geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وادی میں رہنے والے تمام ہندو ‘کشمیری پنڈت‘ نہیں، بھارتی عدالت

September 16, 2021 1 1 min read
Indian
Share this:

Indian

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) ایک بھارتی عدالت نے کہا ہے کہ وادی میں رہنے والے دیگر ہندو کشمیری پنڈتوں کے لیے مختص حکومتی مراعات کے حقدار نہیں ہیں کیونکہ صدیوں پرانی اپنی ایک مخصوص شناخت، روایات اور تہذیب رکھنے والے کشمیری پنڈت ان سے مختلف ہیں۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے اس تازہ فیصلے پر وادی میں رہنے والے ہندوؤں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ انہیں بھی ملازمتوں کے لیے وزیر اعظم کے خصوصی پیکج اور دیگر حکومتی اسکیموں میں کشمیری پنڈتوں کی طرح ہی خصوصی مراعات دی جائيں۔ ہائی کورٹ نے تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی۔

ہندو گروپوں نے اپنی عرضی میں دلیل دی تھی کہ عسکریت پسندی کے دوران انہیں بھی کشمیری پنڈتوں کی طرح مصائب کا شکار ہونا پڑا ہے۔ لہذا وہ بھی کشمیری پنڈتوں کی طرح ہی حکومت کی طرف سے خصوصی ملازمتی پیکج کے حقدار ہیں۔

سن 1990کی دہائی میں وادی میں عسکریت پسندی کے پھيلاؤ کی وجہ سے ہزاروں کشمیری پنڈتوں کو وادی سے ہجرت کرنی پڑ گئی تھی۔حکومت اب ان کی واپسی اور ان کی آبادکاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس میں وزیر اعظم کاخصوصی ملازمتی پیکج بھی شامل ہے۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجیو کمار نے تاہم ہندو گروپوں کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ (کشمیری پنڈتوں) کا گروپ علیحدہ شناخت رکھنے والی مخصوص برادری ہے۔ جس کی شناخت، ثقافت،تہذیب، روایات اور رہن سہن وادی میں رہنے والے دیگر ہندوؤں بشمول راجپوتوں، کشمیری پنڈتوں کے علاوہ دیگر براہمنوں، شیڈولڈ کاسٹ، شیڈولڈ ٹرائب اور بہت سے دیگر گروپوں سے بالکل مختلف ہے۔

انہوں نے کہا،”دیگر گروپوں کو کشمیری پنڈتوں کے ساتھ شامل کرنا غیر منطقی ہے، اس لیے اس درخواست کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔”

جسٹس سنجیو کمار نے اپنے فیصلے میں مزید کہا،”اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ عمومی طور پر کشمیری پنڈت سے مراد کشمیری زبان بولنے والی برہمنوں کی ایک ایسے برادری ہے، جو وادی میں نسلوں سے آباد ہے اور اس کی اپنی مخصوص لباس، رہن سہن اور روایات ہیں۔ لہذا اس دلیل کو تسلیم کرنا مشکل ہے کہ کشتریوں، راجپوتوں، شیڈولڈ کاسٹ، غیر کشمیری برہمنوں کو بھی کشمیری پنڈتوں کی طرح سمجھا جائے اورانہیں بھی وزیر اعظم کے اس نئے امدادی پیکج کا فائدہ ملنا چاہيے جس کا اعلان مہاجر کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی اور آبادکار ی کے لیے کیا گیا ہے۔”

سن 2009 میں اس وقت کی ڈاکٹر من موہن سنگھ حکومت نے کشمیری پنڈتوں کی آبادکاری کے لیے ایک پرائم منسٹر پیکج شروع کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت کشمیری پنڈتوں کے لیے 6000 سرکاری ملازمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ 4000 پوسٹس پہلے ہی پر ہو چکی ہیں لیکن حکومت نے مزید 2000 عہدوں کے لیے گزشتہ برس نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ سکھ کمیونٹی نے بھی وزیر اعظم کی مذکورہ اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی لیکن عدالت اسے پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

نئی ترمیم شدہ اسکیم کے تحت حکومت نے ان کشمیری پنڈتوں کے لیے ملازمتیں مخصوص کرنے کا اعلان کیا جنہوں نے کشمیر سے ہجرت نہیں کی۔ ایسے امیدواروں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے ‘غیر مہاجرت‘ کا ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنروں نے غیر کشمیری پنڈتوں کو تاہم اس طرح کا سند جاری کرنے سے انکار کردیا۔

متاثرہ ہندوؤں نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی اور کہا کہ حکومتی اسکیم کا فائدہ صرف ایک مخصوص طبقے تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے۔

کشمیری ہندوؤں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 300سے 400 برس قبل سکھ اور پٹھان دور حکومت سے ہی وادی میں آباد ہیں۔”کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے سے پہلے سے ہی ان کے پاس ڈومیسائل سرٹیفیکٹ موجود ہے۔ انہیں سن 2010 مردم شماری میں کشمیری ہندو غیر مہاجر کے طور پر درج کیا گیا تھا لیکن سن 2020 میں جب انہیں سرکاری ملازمت ملنے کی امید تھی، تو باہر کر دیا گیا۔”

کشمیری ہندوؤں کی ایک تنظیم کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت کے اس فیصلے سے انہیں کافی تکلیف پہنچی ہے اور وہ اس کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

بعض کشمیری ہندوؤں کا کہنا ہے کہ یہ ہندوؤں کے درمیان ہی تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہے۔آخر وہ کشمیری پنڈتوں سے کس طرح مختلف ہیں جب کہ ایک ہی زبان بولتے ہیں اور ایک ہی جگہ صدیوں سے آباد ہیں؟

Share this:
Veena Malik
Previous Post حکومت کو شوبز کیلئے ایک ڈریس کوڈ دینا چاہیے، وینا ملک
Next Post جرمنی 2600 افغان باشندوں کو عارضی رہائشی اجازت نامے دے گا
Afghans

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.