geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘افغانستان میں جنگ زیادہ تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی‘

August 7, 2021 2 1 min read
Afghanistan War
Share this:

Afghanistan War

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے حملے نہ کرنے کی اپیل ایک ایسے وقت کی ہے، جب طالبان پہلی بار ایک صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ عالمی برادری نے تشدد کے خاتمے اور امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر ڈیبورا لیونز نے طالبان سے ملک کے بڑے شہروں پر فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیونز نے چھ اگست جمعے کے روز کابل سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔

اس سے قبل طالبان نے ملک کے جنوبی صوبے نمروز کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔ حالیہ لڑائی کے دوران یہ پہلا موقع ہے، جب طالبان نے کسی صوبے کو اپنے کنٹرول میں لیا ہو۔ صوبے کے نائب گورنر روح گل خیرزاد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ” نمروز بغیر لڑائی کے ہی ہاتھ سے نکل گیا۔‘‘

پندرہ رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے لیونز نے کہا، ”سکیورٹی کونسل کی جانب سے ایک بہت واضح بیان جاری ہونا چاہیے کہ بڑے شہروں کے خلاف حملے اب بند ہونے چاہئیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”افغانستان میں جنگ اب ایک نئے، مہلک اور زیادہ تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔‘‘

سفارت کار نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ طالبان کے دل میں عام شہریوں کے مفادات ہیں بھی یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ایک فریق، جو بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے حقیقی طور پر اتنا پر عزم تھا، آخر وہ اتنی زیادہ شہری ہلاکتوں کا خطرہ مول کیوں لے گا، کیونکہ وہ اتنی سمجھ تو رکھتا ہو گا کہ جتنا زیادہ خون بہے گا مفاہمت کا عمل بھی اتنا ہی مشکل ہو جائے گا۔

افغانستان کی حکومت نے ملک میں تیزی سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر سکیورٹی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کیا تھا اور اسی وجہ سے یہ میٹنگ ہوئی۔

امریکی سفیر جیفری ڈی لاروینٹز نے بھی حملے بند کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی حل سے عوام اور انفراسٹرکچر دونوں ہی محفوظ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا، ”طالبان کو عالمی برادری کی یہ بات سننی ہو گی کہ ہم افغانستان پر فوجی قبضے کو یا پھر طالبان کی اسلامی امارت کی دوبارہ واپسی کو قبول نہیں کریں گے۔‘‘

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے بھی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال دن بدن مزید مخدوش ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”بیرونی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی صورت حال بہت بھیانک نظر آتی ہے۔ بد قسمتی سے ملک کے مکمل اور طویل خانہ جنگی میں پھسلنے کے امکانات اب ایک حقیقی بات لگتی ہے۔‘‘یورپی یونین طالبان کے حملوں کی شروع سے ہی مذمت کرتی رہی ہے اور اس کا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ لڑائی کو فوری پر روک دینا چاہیے۔

اس دوران طالبان نے جہاں ملک کے بیشتر مضافاتی علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے، وہیں پہلی بار ایک صوبائی دارالحکومت پر بھی قبضہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز طالبان نے ایران کی سرحد سے متصل صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا۔

زرنج ایک اہم تجارتی شہر ہے اور حالیہ کچھ برسوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے، جب طالبان نے افغانستان کے کسی صوبائی دارالحکومت کو اپنے کنٹرول میں لیا ہو۔ طالبان کی جانب سے قندوز، ہرات اور لشکر گاہ جیسے بڑے شہروں پر قبضے کے لیے شدید حملے جاری ہیں۔

امریکا اور نیٹو افواج کی جانب سے اس برس مئی میں مرحلہ وار انخلا شروع کرنے کے بعد سے لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔ توقع ہے کہ انخلا کا یہ عمل اس ماہ کے اواخر تک مکمل ہو جائے گا۔ انخلا کے باوجود امریکا افغان حکومت کی فوج کو فضائی مدد فراہم کرتا رہا ہے۔

طالبان نے اس کے رد عمل میں یہ کہا ہے کہ اب وہ اعلیٰ سرکاری حکام کو نشانہ بنائیں گے۔ جمعے کو ہی طالبان کے ایک حملے میں حکومتی میڈیا آپریشن کے سربراہ کو قتل کر دیا گيا تھا۔ چند روز قبل ہی افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع کو بھی ایک قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ تو بچ گئے تھے تاہم اس حملے میں کم از کم آٹھ دیگر افراد ہلاک اور مزید 20 زخمی ہوئے تھے۔

Share this:
Corruption
Previous Post انگلیاں تو اٹھیں گی
Next Post افغان طالبان نے نمروز کے بعد جوزجان کے دارالخلافہ پر بھی قبضہ کر لیا
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.