geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’طالبان سے بات کیسے کی جائے‘، عالمی برادری کے لیے معمہ بن گیا

September 28, 2021September 28, 2021 0 1 min read
Kabul
Share this:

Kabul

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) مبصرین اس پر منقسم ہیں کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے یا نہیں۔ جبکہ قطر اور پاکستان عالمی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ طالبان سے مکالمت لازمی ہے۔

قریب ایک ماہ قبل افغان طالبان کلیشنکوفیں لیے کابل پر چڑھ دوڑے تھے۔ اب یہی طالبان بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ طالبان نے ان دنوں نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور بین الاقوامی برادری کے سامنے تقریر کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے انہیں اشارہ دیا گیا کہ فوری طور پر یہ ممکن نہیں۔

افغانستان سن 1946 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پیر ستائیس ستمبر کو افغان نمائندے کا خطاب متوقع ہے مگر یہ خطاب اشرف غنی کی حکومت کے نامزد کردہ نمائندے کر رہے ہیں۔ کسی ملک کی نمائندگی کے لیے خطاب کرنے والے اور سفیر کا فیصلہ اس عالمی تنظیم کی ایک کمیٹی کرتی ہے، جس نے فی الحال طالبان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

کینیڈا کے سینٹر فار انٹرنیشنل گوورنینس انوویشن کے صدر روہنٹن میدھورا کے مطابق افغانستان کی مثال یہ سمجھنے کے لیے بہت اچھی ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کا قیام عمل میں کیوں آیا۔ “اگر آپ اقوام متحدہ ہیں اور آپ نے اپنے پورے کنبے کی نمائندگی کرنی ہے، تو آپ چاہیں گے کہ کنبے کا ہر شخص وہاں موجود ہو، وہ دور دراز کا کزن بھی جس پر کسی کو فخر نہیں۔” میدھورا کے مطابق اقوام متحدہ کو اپنی اقدار دکھانے کے لیے افغانستان کی ضرورت ہے۔

اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ افغانستان میں اپنی پوزیشن استعمال کر سکتی ہے۔ اس عالمی تنظیم کی امداد و ترقیاتی پروگراموں کی افغانستان اور اسے چلانے والوں کو اشد ضرورت ہے۔ اس وقت افغانستان کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے، جن میں سب سے سنگین معاشی بحران ہے۔

دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ کے ایک سفیر ناصر اندیشہ کے مطابق طالبان تمام افغان شہریوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں تسلیم کیے جانے سے یہ پیغام ملتا ہے کہ ہتھیار اٹھانا اور تشدد پر اتر آنا درست ہے۔

طالبان کی جانب اقوام متحدہ کے لیے نامزد کردہ نمائندے سہیل شاہین کا موقف ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہر، سرحدیں اور دیہی علاقے ان کے کنٹرول میں ہیں اور یہ بات انہیں عوام کا نمائندہ بناتی ہے۔ شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کو عوام کی حمایت حاصل اور اسی وجہ سے وہ جنگ جیتے۔

بین الاقوامی سطح پر قطر اور پاکستان عالمی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ طالبان کو تنہا نہ کیا جائے۔ ان ملکوں کا کہنا ہے کہ طالبان پر انسانی حقوق اور عورتوں کے حقوق کے احترام کے لیے زور ڈالنے کے لیے ان سے مکالمت لازمی ہے۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post چانسلرشپ کے بعد انگیلا میرکل کی مصروفیات کیا ہوں گی؟
Next Post امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی
FBI

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.