geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق پارلیمانی انتخابات: اب تک کی کم ترین ووٹنگ

October 11, 2021October 11, 2021 3 1 min read
Iraqi Parliamentary Elections
Share this:

Iraqi Parliamentary Elections

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں حکومت مخالف کارکنوں کے وسیع پیمانے پر انتخابی بائیکاٹ کے درمیان ہونے والے الیکشن نے نوجوانوں میں کوئی جوش پیدا نہیں کیا۔ انتخابی نتائج پیر کی شام تک آنے کی توقع ہے۔

عراق میں 10 اکتوبر اتوار کے روز پارلیمانی انتخابات کرائے گئے جس میں حیرت انگیز طور پر بہت کم شہریوں نے حصہ لیا۔ سن 2019 میں ملک میں نوجوانوں کی قیادت میں ایک عوامی تحریک شروع ہوئی تھی جس نے ملک میں ایک طوفان برپا کیا اور اسی سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد یہ پہلے پارلیمانی انتخابات تھے۔

لیکن حکومت مخالف کارکنان کے وسیع انتخابی بائیکاٹ کے درمیان ہونے والے اس الیکشن نے عراق کی نوجوان آبادی میں زیادہ جوش و خروش نہیں پیدا کیا۔ عراق کے انتخابی کمیشن نے اتوار کی رات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف 42 فیصد رائے دہندگان نے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات کے مکمل نتائج اگلے 24 گھنٹوں کے اندر جاری ہونے کی توقع ہے۔

اتوار کی شام کو مقامی وقت کے مطابق جب چھ بجے ووٹنگ ختم ہوئی تو فوری طور پر وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے ٹویٹر پر انتخابات کرانے میں کامیابی کا دعوی کر دیا۔ انہوں نے لکھا، ”ہم نے اپنے وعدے کے مطابق منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں اپنا فرض پورا کیا اور اس میں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔”

لیکن بہت سے افراد نے ان کے اس تبصرے پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ انتخابات میں لوگوں کا اتنی کم تعداد میں حصہ لینا اس بات کا مظہر ہے کہ لوگوں کا سیاسی رہنماؤں سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور موجودہ حکومت کے منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر رائے دہندگان کی عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

عراق کی مجموعی چار کروڑ کی آبادی میں سے تقریباً ڈھائی کروڑ شہری ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ لیکن اس میں سے صرف 42 فیصد نے ووٹ ڈالا، جو ایک ریکارڈ کم ترین ٹرن آؤٹ ہے۔ یہ شرح گزشتہ 2018 کے انتخابات سے بھی کم ہے، جس میں 44.5 فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ بہت کم لوگوں کو ہی انتخابی نتائج سے کسی خاص تبدیلی کی توقع ہے۔

الیکشن مانیٹر کرنے والے ایک مقامی ادارے نے ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزیوں کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے دوران 41 فیصد ووٹرز کو سرکاری دستاویزات اور شناخت دکھانے تک کے لیے نہیں کہا گیا۔

بغداد میں انتخابی حکام نے میڈیا کی رسائی کو بھی کافی تک محدود کر دیا تھا جس کے بعد بہت سے صحافیوں نے بھی ان انتخابات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ عراقی پارلیمان میں کل 328 نشستیں ہیں اور یہ انتخابات اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ملک کا اگلا وزیر اعظم کون ہو گا اور کس جماعت کی حکومت قائم ہو گی۔

حکومت کی جانب سے تمام طرح کی اصلاحات کے وعدوں کے باوجود بہت سے کارکنان نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کی کال دی تھی، کیونکہ حکومت نے مظاہرین کے خلاف نہ صرف سخت کارروائی کی بلکہ ہدف بنا کر قتل کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔ ان کارروائیوں میں 600 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہوئے۔

عراق میں سکیورٹی اور معاشی اصلاحات کی فوری طور پر اشد ضرورت ہے لیکن نوجوان نسل کو اس بات کی بہت کم توقع ہے کہ ان انتخابات کی وجہ سے کوئی تبدیلی ہو سکے گی۔ 22 سالہ میک اپ آرٹسٹ منا حسین کہتی ہیں کہ انہوں نے سکیورٹی وجوہات کے سبب ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا، ”یہاں ہر جانب بے قابو ہتھیار پائے جاتے ہیں۔ میرے خیال سے موجودہ صورت حال میں صاف شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانا کوئی آسان بات نہیں ہے۔

پارلیمانی انتخابات سخت ترین سکیورٹی میں کرائے گئے۔ تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار پولنگ مراکز کے لیے ڈھائی لاکھ فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔ ملک میں سیاسی سطح پر فی الوقت اکثریتی شیعہ طبقے کا غلبہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اسی فرقے کے معروف عالم دین مقتدی الصدر اور فتح اتحاد کے رہنما ہادی الامیری کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

فتح اتحاد میں بیشتر وہ جماعتیں اور گروپ شامل ہیں جو کھل کر ایران کے حامی ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ مقتدی الصدر بھی ایران سے ہی قریب بتائے جاتے ہیں تاہم عوامی سطح پر وہ اس بات کو تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ ایران کا عراق پر کوئی سیاسی اثر و رسوخ ہے۔

Share this:
Tsai Ing-wen
Previous Post ہم چین کے آگے نہیں جھکیں گے، تائیوانی صدر
Next Post خاتون ٹک ٹاکر کیس میں نیا موڑ، عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آ گئی
Ayesha Akram

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.