geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان، چین کے لیے امریکی منصوبے کی راکھ میں چھپے مواقع

August 19, 2021 1 1 min read
Afghanistan War
Share this:

Afghanistan War

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں امریکی منصوبوں کے ڈرامائی خاتمے کے بعد بیجنگ حکومت نے پیچھے بچی راکھ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا اشارہ دیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی چین کابل میں ’طالبان کے شو‘ پر محتاط انداز میں نظر رکھے ہوئے ہے۔

چین اپنی مشرقی سرحد پر واقع صوبے سنکیانگ پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہے، جہاں ایغور مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ چند روز قبل، ابھی طالبان نے کابل پر برق رفتار قبضہ کرتے ہوئے دنیا کو حیران کیا تھا- چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے طالبان کے وفد کا بذات خود استقبال کیا تھا۔ کابل میں داخل ہونے کے ایک روز بعد ہی چین کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ‘دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط‘ بنانے کے لیے تیار ہے۔

بیجنگ حکومت کے مطابق وہ کابل میں کسی سیاسی تصفیے پر اثرانداز ہونے کی خواہش نہیں رکھتی لیکن ایسا لگتا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد چین اپنے ‘بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ‘ کو افغانستان میں وسعت دینے کی خواہش ضرور رکھتا ہے۔

بیجنگ کے سیاسی تجزیہ کار ہوا پُو کے مطابق چین نے طالبان کے سامنے چند بنیادی مطالبات رکھے تھے، ”پہلا مطالبہ یہ تھا کہ چینی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ سینکیانگ کے علیحدگی پسندوں سے روابط توڑے جائیں گے اور انہیں واپس سینکیانگ آنے کی اجازت فراہم نہیں کی جائے گی۔‘‘

طالبان چین کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ بیجنگ حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ اس کا دوسرا مطلب یہ نکلتا ہے کہ ایغور مسلمانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے گا۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

چینی میڈیا کے مطابق افغانستان میں حکومت کی تبدیلی نے سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھا دیا ہے۔ یہ مواقع دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ‘عینک کاپر مائن پروجیکٹ‘ سے شمال میں فریاب اور سرپُل کے تیل کے ذخائر تک پھیلے ہوئے ہیں۔ غیریقنی صورتحال کے باوجود بیجنگ کی حمایت یافتہ کمپنیاں پہلے ہی کان کنی اور تعمیر کے شعبوں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں لیتھیم کے بہت بڑے ذخائر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ افغانستان کو ‘سعودی عربیہ آف لیتھیم‘ بھی کہا جاتا ہے۔ لیتھیم الیکٹرک کاروں کی تیاری کے لیے بنیادی دھات ہے اور دنیا بھر میں اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین اس وقت دنیا میں الیکڑک گاڑیاں تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیوننگ کا کہنا تھا، ”طالبان افغانستان کی تعمیرنو اور ترقی میں بیجنگ حکومت کا کردار چاہتے ہیں اور ہم نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔‘‘ خراب سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے چین نے کئی ماہ پہلے ہی اپنی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا تھا لیکن اس ملک نے کابل میں اپنا سفارت خانہ ابھی تک کھلا رکھا ہے۔

ماضی کو دیکھا جائے تو طالبان کے فیصلے غیرمتوقع ہوتے ہیں، ان کے بارے میں کوئی بھی پیشین گوئی کرنا ایک مشکل کام ہے۔ سینگاپور میں ایس راجارتنم اسکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے سینئر فیلو رافائیلو پینٹوسی کہتے ہیں، ”چین کو تاریخ کا علم ہے اور وہ جانتے ہیں کہ طالبان کی حکومت پر مکمل طور پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ رافائیلو پینٹوسی کے مطابق چینی کمپنیاں فوری طور پر افغانستان کی طرف بھاگنا شروع نہیں ہو جائیں گی بلکہ وہ زمینی حالات کا جائزہ لے کر ہی وہاں قدم جمائیں گی۔

لیکن فی الحال چین امریکا کی افغانستان میں ناکامی اور اس کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈا سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے کابل ائیرپورٹ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اُس بدامنی کی مظہر ہیں، جو امریکا اپنے پیچھے چھوڑ کر جا رہا ہے۔ امریکا کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے افغان صدارتی محل میں بیٹھے طالبان کی تصویر شائع کی گئی اور لکھا گیا کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی امریکی صدارتی منتقلی سے زیادہ پرامن تھی۔

منگل کے روز چینی حکومت کی ترجمان ہوا کا کہنا تھا، ”واشنگٹن نے بدامنی، تقسیم اور ٹوٹے ہوئے خاندانوں کا ایک خوفناک ورثہ پیچھے چھوڑا ہے۔ امریکا کی طاقت اور کردار تباہی ہے، تعمیر نہیں۔‘‘ اسی طرح چین نے اپنے حریف تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ دیکھو امریکا افغانستان کو کس حال میں چھوڑ کر جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں کے انخلا کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس تو یہی چاہتے ہیں کہ امریکا اپنے ملک کے وسائل کو افغانستان کی دلدل میں جھونکتا رہے۔

لیکن بیجنگ کے سیاسی تجزیہ کار ہوا پُو کا کہنا ہے کہ جونہی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا وقت ختم ہو گا، چین طالبان اور افغانستان کے حوالے سے حقیقت پسندانہ اور عملی پالیسی اپنائے گا۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post خونریزی سے بچنے کے لیے کابل چھوڑا، رقوم لے کر نہیں بھاگا: اشرف غنی
Next Post طالبان کا افغانستان پر قبضہ: دیوبند میں کمانڈو سینٹر کھولنے کا اعلان
Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.