geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نو سالہ بچی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل اور جلا دی گئی

August 4, 2021 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں ایک نو سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل اور جلا دیا گیا۔ بچی پانی لینے کے لیے ایک شمشان گھاٹ گئی تھی۔

یہ ہولناک واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں کینٹ علاقے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

دہلی پولیس نے ایک پجاری سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے لیکن بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کرکے نذر آتش کردینے کے واقعے کے خلاف لوگوں میں زبردست غم و غصہ پھیل گیا ہے اور اس معاملے نے سیاسی رخ بھی اختیار کرلیا ہے۔

بھارت میں انتہائی پسماندہ ذات سمجھی جانے والی دلت برادری کی اس بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اتوار شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ان کی نو سالہ بیٹی شمشان گھاٹ میں لگے ہوئے واٹر کولر سے پانی لینے گئی تھی، جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹی: ”پنڈت نے کچھ لوگوں کو بھیج کر میری بیوی کو بلوایا اور بتایا کہ ہماری بیٹی اب زندہ نہیں رہی، جب پوچھا کہ کیا ہوا تو پنڈت نے کہا کہ واٹر کولر میں کرنٹ آنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ پنڈت رادھے شیام نے ہم سے ایک کاغذ پر دستخط کرنے کے لیے کہا لیکن جب ہم نے انکار کردیا تو زبردستی میری بیٹی کو نذر آتش کردیا۔ ہم نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن بیٹی کا جلا ہوا صرف ایک پاؤں بچ سکا۔”

متاثرہ کنبہ معاش کی تلاش میں راجستھان سے دہلی آیا تھا۔ یہ خاندان کُوڑا کرکٹ چن کا اپنی زندگی گزارتا ہے اور ان کی صرف ایک ہی بیٹی تھی۔

اس واقعے کے بعد لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے اور بدھ چاراگست کو مسلسل تیسرے روز بھی مظاہرے ہوئے۔ بچی کے گھر والوں کا الزام ہے کہ بچی کو قتل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ لوگ پولیس کے رویے سے بھی کافی ناراض ہیں کیونکہ پولیس نے اجتماعی جنسی زیادتی، قتل اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے قانون نیز دلتوں کے لیے مخصوص قوانین کے تحت کیس درج کرنے کے بجائے بہت معمولی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر کولر کی فارنزک جانچ کے لیے اسے لیبارٹری بھیجا گیا ہے جس کے بارے میں ملزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی سے بچی کو کرنٹ لگا تھا۔

مبینہ جنسی زیادتی کا شکار بچی کی آناً فاناً آخری رسومات ادا کیے جانے کے اس واقعے کا موازنہ اترپردیش کے علاقے ہاتھرس میں ستمبر 2020ء میں پیش آئے واقعے سے کیا جا رہا ہے۔ ہاتھرس واقعے میں بھی جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی لاش کی رات کی تاریکی میں آخری رسوما ت ادا کر دی گئی تھیں۔ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان سے اجازت تک نہیں لی تھی، حتٰی کہ بیٹی کے آخری دیدار سے بھی انہیں محروم رکھا۔

خیال رہے کہ ہاتھرس واقعے کی رپورٹنگ کے لیے دہلی سے جانے والے ایک صحافی صدیق کپّن کو اترپردیش پولیس نے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا اور 10 ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود انہیں رہائی نہیں مل سکی ہے۔

نئی دہلی میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے نے سیاسی رخ بھی اختیار کرلیا ہے۔ متعدد سیاسی رہنماوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دہلی میں قانون و انتظام کی ذمہ داری مرکزی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے متاثرہ کنبے سے ملاقات کی۔ انہوں نے بعد میں کہا، ”متاثرہ کنبہ صرف انصاف چاہتا ہے، کچھ اور نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی مدد کریں گے۔ راہول گاندھی اس وقت تک ان کے ساتھ کھڑا ہے جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا۔”

راہول گاندھی نے اس سے قبل ایک ٹوئیٹ کر کے حکومت سے سوال کیا، ”کیا دلت کی بیٹی قوم کی بیٹی نہیں ہے۔”

دراصل بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کے ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کے بعد حکومت کے طرف سے جاری کردہ بیانات میں انہیں ‘ملک کی بیٹیاں‘ کہہ کر ان کی تعریف کی گئی تھی۔

دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال نے بھی متاثرہ کنبے سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا، ”والدین نے اپنی جس بچی کو کھو دیا اس کا بدل نہیں ہوسکتا لیکن دہلی حکومت امداد کے طور پر دس لاکھ روپے دے گی اور واقعے کی مجسٹریٹ کے ذریعہ انکوائری کرائے گی تاکہ مجرموں کو قرار واقعی سزا مل سکے۔”

ہاتھرس جنسی زیادتی کیس: سازش،الزامات، دعوے، گرفتاریاں

دلتوں کے حقوق کے لیے سرگرم جماعت بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے کہا، ”وزیر اعظم سے لے کر وزیر داخلہ تک ہر بڑا لیڈر دہلی میں رہتا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں خواتین خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔”

ترنمول کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

یوں توسن 2012ء کے نربھیا جنسی زیادتی کیس کے بعد حکومت نے ایسے جرائم پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین بنائے لیکن ان کا کوئی خاطرخواہ اثر نہیں ہوسکا ہے۔ سرکاری اعدادشمار کے مطابق بھارت میں 2019ء میں جنسی زیادتی کے 32033 کیسز یعنی یومیہ اوسطاً 88 کیسزدرج کیے گئے۔ حالانکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے کیونکہ متاثرہ خواتین یا ان کے گھر والے سماجی بدنامی کے ڈر سے معاملے کو پولیس میں نہیں لے جاتے۔ بعض اوقات پولیس خود بھی ان کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جبکہ کئی معاملات میں ریپ کا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بھی متاثرہ خواتین کو کسی کارروائی سے باز رکھا جاتا ہے۔

تھامسن روئٹرز فاؤنڈیشن نے 2018ء میں اپنے ایک سروے میں بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار 11 فیصد خواتین انتہائی پسماندہ یعنی دلت طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ 2001ء سے 2017ء کے درمیان یعنی 17برسوں میں جنسی زیادتی کے واقعات میں دو گنا اضافہ ہوا۔

کرائم سائیکالوجی کے ماہر پروفیسر کے کے برہم چاری کا اس حوالے سے کہنا تھا، ”بھارت میں ریپ غیر ضمانتی جرم ہے لیکن ایسے مجرموں کو سیاست دانوں اور پولیس کا تحفظ بھی حاصل ہوتا ہے اور عام طورپر ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے مجرم بہت آسانی سے چھوٹ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج بھی ایسے جرائم کے بعد انگلی متاثرہ خاتون کی طرف ہی اٹھتی ہے، جس سے مجرموں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔‘‘

Share this:
Syria Bombing
Previous Post شام میں شہریوں پر بم حملہ کرنے والا ملزم برلن میں گرفتار
Next Post پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا نوے فیصد کام مکمل
Pak-Afghan Border

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.