geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کی کوشش ناکام، طالبان کا پہلا بین الاقوامی سفارتی رابطہ قبول کر لیا گیا

September 20, 2021 1 1 min read
Mullah Amir Mottaki
Share this:

Mullah Amir Mottaki

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) حال ہی میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 20 واں سربراہی اجلاس ہوا جس میں طالبان حکومت کی درخواست پر افغانستان کی نشست کو خالی رکھا گیا، اسے طالبان حکومت کا پہلا سفارتی رابطہ کہا جا سکتا ہے جسے سنا بھی گیا۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح ، جو تاجکستان فرار ہو چکے ہیں، نے بھارت کی فعال حمایت سے اجلاس میں افغانستان کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن دیگر رکن ممالک نے امراللہ صالح کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔

مصدقہ سفارتی ذرائع نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ ملا امیر متقی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے چند ممبران اور سکرٹریٹ کو ایک خط لکھا گیا، ایس او سی ممبران سمیت سکرٹریٹ کو لکھے گئے خط میں افغان وزیر خارجہ نے سفارتی شائستگی کا لہجہ اپناتے ہوئے آگاہ کیا کہ موجودہ افغان حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں مصروف ہے لہٰذا اجلاس کے دوران افغانستان کی نشست کو خالی رکھا جائے۔

خط میں رکن ممالک کو یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی کہ افغانستان مستقبل میں تنظیم کی تمام کوششوں میں مکمل تعاون کرے گا اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق اپنا مشن جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے کیے گئے رابطے پر تنظیم کے بیشتر رکن ممالک نے بھرپور خیر مقدم کیا لیکن بھارت نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی اور بیک ڈور چینلز استعمال کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اشرف غنی کےافغانستان سے فرار ہونے کی سب سے پہلے تصدیق کرنے والے امراللہ صالح کی جانب سے افغانستان کی نمائندگی کرنے کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

امر اللہ صالح نے اشرف غنی کے فرار ہونے کے بعد ملک کا نگران صدر ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور پنجشیر منتقل ہوگئے تھے تاہم طالبان کی جانب سے امر اللہ صالح کے حامیوں کو پنجشیر سے نکال دیے جانے کے بعد امراللہ صالح وہاں سے بھی فرار ہوگئے اور تاجکستان میں پناہ لے لی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی وفد نے امراللہ صالح اور احمد مسعود سے خفیہ رابطے قائم کیے، امر اللہ صالح اور احمد مسعود طالبان کے حملے کے بعد تاجکستان فرار ہوگئے تھے اور اب دوشنبے میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

خیال رہے کہ روس ، چین ، پاکستان ، قازقستان ، کرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بھارت اس تنظیم کے رکن ہیں، ایس او سی سمٹ میں ایران کو مکمل رکن جبکہ سعودی عرب، مصر اور قطر کو بطورمبصرشامل کیا گیا جبکہ افغانستان نے خطے کے دوسرے ممالک کی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں مبصر ملک کا درجہ حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے ایران کی مستقل رکنیت جبکہ دیگر تین ممالک کو مبصر رکن کی حیثیت دینے کا خیر مقدم کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کے دوران، طالبان حکومت کے لیے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کھل کر تنقید کی اور ان کی مخالفت کی۔

ویڈیو لنک خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ یہ غیر شمولیتی ہے اور مذاکراتی عمل کے بغیر تشکیل پائی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران پاکستانی وفد سب کے توجہ کا مرکز رہا پاکستان کا مستقبل کا لائحہ عمل واضح نہیں تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے موقع پر اپنے متعدد ہم منصبوں سے دوشنبے میں ملاقاتیں کیں تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ہی کمرے میں کئی گھنٹوں تک موجود ہونے کے باوجود بھارتی وزیر برائے امور خارجہ جے شنکر سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post افغانستان : عمران خان کو افغان امارت اسلامی کو فورا تسلیم کرنا چاہیے
Next Post ارنب گوسوامی نے کابل میں سرینا ہوٹل کی دو منزلہ عمارت کو پانچ منزلہ بنا دیا
Arnab Goswami

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.