geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فضائی حملوں سے متعلق طالبان کی امریکا کو تنبیہ

August 9, 2021 1 1 min read
Afghanistan War
Share this:

Afghanistan War

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور امریکا کو افغانستان میں مزید مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔ طالبان جمعے سے اب تک پانچ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کا دعوی کر چکے ہیں۔

افغانستان کے مختلف علاقوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ جمعے کے روز سے طالبان اب تک ملک کے پانچ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کا دعوی کر چکے ہیں۔ اس دوران طالبان نے جنگ بندی معاہدے سے بھی انکار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دوحہ میں طالبان کے ایک ترجمان نے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ طالبان قیادت نے امریکا کو بھی افغانستان میں مزید مداخلت سے باز رہنے کے لیے متنبہ کیا ہے۔

امریکا افغانستان سے اپنی تقریبا ًافواج کا انخلا مکمل کر چکا ہے تاہم اس کے باوجود اس کی فضائیہ حکومتی فورسز کی مدد کے لیے طالبان کے خلاف فضائی حملے کرتی رہی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اسی تناظر میں طالبان نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی مزید مداخلت سے باز رہے۔

گزشتہ روز طالبان نے دفاعی نکتہ نظر سے اہم شمالی شہر قندوز پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم افغان وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ قندوز میں شدت پسندوں کے خلاف کلین اپ آپریشن جاری ہے جس میں طالبان کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ قندوز پر دوبارہ اپنا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالبان شہر کے مرکز میں موجود ہیں اور بڑی تعداد میں ہوائی اڈے پر بھی جمع ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز بعض افغان حکومتی اہلکاروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ قندوز کے تقریباً ہر علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر میں موجود اے ایف پی کے رپورٹر نے بھی قندوز پر طالبان کے قبضہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ قندوز پر طالبان کا قبضہ ان کی ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکاہے۔ اتوار کے روز ہی طالبان نے

سر پل اور طالقان پر بھی قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا اور اس طرح ایک ہی دن میں طالبان نے تین بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا۔ گزشتہ چند روز کے دوران طالبان پانچ صوبائی دارالحکومتوں پر اپنا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔

ہفتہ سات اگست کے روز طالبان نیجوزجان کے صوبائی دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا تھا جس کی کابل حکومت پہلے ہی تصدیق کر چکی ہے جبکہ چھ اگست جمعے کے روز سب سے پہلے صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر طالبان نے کنٹرول حاصل کیا تھا۔

اس دوران ہرات کے نواح میں بھی طالبان اور حکومتی فورسز کے مابین شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں، جبکہ لشکرگاہ اور قندھار پر قبضے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔

امریکا اور دیگر بیرونی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی افغانستان میں تشدد میں زبردست اضافہ ہوا اور حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں طالبان کی مسلسل پیشقدمی بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان ملک کے بیشتر دیہی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے چکے ہیں اور ان کا ہدف بڑے شہر ہیں۔

لڑائی کی وجہ سے اس برس زبردست جانی نقصان کے ساتھ ہی لاکھوں عام افغان شہریوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ بہت سی خواتین اور بچوں نے اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

ایک مقامی رہائشی گل ناز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا، ”بہت سے بم تو ہمارے گاؤں میں گرائے گئے ہیں۔ طالبان نے آ کر سب کچھ تباہ کر دیا۔ ہمیں مجبوراً اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ ہم اور ہمارے بچے بڑے مشکل حالات میں زمین پر سونے پر مجبور ہیں۔”

بے گھر ہونے والے ایک اور شخص نے بتایا کہ فائرنگ اور اس لڑائی کے دوران ہی، ”میری ایک سات سالہ بیٹی گھر سے باہر نکل گئی تھی تب سے وہ لا پتہ ہے، ہمیں اب نہیں معلوم کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں۔”

Share this:
German Vaccination Campaign
Previous Post جرمن ویکسینیشن مہم سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ، رپورٹ
Next Post مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آ گئے
Mubashir Khokhar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.