geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کا افغانستان پر قبضہ: دیوبند میں کمانڈو سینٹر کھولنے کا اعلان

August 19, 2021 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) یو پی حکومت نے ’طالبان کی بربریت‘ کے پیش نظر دیوبند میں انسداد دہشت گردی کا ایک تربیتی مرکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طالبان کی حمایت میں بات کرنے پر بعض مسلم شخصیات کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سے ہی بھارت میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اور اسی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے مودی حکومت نے گزشتہ شام کو سلامتی امور سے متعلق کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں بھارت پر پڑنے والے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریاست اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے طالبان کی سرگرمیوں کے حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں مذہبی درسگاہ کے لیے معروف مقام دیوبند میں ایک ‘اینٹی ٹیررازم اسکواڈ’ (اے ٹی ایس) کے لیے تربیتی مرکز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلع سہارنپور کا قصبہ دیوبند اپنے تاریخی مدرسے دارالعلوم دیوبند اور فقہ اکیڈمی کے لیے عالمی سطح پر معروف ہے۔ دیوبند میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور نسبتا پر امن علاقہ ہے جہاں شاذ و نادر ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ واقعہ پیش آتا ہے۔

یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میڈیا مشیر سولبھ ترپاٹھی نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، “طالبان کی بربریت کے درمیان یو پی کی بھی خبر سن لیجیئے، یوگی جی نے فوری طور پر دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کھولنے فیصلہ کر لیا ہے۔ اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام بھی شروع ہو گیا ہے۔”

یوگی آدتیہ ناتھ کے مشیر نے مزید لکھا کہ ریاست کے تیز طرار ڈیڑھ درجن کمانڈوز کو فوری طور پر دیوبند میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، “اس فیصلے سے ان لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔”

بر صغیر میں دیوبندی مکتبہ فکر کے ماننے والوں کی اچھی خاصی تعداد ہے اور بیشتر طالبان کا تعلق بھی اسی مکتبہ فکر سے ہے۔ شاید اسی وجہ سے بی جے پی حکومت نے کمانڈوز کی ٹریننگ کے لیے دیوبند میں جو ادارہ کھولنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اسے طالبان سے لنک کرنے کی کوشش کی ہے۔

دارالعلوم دیوبند ہی کے سربراہان جمعیت علماء نامی بہت معروف اسلامی تنظیم بھی چلاتے ہیں اور اس حوالے سے جب ڈی ڈبلیو اردو نے دارالعلوم سے رابطہ کیا تو بتایا گيا کہ انہیں کمانڈوز کے ایک کیمپ بارے میں پتہ چلا ہے تاہم وہ ایسی کسی خبر سے مطلع نہیں ہے کہ اسے طالبان سے لنک کیا گيا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹویٹ کا جائزہ لے کر اس کا جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔

اس دوران ریاستی پولیس کے ایک سینیئر افسر پرشانت کمار نے بھی دیوبند میں تربیتی مرکز کھولنے کی یہ کہہ کر تصدیق کی ہے کہ دیوبند کی اسٹریٹیجک اعتبار سے بڑی اہمیت ہے اور اسی لیے اے ٹی ایس مرکز کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے دو ہزار میٹر کی اراضی بھی حاصل کی جا چکی ہے۔

اس دوران یو پی کی پولیس نے ایک مسلم رکن پارلیمان سمیت متعدد مسلم شخصیات کے خلاف مبینہ طور پر طالبان کی حمایت میں بیان دینے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گيا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے طالبان کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان دیا تھا اور اسی لیے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی نظر میں طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

مغربی یو پی کے ضلع سنبھل کے ایک پولیس افسر چکریش مشرا نے اپنا بیان محکمہ پولیس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، “سنبھل سے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے ساتھ ہی فیضان چودھری اور محمد مقیم کے خلاف متعدد دفعات سمیت ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گيا ہے۔”

پولیس کے مطابق اس کے علاوہ بھی بعض افراد نے سوشل میڈیا پر طالبان کے حوالے سے نا قابل قبول باتیں لکھی ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

شفیق الرحمان برق پارلیمان میں اپنے پر جوش خطاب کے لیے بھی معروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے اپنے آپ کو قائم رکھنے کے لیے روس اور امریکا کو بھی نہیں برداشت کیا، “وہ آزادی چاہتے تھے وہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔ میں تو بھارتی شہری ہوں میرا افغانستان سے کیا لینا دینا۔”

اس سے قبل ایک بیان میں یہ دعوی کیا گيا تھا کہ انہوں نے طالبان کا موازنہ بھارت کے مجاہدین آزادی سے کیا تھا تاہم برق نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وہ بھارتی حکومت کے موقف کے حامی ہیں۔

Share this:
Afghanistan War
Previous Post افغانستان، چین کے لیے امریکی منصوبے کی راکھ میں چھپے مواقع
Next Post امریکی اسپیشل فورسز کے بائیو میٹرک شناخت کے آلات طالبان کے ہاتھ لگ گئے
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.