geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراقی انتخابات، دنیا کے لیے اہم کیوں؟

October 9, 2021 0 1 min read
Iraqi Elections
Share this:

Iraqi Elections

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی الیکشن میں شریک سیاسی جماعتوں کو مختلف نوعیت کے کئی شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز میں کمزور اقتصادی صورت حال سے لے کے سیاسی و معاشرتی عدم استحکام اور سکیورٹی خطرات تک شامل ہیں۔

عراق کے پارلیمانی الیکشن 10 اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔ نئی انتخابی اصلاحات کے بعد یہ ملک میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہیں۔ سابقہ الیکشن متناسب نمائندگی پر تھے۔ اس مرتبہ 83 حلقے ہیں اور ہر حلقے سے کئی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ خواتین کی بھرپور نمائندگی کے لیے بنیادی 83 حلقوں میں ایک تہائی نشستیں ان کے لیے مخصوص ہیں۔ اسی طرح اقلیتوں کے لیے بھی نئی پارلیمنٹ میں نو سیٹیں وقف کی گئی ہیں۔

عراق کے الیکشن پورے مشرق وسطیٰ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین نے اندازے لگائے ہیں کہ منتخب پارلیمان ملک کی کمزور ہوتی معیشت کی بہتری کے لیے غیر معمولی اقدامات کرے گی اور اس کے نتیجے میں بیروزگاری میں کمی واقع ہو گی۔

ایک توانا عراق بطور ملک اپنے ہمسایہ ممالک کے لیے بھی اہم ہے۔ حالیہ عرصے میں اس کے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مکالمت شروع کرانے کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

ہارورڈ کینیڈی اسکول کے بیلفر سینٹر سے منسلک عراقی نژاد امریکی ریسرچر مارسین الشامری کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کے الیکشن پر دنیا کی نظریں جمی ہیں کیونکہ یہ خطے کی علاقائی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

عراق کے ریاستی اداروں میں زوال کی کیفیت اس قدر زیادہ ہے کہ انتظامی ڈھانچے کے منہدم ہونے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ اندرونی تنازعات اور کرپشن اہم معاملات ہیں، جن سے ملکی معاشرت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ حالیہ مہینوں میں کورونا وبا نے عوام کی مشکلات کو دوچند کر دیا ہے۔ مہنگائی بہت زیادہ ہے اور لوگوں کی قوت خرید کم ہو چکی ہے۔

جہادی تنظیم داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھری کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد ابھی تک واپس لوٹ نہیں سکے ہیں، ان کی بحالی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

انتخابات کا انعقاد قبل از وقت اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ سن 2019 میں شدید عوامی مظاہروں میں نئی پارلیمان کے مطالبات سرفہرست تھے۔ ان مظاہروں میں عراق کی نوجوان نسل شریک تھی۔ انہی مظاہروں میں انتخابی ضوابط میں تبدیلی اور انسداد کرپشن کے مطالبے بلند کیے گئے تھے۔

انتخابی قواعد میں تبدیلی پیدا کی جا چکی ہیں اور نئی پارلیمان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ انسداد بدعنوانی کے سخت اقدام متعارف کرائے گی۔ مظاہرین کے مطالبات کی روشنی میں انتخابی حلقے چھوٹے کر دیے گئے ہیں اور زیادہ آزاد امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رواں برس منظور کی جانے والی ایک قرارداد کی روشنی میں 10 اکتوبر کے انتخابات کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی ایک بڑی ٹیم عراق پہنچ کر انتخابی عمل کی شفافیت پر نگاہ رکھے گی۔ مبصرین کی تعداد 600 ہے اور ان میں سے 150 کا تعلق اقوام متحدہ سے ہو گا۔

یہ پہلے الیکشن ہوں گے جن میں بائیومیٹرک کارڈز ووٹرز کو جاری کیے گئے ہیں اور ان کو الیکشن سے 72 گھنٹے قبل معطل کر دیا گیا ہے تا کہ ان سے دو بار ووٹ نہ ڈالا جا سکے۔ ان کو الیکشن کے دن بحال کر دیا جائے گا۔

ان انتظامات کے باوجود ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ با اثر امیدوار ووٹ خریدنے میں مصروف ہیں اور سیاسی جوڑ توڑ بھی شروع ہو گیا ہے۔

ایسے خدشات کے تناظر میں عراقی عوام کا خیال ہے کہ الیکشن کے بعد کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے صرف ایک معمولی تعداد کو یقین ہے کہ معاشی و معاشرتی حالات میں تبدیلی پیدا ہو سکتی ہے۔

Share this:
Taliban
Previous Post شمولیتی حکومت کے لیے تیار ہیں، ترجیحی کے لیے نہیں: طالبان
Next Post چین کا تائیوان کو ہر حال میں دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان
Xi Jinping

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.