geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ کی طرف ہجرت میں ایک بار پھر تیزی، روٹ تبدیل

October 11, 2021 0 1 min read
Migration
Share this:

Migration

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی وبا کے دوران یورپ کی طرف غیر قانونی ہجرت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے پابندیوں میں اب نرمی آنا شروع ہوئی ہے اور پناہ کے متلاشی افراد کی یورپ کی طرف آمد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یورپ کورونا کی وبا کی چار لہروں سے کسی طرح نمٹ چکا ہے اور بہت سے یورپی باشندوں کے لیے روزمرہ زندگی اب کافی حد تک معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔ پُر ہجوم مقامات پھر سے عوامی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔ کئی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔ نئے لاک ڈاؤن کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ کئی یورپی ممالک میں ویکسینیشن کی شرح بلند ہونے کے سبب مستقبل میں بہتر صورتحال کی امید بڑھ گئی ہے۔ وبائی امراض کے پھیلاؤ کے دوران یورپی سرحدوں کی بندش اور دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے جانے والے سخت اقدامات سے یورپ کی طرف غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی، مگر اب یہ تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔اب کورونا ہجرت کے بحران کا ایک اہم عنصر بن سکتا ہے۔

کورونا وبا کے آغاز کے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد سامنے آنے والے اعداد و شمار اور تجزیوں سے اس امر کی نشاندہی ہو ئی ہے کہ کورونا وبا سے متعلق پابندیوں نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو کس طرح متاثر کیا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے خلاف جنگ میں سرحدی کنٹرول، سفری پابندیاں اور دیگر اقدامات یورپ کی طرف ہجرت میں تیزی سے کمی کا سبب بنے۔ یورپی یونین کے کمیشن کے مطابق، ”یورپی یونین نے 2019ء کے مقابلے میں 2020ء میں پناہ کی درخواستوں میں مجموعی طور پر 33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی۔اس کے علاوہ سرحد عبور کرنے کے واقعات 2013ء کے برابر رہے۔مہاجرین کے لیے امیر یورپی ممالک تک پہنچنے کا نیا راستہ

یورپی یونین کمیشن کی طرف سے لگائے گئے اندازوں سے پتا چلا کہ اکثر کیسز میں پناہ کے متلاشی افراد پورپی یونین میں اپنی درخواستیں جمع ہی نہیں کروا پائے۔

کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے پناہ کے متلاشیوں کو اکثر عارضی طور پر حفظان صحت کے ابتر حالات میں حراست میں رکھا گیا۔ مثال کے طور پر یونانی جزیرے لیسبوس کے کیمپوں میں یا جن ممالک کی سرحدوں میں وہ داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے وہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔

یہ حالات و واقعات نہ صرف یورپ میں امیگریشن کے عمل میں واضح کمی کی وجہ بنے بلکہ اس تمام صورتحال نے یورپ کی طرف مہاجرین کے بہاؤ کے دھارے کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ سب سے اہم امر یہ کہ یونان میں سرحدی بندش نے مشرقی بحیرہ روم کو تارکین وطن کے لیے کم پُر کشش بنادیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پناہ کے متلاشی افراد کا راستہ وسطی بحیرہ روم کی طرف منتقل ہو گیا۔

یورپی یونین بارڈر گارڈ ایجنسی کے تازہ اندازوں کے مطابق تارکین وطن یا پناہ کے متلاشی افراد کے لیے اب یورپ کی سرحدی گزرگاہوں کی تصویر ہی بدل چُکی ہے۔

فرونٹکس کے مطابق یورپی یونین میں غیر قانونی نقل مکانی پچھلے سال کے مقابلے میں جنوری سے اگست 2021ء تک 64 فیصد تک بڑھ گئی اور اس کے لیے مغربی بلقان کے راستے کو استعمال کیا گیا۔ یعنی زیادہ تر نقل مکانی کے لیے ترکی کے راستے بلقان ممالک جیسے کے البانیہ، سربیا اور شمالی مقدونیہ سے گزر کر وسطی بحیرہ روم پہنچنے کی کوشش کی گئی۔ ایجنسی کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ 2020ء کے مقابلے میں اس روٹ کو اختیار کرنے والے پناہ کے متلاشیوں کی تعداد 2021ء میں دوگنا رہی۔ فرونٹیکس کے تجزیے کے مطابق رواں برس یورپ کی طرف نقل مکانی اور پناہ کی تلاش کے کاموں کا ایک طرح سے نیا آغاز ہوا ہے۔

Share this:
Gwadar
Previous Post گوادر کو ترقی کیلیے رکاوٹوں کا سامنا، سرکاری رپورٹ میں انکشاف
Next Post اسرائیلی سکیورٹی جرمنی کی ترجیح رہے گی، میرکل
Angela Merkel and Naftali Bennett

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.