geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمولیتی حکومت کے لیے تیار ہیں، ترجیحی کے لیے نہیں: طالبان

October 9, 2021 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہفتے کے روز ہونے والی میٹنگ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد دونوں فریقوں کے مابین پہلی براہ راست میٹنگ ہے۔

حالانکہ اگست کے وسط میں افغانستان کے مکمل کنٹرول کے بعد سے دونوں فریق ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں تاہم امریکی اور طالبان نمائندوں کی یہ پہلی براہ راست سفارتی بات چیت ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وفد میں محکمہ خارجہ کے علاوہ یو ایس ایڈ اور انٹلی جنس کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ افغانستان کے کارگزار وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کا وفد دوحہ پہنچ چکا ہے۔ اس وفد میں جاسوسی کے شعبے کے سربراہ ملا عبدالحق واثق، اطلاعات اور ثقافت کے وزیر ملا خیراللہ خیرخواہ اور سینیئر رہنما شیخ شہاب الدین دلاور شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا،” ہم طالبان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ تمام افغان باشندوں، بشمول خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کریں اور وسیع حمایت کے ساتھ ایک شمولیتی حکومت تشکیل دیں۔”

انہوں نے مزید کہا،” جیسا کہ ہم دیکھ رہے کہ اس وقت افغانستان کو شدید اقتصادی مسائل کا سامنا ہے اور ممکنہ انسانی بحران کا خدشہ ہے، ہم طالبان پر یہ بھی دباؤ ڈالیں گے کہ وہ انسانی امدادی ایجنسیوں کو ان تمام علاقوں میں رسائی کی آزادی دیں جہاں امداد کی ضرورت ہے۔”

میٹنگ کے دوران امریکی شہریوں اور افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند افغان باشندوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے کے معاملے پربھی گفتگو ہوگی۔

اس کے علاوہ دونوں فریق دہشت گردی کی روک تھام اور افغانستان میں القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو ایک بار پھر سرگرم ہونے سے روکنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کرسکتے ہیں۔

طالبان کے ایک اہم رہنما نے کہا ہے کہ ”اسلامی امارات‘‘ شمولیتی حکومت کے لیے تیار ہے لیکن ترجیحی حکومت کے لیے تیار نہیں۔”

ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویومیں اقوام متحدہ کے لیے طالبان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے کہا کہ کابینہ میں نسلی اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے اور خواتین کو بھی بعد میں شامل کیا جائے گا۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا،”بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم اسلامی امارات کو شمولیتی بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن اسے ترجیحی نہیں بنایا جائے گا۔”

ذرائع کے مطابق امریکا ” شمولیتی حکومت ” میں افغانستان کے بعض ”سابق رہنماؤں” کو شامل کرانا چاہتا ہے لیکن طالبان نے اس تجویز پر سردمہری ظاہر کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اس میٹنگ کا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ واشنگٹن فی الحال افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کررہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا،” یہ میٹنگ (طالبان کو) تسلیم کرنے یا انہیں قانونی حیثیت دینے کے لیے نہیں ہے۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ طالبان کو صرف اسی صورت میں اپنی قانونی حیثیت منوا سکیں گے جب وہ اپنے عمل سے اس کے اہل ہونے کا ثبوت دیں۔ انہیں اس کے لیے پائیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔”

قبل ازیں اس ہفتے کے اوائل میں برطانوی حکام نے بھی کابل میں طالبان کے ساتھ پہلی میٹنگ کی تھی۔ دونوں فریقوں کے درمیان اس بات چیت کے دوران انسانی بحران میں اضافے، سکیورٹی اور دہشت گردی سے کی صورتحال نیز خواتین کے حقوق جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز مرکوز رکھی گئی تھی۔

اگست کے وسط میں افغانستان پرطالبان کے قبضے کے بعد سے وہ ملک میں اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم طالبان قیادت کو داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات کابھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جمعے کے روز شمالی افغانستان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 100افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان اس وقت اقتصادی اور انسانی بحران سے بھی دوچار ہے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران غربت اور بھوک کی صورت حال مزید ابتر ہوئی ہے۔

ملک کو اس وقت بین الاقوامی امداد کی اشد ضرورت ہے لیکن اس کے اثاثے امریکی بینکوں میں منجمد ہیں اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی امداد معطل کردی ہے۔

اقو ام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران تقریباً پانچ لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے اور اگر اقتصادی اور سماجی خدمات کو فوراً بحال نہ کیا گیا تو اس تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوگا۔

Share this:
Taliban ka Afghanistan Book
Previous Post کتاب: طالبان کا افغانستان از کرسٹینا لیمپ
Next Post عراقی انتخابات، دنیا کے لیے اہم کیوں؟
Iraqi Elections

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.