geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انگلیاں تو اٹھیں گی

August 7, 2021 0 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : الیاس محمد حسین

پاکستان کو اتنے سائٹیفک طریقے سے لوٹاگیا کہ طریقہ ٔ واردات پر حیرت ہوتی ہے کہ کس کس نیک نام نے کس کس اندازسے اس قوم کے ساتھ ٹیکنیکل فراڈ کیا ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف پر الزام ہے کہ نے اپنی شوگر ملز ملازمین کے ذریعے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی، شہباز شریف نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے دھندے کے لئے اپنے نائب قاصد، کلرک،کیشئرز اور منیجرز کے بینک اکائونٹس استعمال کئے اس سلسلہ میں اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ادارے شہبازشریف فیملی سے کرپشن کا سوال پوچھے تو جواب دیتے ہیں کہ سلمان شہباز جواب دے گا اور سلمان شہباز تو ملک سے مفرور ہے شہباز شریف قانون کی حکمرانی تسلیم کرتے ہوئے اپنے مفرور بیٹے سلیمان شہباز کو لندن سے واپس بلائیں اور اداروں کے سامنے خود کو پیش کریں تاکہ شوگر ملز سکینڈل میں پچیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مدد مل سکے۔

اسی الزام میں شہباز شریف ایف ائی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے مختلف سوالات کئے۔ ان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی کیسے ہوئی لیکن وہ آئیں بائیں اور شائیں کرتے رہے جب ان سے پوچھا گیا کہ رمضان اور العزیزیہ شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کیسے ہوئے ؟ موصوف اس کا بھی کوئی تسلی بخش جواب نہ دے پائے تحقیقاتی ٹیم نے ایک گھنٹہ 5 منٹ تک شہباز شریف سے سوالات کیے یف آئی اے کا الزام ہے کہ شہباز شریف فیملی نے 25 ارب روپے منی لانڈرنگ کی ، شہباز شریف، حمزہ و سلمان شہباز کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں ذاتی ملازمین کے نام شامل ہیں۔

شہباز شریف اور ان کے بچوں نے چپڑاسی، کلرک، کیشیئرز اور گودام مینجرز کے نام پر منی لانڈرنگ کی، منی لانڈرنگ میں شوگر ملز ہی کے 20 ملازمین کے بینک اکاؤنٹس استعمال کئے گئے ہزاروں تنخواہ دار ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روے کی ٹرانزکشن ہوگی تو انگلیاں تو اٹھیں گی۔FIA کا دعوےٰ ہے کہ چپڑاسی مقصود کے نام پر 2 ارب 70 کروڑ ، حاجی نعیم کے نام پر 2 ارب 80 کروڑ اور ڈرائیور کے نام پر اڑھائی ارب روپے، چپڑاسی اسلم کے نام پر ایک ارب 75 کروڑ، کلرکس اظہر اور غلام شبیر خضر حیات کے ناموں پر ساڑھے چار ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ قیصر عباس، اکبر، اقرار، انور، یاسین، غضنفر، توقیر، ظفر اقبال، کاشف مجید اور مسرور انور کے نام بھی استعمال کئے گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا الزام ہے کہ شریف گروپ آف کمپنیز کا چیف فنانشل آفیسر تمام منی لانڈرنگ کی نگرانی کرتا تھا، رقوم کی وصولی کے لئے شہباز شریف کا کیمپ آفس استعمال کیا جاتا رہا ، نوٹوں کی بوریاں پولیس پروٹوکول میں سلمان شہباز کے دفتر پہنچائی جاتیں، سلمان شہباز کے دفتر سے تمام رقم ہنڈی، حوالے کے ذریعے بیرون ملک بھیج دی جاتی۔ ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سوالات کے مکمل جوابات نہیں پائے جس پر شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے ایف آئی اے کا دفتر عمران خان کا دفتر ہے۔

تین سال نیب کا دفتر وزیراعظم ہاؤس میں کھلا رہا۔ جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے بعد عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کیا گیا لیگی ترجمان کی ان باتوںمیں ہوسکتاہے کوئی وزن ہو یا حکومت پر وزن ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہو سوال تو یہ ہے کہ سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی قصور وار نہیں تھے تو پاکستان سے بھاگے کیوں؟ اور آج تلک مفرور کیوں ہیں؟ ہے لیگی ترجمان کے پاس اس کا کوئی جواب؟اگر قوم کو جواب نہیں ملے گا انگلیاں تو اٹھیں گی۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Tafheem-Ul-Hadith
Previous Post کتاب : تفہیم الاحادیث
Next Post ‘افغانستان میں جنگ زیادہ تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی‘
Afghanistan War

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.