geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں شہریوں پر بم حملہ کرنے والا ملزم برلن میں گرفتار

August 4, 2021 0 1 min read
Syria Bombing
Share this:

Syria Bombing

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی جرمن دفتر استغاثہ نے برلن میں شامی شہری موافق ال ڈی کو مبینہ طور پر سن دو ہزار چودہ میں دمشق میں شہریوں کے ایک گروپ پر بم حملہ کرنے اور دیگر جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ نے چار اگست بروز بدھ جرمنی کی فیڈرل کورٹ آف جسٹس کے تفتیشی جج کی طرف سے 30 جولائی 2021 ء کو جاری کردہ شامی شہری موافق ال ڈی کے وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر اُسے جرمن دارالحکومت برلن سے گرفتار کیا ہے۔ برلن کی انسداد جرائم کی اسٹیٹ پولیس کو تفتیشی کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ پولیس نے برلن میں مبینہ مجرم کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جس کے بعد اس پر فوری طور پر جنگی جرائم کا مرتکب ہونے اور قتل کے سات کیسز میں ملوث ہونے کے علاوہ تین کیسز میں خطرناک جسمانی نقصان پہنچانے کا سبب بننے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

شامی شہری موافق ال ڈی کے وارنٹ گرفتاری میں اس پر مندرجہ ذیل الزامات لگائے گئے ہیں۔

موافق ال ڈی نے 23 جون 2014ء کو شامی دارالحکومت دمشق کے ‘رجاہ اسکوائر‘ پر شہریوں کے ایک گروپ پر اینٹی ٹینک ہتھیاروں )ممکنہ طور پر آر پی جی گولیوں( کی مدد سے دستی بم کا حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے شکار ہونے والے شامی باشندوں کا تعلق ضلع یرموک سے تھا، جو اس اسکوائر پر ‘اقوام متحدہ کی مشرق وسطیٰ میں ریلیف اینڈ ورک ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین‘ کی جانب سے غذائی پیکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں وہاں جمع ہوئے تھے۔ اس جگہ پر ہونے والے حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ اس دہشت گردانہ واقعے میں کم از کم تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک چھ سالہ بچہ بھی شامل تھا۔

ان جرائم کے واقعات رونما ہونے کے وقت ملزم ” فری فلسطین موومنٹ‘ ایف پی ایم کا رکن تھا۔ قبل ازیں وہ ”پاپولر موومنٹ فار دی لبریشن آف پیلسٹاسن جنرل کمانڈ‘‘ تحریک کا رکن بھی تھا۔

شام کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد مذکورہ مسلح ملیشیا گروپوں نے دمشق حکومت کے ایما پر ال یرموک کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ جولائی 2013 ء اور اپریل 2015 ء کے درمیان شامی حکومت کی طرف سے الیرموک ضلعے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ یہ ضلع فلسطینی پناہ گزینوں پر مشتمل تھا۔ اسے دیگر علاقوں سے کاٹ کر مکمل گھیرے میں لیے جانے کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس علاقے میں غذا، پینے کے پانی اور طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔ 2018 ء تک یہ علاقہ متنازعہ اور شورش زدہ رہا۔

تفتیشی کارروائی
وفاقی جرمن عدالت انصاف کے تفتیشی جج چار اگست بروز بُدھ موافق ال ڈی کے وارنٹ گرفتاری کے مقدمے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا ملزم کو قبل از مقدمہ حراست میں رکھا جانا چاہیے یا نہیں۔ یاد رہے کہ اس پر مبنیہ طور پر قتل کے سات کیسز میں ملوث ہونے کے علاوہ تین کیسز میں خطرناک جسمانی نقصان پہنچانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Share this:
Nazir Chauhan
Previous Post ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور
Next Post نو سالہ بچی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل اور جلا دی گئی
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.