کو فائدہ بھی ہوا ہے اور انہوں نے افغان سیاستدانوں کی اس نا اہلی سے فائدہ اٹھایا ہے۔

مارون وائن باؤم نے کے بقول، ” حکومت کو زیادہ خطرہ سیاسی عمل کی ناکامی سے ہے کابل پر طالبان کے قبضے سے نہیں ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ صدر غنی کی قیادت اب تک حل کیبجائے مسئلے کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

ولسن سینٹر سے منسلک جنوبی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کوگل من نے کہا،” غنی اور عبداللہ بائیڈن کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بائیڈن کو کہتے ہوئے سننا چاہتے ہیں کہ امریکا ترقیاتی امداد ، امن عمل کے لیے سفارتی مدد ، اور سب سے اہم بڑھ کر افغان فوج کے لیے مالی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ وہ ایک ایسی فکر مند عوامی اور سیاسی قیادت کو یقین دلانے کی پوزیشن میں افغانستان واپس آنا چاہیں گے جب فوجیوں کے انخلا کے بعد امریکا افغانستان کو ترک نہیں کرے گا۔‘‘ کوگل من نے کہا امریکا افغانستان میں اثر و رسوخ کھو رہا ہے۔ وہ ایک اہم ملک تو رہے گا ، خاص طور پر اس کی مالی اور سفارتی طاقت کی وجہ سے، لیکن فوجی طاقت نا ہونے کا اس پر اثر ہو گا۔

کُوگل من نے اس امر سے اتفاق کیا کہ بائیڈن کا ستمبر تک تمام فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ واشنگٹن میں متنازعہ تھا ، کیونکہ اس اقدام کے حق میں بہت کم اتفاق دیکنے میں آیا تھا۔ ان کے بقول،” کیپیٹل ہل پر انخلا کے طاقتور مخالفین کا غلبہ ہے، اور وسیع تر سیاسی و عسکری قیادت میں بھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے فیصلے پر توجہ مرکوز کریں ، اور یہ دیکھیں کہ کس طرح اس فیصلے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ،” افغانستان میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ، انہیں یقین ہے کہ بائیڈن انتظامیہ افغانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی جب کہ وہ ابھی بھی وہاں موجود ہے۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ستمبر میں پُل آؤٹ کا وقت کم کرنا۔‘‘

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ” امریکی حکومت افغانستان کی امداد جاری رکھے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ملک کبھی بھی دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نا بن پائے جو امریکا کے لیے خطرہ ہو۔ ‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور تمام افغان فریقوں کو تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں معنی خیز حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔

Share this:
China Coronavirus
Previous Post چین میں کورونا وائرس دسمبر 2019ء سے بھی پہلے پھیلنا شروع ہوا تھا، رپورٹ
Next Post یورپی یونین ترکی کو شامی پنا گزینوں کے لیے مزید امداد فراہم کرے گا: وان دیر لین
Van Der Lane

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.