geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن ویکسینیشن مہم سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ، رپورٹ

August 9, 2021 3 1 min read
German Vaccination Campaign
Share this:

German Vaccination Campaign

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے پبلک ہیلتھ ادارے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووڈ ویکسین کے مہلک وائرس کے خلاف مفید نتائج سامنے آئے ہیں۔ جرمن حکام ملک میں ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی کوشش کر رہےہیں۔

وبائی امراض کی روک تھام کے قومی ادارہ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ (آر کے آئی) کی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم نے ہزاروں اموات واقع ہونے سے روک دی ہیں۔

چھ اگست کو شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی ‘تیسری لہر‘ کے دوران کووڈ ویکسین کے استعمال کی وجہ سے 38000 انسانی جانوں کو بچایا جاچکا ہے۔ لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی وجہ سے سات لاکھ چھ ہزار سے زائد نئے کیسز کو بھی روکا گیا۔ یہ نتائج جرمنی میں گزشتہ ساڑھے چھ ماہ سے بڑے پیمانے پر جاری ویکسینیشن مہم کے اعداد و شمار سے اخذ کیے گئے ہیں۔

بھوپال سمیت کئی متاثرہ شہروں میں بہت سے شمشان گھاٹوں نے زیادہ لاشوں کو جلائے جانے کے لیے اپنی جگہ بڑھا دی ہے لیکن پھر بھی ہلاک شدگان کے لواحقین کو اپنے عزیزوں کی آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ بھوپال کے ایک شمشان گھاٹ کے انتظامی اہلکار ممتیش شرما کا کہنا تھا، ’’کورونا وائرس دھڑا دھڑ ہمارے لوگوں کو نگلتا جا رہا ہے۔‘‘

ویکسین مہم کے سبب 76000 ہزار افراد کو ہسپتالوں میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑی اور 20000 ہزار افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں نہیں منتقل کرنا پڑا۔

آر کے آئی کے مطابق کووڈ ویکسین میں وائرس کے خلاف بہترین افادیت موجود ہے۔ صحت عامہ کے ادارے نے کہا کہ اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ویکسینیشن ‘وبا سے باہر نکلنے کی راہ ہموار کرے گی۔‘

جرمنی میں 45 ملین افراد کی ویکسینیشن مکمل
جرمن حکام اس وقت ملک میں ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کے موثر طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس حکمت عملی پر خاص طور پر زیادہ متعدی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کی وجہ سے غور کیا جا رہا ہے۔

کورونا کی عالمی وبا کے دور ميں ملازمت کے مواقع ميں کمی، کام کاج کے محدود اوقات، اجرتوں ميں کٹوتی اور ديگر کئی وجوہات کی بنا پر دنيا بھر ميں اضافی دس کروڑ افراد غربت کی لکير سے نيچے چلے گئے ہيں۔ يہ انکشاف اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ ميں کيا ہے، جو بدھ دو جون کو جاری کی گئی۔

وزیر صحت ژینس اشپاہن نے ہفتے کے روز کہا کہ جرمنی میں 45 ملین سے زائد افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگا دی گئی ہے۔ یہ تعداد جرمنی کی کل آبادی کا 54.5 فیصد حصہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی میں کل 51.8 ملین افراد یا 62.3 فیصد آبادی کو کم از کم حفاظتی ٹیکوں کی ایک خوراک مل چکی ہے۔

ژینس اشپاہن نے حال ہی میں 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا کہا تھا، تاہم اس تجویز کی ابھی تک قومی ویکسین ریگولیٹر STIKO نے تائید نہیں کی۔

وزیر صحت نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”ویکسین لگوانا ایک نجی فیصلہ ہے لیکن اس فیصلے کا اثر پوری کمیونٹی پر ہوتا ہے۔ ہر شخص کو انفرادی سطح پر فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آئندہ موسم خزاں اور سردیوں کو کتنے اچھے طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں۔‘‘

یورپ کے دیگر ممالک نے ایسی پالیسیاں نافذ کر رکھی ہیں، جس کے تحت شہریوں کو ریستوران یا دیگر عوامی مقامات میں داخلے سے قبل یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ ویکسین لگوا چکے ہیں یا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان یورپی ممالک میں فرانس اور اٹلی شامل ہیں۔ لیکن ان کے اس فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج بھی ہو رہے ہیں کیونکہ کچھ شہریوں کا خیال ہے کہ یہ پالیسی ان کی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے۔

جرمنی میں بھی ‘کُویئر ڈینکر‘ نامی تحریک کے تحت سازشی نظریات کے حامی افراد نے ان پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب بعض جرمن سیاستدانوں نے بھی کووڈ ویکسین کو لازمی قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔ فری ڈیموکریٹک پارٹی سے منسلک جرمن پارلیمان کے رکن اینڈریو اُلمان کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کے حامی ہیں لیکن ان کے خیال میں اس کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا۔

Share this:
Mohammad Mokhber
Previous Post امریکا کے بلیک لسٹڈ محمد مخبر ایران کے اول نائب صدر نامزد
Next Post فضائی حملوں سے متعلق طالبان کی امریکا کو تنبیہ
Afghanistan War

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.