geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چانسلرشپ کے بعد انگیلا میرکل کی مصروفیات کیا ہوں گی؟

September 28, 2021 1 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) طویل عرصے تک جرمنی کی چانسلر اور رکن پارلیمنٹ انگیلا میرکل سیاست سے کنارہ کش ہونے والی ہیں۔ اب مستقبل میں ان کی مصروفیات کیا ہو سکتی ہیں۔

انگیلا میرکل کو آلو کا سوپ بنانا خوب آتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ آلو بخارے سے کیک بھی بنا لیتی ہیں۔ جرمنی میں جب موسم خزاں آتا ہے تو یہ معمول کے کھانے ہیں جو گھروں کے کچن میں تیار کیے جاتے ہیں۔

ایسا بھی خیال کیا جاتا ہے کہ میرکل کو یہ کھانے پکانے کی فرصت نہیں ہو گی۔ وہ الیکشن کے بعد اس وقت تک چانسلر کے منصب پر براجمان رہیں گی جب تک نئی حکومت تشکیل نہیں پا جاتی۔

انگیلا میرکل ایسے سوالوں کا جواب دینے سے اجتناب کیا کرتی تھیں، جن کا تعلق ان کے سیاست کو الوداع کہنے کے بعد سے ہوتا تھا۔

رواں برس جولائی میں امریکی دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے دستبردار ہونے کے بعد وہ کچھ عرصہ وقفہ لیں گی اور کسی دعوت نامے کو قبول نہیں کریں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سیاست کے بعد سوچیں گی کہ انہیں کس کس شے میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کچھ دیر مطالعہ کریں گی اور پھر تھوڑی دیر آرام سے نیند کریں گی۔

امریکی دورے کے دوران جان ہوپکنز ہونیورسٹی نے انگیلا میرکل کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے بھی نوازا تھا۔

‘مس میرکل‘ ایک کیس کی تفتیش میں
ایک فوٹوگرفک مصور اندریاس میوہے اور ناول نگار ڈیوڈ زافیر نے انگیلا میرکل کے ممکنہ مستقبل کا فرضی احاطہ کیا ہے۔

اندریاس میوہے کے مطابق میرکل تنہا ایک نمائش کو دیکھنے بھی جا سکتی ہیں بطاہر وہ پرسکون دکھائی دیں گی لیکن جلد ہی نمائش سے رخصت بھی جایا کریں گی۔ ایک مصنف ڈیہوڈ زافیر کا خیال ہے کہ ایک مصروف زندگی بسر کرنے کے بعد میرکل جلد فراغت کی زندگی سے اکتا سکتی ہیں۔

اس دوران ایک ہلکا پھلکا جاسوسی ناول ‘مس میرکل‘ بھی سامنے آیا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ وہ چانسلر کے منصب سے دستبردار ہونے کے بعد اپنی آبائی ریاست برانڈنبرگ لوٹ جانے کے بعد بیکنگ میں مصروف ہو سکتی ہیں۔ ڈیوڈ زافیر نے اگاتھا کرسٹی کی ‘مس مارپل کرائمز اسٹوری‘ کے انداز میں میرکل کو بھی ایک مرڈر کیس کی تفتیش میں ڈال دیا ہے۔

انگیلا میرکل رواں برس سترہ جولائی کو سڑسٹھ برس کی ہو گئی ہیں اور اب ان کی پینشن بھی پوری طرح محفوظ ہے۔ بطور چانسلر انہیں پچیس ہزار یورو ماہانہ ملتے تھے۔ اس کے علاوہ بطور رکن پارلیمنٹ وہ دس ہزار یورو اضافی تنخواہ کی بھی حقدار تھیں۔

وہ تیس برس جرمن پارلیمنٹ کی رکن رہی ہیں۔ چانسلر کا منصب چھوڑنے کے بعد انہیں تین ماہ تک مکمل تنخواہ ملتی رہے گی اور اگلے اکیس مہینوں تک انہیں نصف تنخواہ بھی ملے گی۔

جرمن وفاقی وزارتی ایکٹ سن 1953 کے مطابق چار برس تک چانسلر رہنے والا اپنی تنخواہ کا قریب اٹھائیس فیصد پینشن کے طور پر وصول کرے گا اور ہر اضافی سال بطور چانسلر پینشن میں خاطرخواہ اضافہ ہوتا رہے گا۔

انگیلا میرکل سولہ برس جرمن چانسلر رہی ہیں۔ اس کلیے کے تحت ان کی پینشن قریب پندرہ ہزار یورو ماہانہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں سکیورٹی اور ایک سرکاری کار بھی حاصل ہو گی۔ انہیں جرمن پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک دفتر، دفتری عملہ اور ایک سیکرٹری کی سہولت بھی حاصل رہے گی۔

سابقہ حکومتی اہکاروں کو رازداری قانون کا تابع رہنا پڑتا ہے۔ وہ اس کی پاسداری کرتے ہوئے کسی اور منصب یا پروفیشن کو بھی اپنا سکتے ہیں۔ انگیلا میرکل بھی ایسا کرنے کی مجاز ہیں کیونکہ ان سے قبل کے کم از کم دو چانسلر مختلف پروفیشن میں شریک رہے ہیں۔

ان میں ایک چانسلر ہیلموٹ شمٹ منصبِ چانسلر کے بعد ایک اشاعتی ادارے کے شریک پبلشر بن گئے تھے۔ ان کا ادارہ ہفتہ وار جریدہ ‘ڈی سائٹ‘ شائع کرتا تھا۔ انہوں نے ماہرانہ تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ایک انٹرویو میں سابق چانسلر شمٹ نے واضح کیا کہ ان کا اصول ہے کہ وہ ایک لیکچر کا معاوضہ پندرہ ہزار ڈالر وصول کرتے ہیں۔ دوسری مثال سابق چانسلر گیرہارڈ شروئڈر کی ہے، وہ ایک روسی کمپنی سے وابستہ ہیں۔

Share this:
Military Bankers
Previous Post چیک جمہوریہ میں تاریخی فوجی بنکرز برائے فروخت
Next Post ’طالبان سے بات کیسے کی جائے‘، عالمی برادری کے لیے معمہ بن گیا
Kabul

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.