geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم چین کے آگے نہیں جھکیں گے، تائیوانی صدر

October 11, 2021 0 1 min read
Tsai Ing-wen
Share this:

Tsai Ing-wen

تائیوان (اصل میڈیا ڈیسک) تائیوانی صدر سائی اِنگ وین کا کہنا ہے کہ تائیوان، چین کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا اور اپنے جمہوری طرز زندگی کی حفاظت کرے گا۔ چین نے محترمہ سائی کے بیان کو ‘تصادم کو بھڑکانے‘ کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے لیکن چین اسے اپنے ملک کا ہی ایک حصہ قرار دیتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دنوں تائیوان کے ”مکمل انضمام” کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ چین نے تائیوان کے دوبارہ انضمام کے حصول کے لیے طاقت کے ممکنہ استعمال کو مسترد نہیں کیا۔

چین کے متعدد فوجی طیاروں نے حالیہ دنوں میں تائیوان کے فضائی حدود میں پروازیں کی ہیں۔ تائیوان کی وزارت دفا ع کا کہنا ہے کہ دو جنگی طیاروں سمیت تین چینی طیارے اتوار کے روز تائیوان کے فضائی حدود سے گزرے۔

تائیوان نے چین کے اس اقدام کی نکتہ چینی کی ہے۔

تائیوان کی صدر سائی اِنگ وین نے اتوار کے روز قومی دن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”تائیوان جمہوریت کی پہلی قطار کی حفاظت کے لیے صف بستہ ہے۔”

سائی، بیجنگ کے خلاف صف آرا ہونے کے وعدے کے ساتھ گزشتہ برس بڑی اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان ”جلد بازی” میں کوئی اقدام نہیں کرے گا لیکن اپنی دفاع کو مستحکم کرے گا تاکہ”اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی طاقت تائیوان کوچین کے تیار کردہ راستے پر چلنے کے لیے ہمیں مجبور نہ کر سکے۔”

انہوں نے کہا،”یہ راستہ نہ تو آزاد راستہ ہے اور نہ ہی تائیوان کے لیے جمہوری طرز زندگی، اور نہ ہی اس کے 23 ملین عوام کی خود مختاری کے لیے۔” انہوں نے مزید کہا، ”ہم جتنا آگے بڑھیں گے چین کی طرف سے اتنا ہی زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

سائی اِنگ نے کہا کہ چین کے فوجی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی حدود میں پرواز کررہے ہیں جس نے قومی سلامتی اور ایوی ایشن سیفٹی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں اور اس وقت صورت حال گزشتہ 72 برسوں میں ”سب سے زیادہ پیچیدہ اورنازک ہیں۔”

تائیوانی صدر نے چینی رہنماوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کی ایک بار پھر پیش کش کی۔ تاہم بیجنگ ماضی میں انہیں ‘علیحدگی پسند‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکا ہے۔

قومی دن کی تقریبات میں شریک ایک شخص نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی عوام چین کے ساتھ انضمام کو کبھی قبول نہیں کرے گی ۔ ایک اور شخص نے کہا، ”چین اس وقت ایک آمرملک ہے۔ یہ بالخصوص شی جن پنگ کے اقتدار میں اور بھی بدتر ہوا ہے۔ انضمام فی الحال مناسب نہیں ہے۔”

خیال رہے کہ چین اور تائیوان سن 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران منقسم ہو گئے تھے تاہم چین کا اصرار ہے کہ یہ جزیرہ اس کا حصہ ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انضمام کے لیے طاقت کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تائیوان کا اپنا آئین ہے اور یہاں جمہوری طورپر رہنماؤں کا انتخاب ہوتا ہے۔ البتہ صرف چند ممالک ہی تائیوان کو تسلیم کرتے ہیں۔ امریکا کا تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق نہیں ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ ہفتے کے روز کہا تھا کہ تائیوان کے ساتھ انضمام پرامن طریقے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم درپردہ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام کاعلیحدگی پسندی کی مخالفت کا ”شاندار ماضی” رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا،”مادروطن کے مکمل انضمام کے تاریخی کام کو یقیناً مکمل کیا جائے گا۔”

صدر شی کی تقریر کے بعد چین کے تائیوانی امور کے دفتر نے کہا،”انہوں نے تائیوان کی آزادی کی وکالت کر کے تصادم کو بھڑکایا ہے، تاریخ کو جھٹلانے کی ایک کوشش کی ہے اور حقائق کے حوالے سے غلط بیانی کی ہے۔”

Share this:
Taliban
Previous Post امریکا: افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ
Next Post عراق پارلیمانی انتخابات: اب تک کی کم ترین ووٹنگ
Iraqi Parliamentary Elections

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.