geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کی ایرانی حکومت پر مظاہرین کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں پر تنقید

July 29, 2021 0 1 min read
Protesters
Share this:

Protesters

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے ایران میں مظاہرین کے خلاف تشددآمیز کارروائیوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایران میں حالیہ ہفتوں میں قلّت آب کے خلاف مظاہروں نے ملک کوایک مرتبہ پھر ہلا کررکھ دیا ہے جبکہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے تشدد کے ذریعے ان مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ایرانی عوام اب نہ صرف اپنی نامکمل ضروریات بلکہ ان تمام انسانی حقوق کے احترام کے حق میں آوازبلند کررہے ہیں جودنیا بھر میں لوگوں کو حاصل ہیں۔‘‘

نیڈ پرائس نے کہا کہ ایرانی عوام کو اپنی مایوسیوں کے اظہار اوراپنی حکومت کا احتساب کرنے کا حق حاصل ہے لیکن ہمیں پریشان کن اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پرفائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کوانٹرنیٹ سمیت اظہاررائے کی آزادی کا حق استعمال کرنے کی اجازت دے۔انھوں نے کہا:’’ہم ایرانیوں کے ان حقوق کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ سیکورٹی فورسز کے تشدد اورحراست کے خوف کے بغیرپُرامن اجتماعات منعقد کرسکیں اور اپنی رائے کااظہارکریں۔‘‘ پرائس کا کہنا تھاکہ ہم خطے میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کی اطلاعات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے صوبہ خوزستان میں 15 جولائی سے قلّتِ آب کے بحران پر شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے دارالحکومت تہران تک پھیل چکے ہیں اور مظاہرین نے اگلے روز رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے۔

ان احتجاجی ریلیوں میں مظاہرین نے ایران کی خارجہ پالیسی کی مخالفت میں بھی نعرے بازی کی ہے۔ایک ویڈیو میں انھیں یہ نعرہ لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے:’’غزہ یا لبنان کے لیے نہیں، میں نے ایران کے لیے اپنی زندگی قربان کی ہے۔‘‘اس میں ایران کی جانب سے غزہ میں فلسطینی تنظیم حماس اور لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کا حوالہ تھا۔

ایرانی حکومت نے ان احتجاجی مظاہروں میں اب تک ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ایرانی حکام نے نامعلوم ’’بلوائیوں‘‘ پران ہلاکتوں کا الزام عاید کیا ہے جبکہ سیاسی کارکنان نے اس سرکاری بیانیے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی حکام مظاہرین کے لیے ’بلوائی‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

ایران کی انسانی حقوق کی تنظیم ہرانا نے گذشتہ ہفتے کے روز خوزستان میں ہونے والے مظاہروں میں10 مہلوکین کی شناخت کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ 102 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الگ سے اطلاع دی تھی کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے خوزستان میں وسط جولائی میں مظاہروں کے آغازکے بعد سے آٹھ مظاہرین کو ہلاک کردیا ہے۔

Share this:
Kim Jong Un
Previous Post شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کا مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ
Next Post نائجیریا: شیعہ عالم دین ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ جیل سے رہا
Ibraheem Zakzaky

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.