geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیلی سکیورٹی جرمنی کی ترجیح رہے گی، میرکل

October 11, 2021 0 1 min read
Angela Merkel and Naftali Bennett
Share this:

Angela Merkel and Naftali Bennett

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی ’ہر جرمن حکومت‘ کی ترجیح رہے گی۔ یہ بات انہوں نے بطور چانسلر اسرائیل کے اپنے آخری دورے کے دوران کہی ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل میں ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بطور حکومتی سربراہ یہ ان کا آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔ ان کے 16 سالہ دور اقتدار میں اسرائیل کا یہ آٹھواں سرکاری دورہ ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے آج اتوار 10 اکتوبر کو یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ سے ملاقات کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہایرانی جوہری معاہدےکے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر اختلافات برقرار رہنے کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایران زیادہ سے زیادہ یورینیم افزودہ کرتا جائے گا۔

میرکل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جِن پِنگ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں مدد کریں۔

ہولوکاسٹ کی یادگار
اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل ہولوکاسٹ میموریل ‘یاد وشم‘ گئیں جہاں انہوں نے پھول چڑھائے۔ اس موقع پر نیفتالی بینیٹ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ سے ملاقات کی ہے۔

میرکل کا اس موقع پر کہنا تھا، ”ہولوکاسٹ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے بعد، جرمنی کے اندر تعلقات کو نئے سرے سے اور نئے طریقے سے استوار کرنا ممکن ہوا۔‘‘ میرکل نے مزید کہا، ”میں اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دوں گی کہ اسرائیل کی سکیورٹی ہر جرمن حکومت کے لیے ہمیشہ مرکزی اہمیت کی حامل رہے گی۔‘‘

میرکل اپنے اس دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہیرزوگ اور وزیر خارجہ ژائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں ۔ تاہم ان کے اس دورے میں اپوزیشن رہنما بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات طے نہیں ہے۔ 2009ء سے 2021ء تک نیتن یاہو کے وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے زیادہ تر بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ہی معاملات کیے ہیں۔

اسی طرح جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی اس دورے کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

اس دورے کے دوران جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اسرائیل کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔ میرکل کل پیر 11 اکتوبر کو واپس جرمنی لوٹیں گی۔

Share this:
Migration
Previous Post یورپ کی طرف ہجرت میں ایک بار پھر تیزی، روٹ تبدیل
Next Post مکمل تاریکی کے بعد فوج کی مدد سے لبنان کی بجلی بحال ہو گئی
Lebanon

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.