geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئی اطالوی قومی ایئرلائن، ’اٹلی ایئر‘ کی پہلی پرواز روانہ

October 17, 2021October 17, 2021 3 1 min read
Alitalia Airline
Share this:

Alitalia Airline

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپ کی پرانی اور مشہور ہوائی کمپنی ال اٹالیا اپنے مالی بوجھ کو برداشت نہیں کر سکی اور انجام کار تحلیل کر دی گئی۔ اس کی جگہ نئی اطالوی قومی ایئر لائن ’اٹلی ایئر‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

نئی اطالوی ہوائی کمپنی آئی ٹی اے (اٹالیہ ٹرانسپورٹو ایئرو) یا اٹلی ایئر کی اولین پرواز روانہ ہو گئی ہے۔ نئی ہوائی کمپنی کی اولین پرواز جمعہ پندرہ اکتوبر کو روانہ کی گئی۔ اس نئی ہوائی کمپنی کوکم کرایوں والی ہوائی کمپنیوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

اس نئی ایئر لائن میں سابقہ قومی ہوائی کمپنی ال اٹالیا کے ایک چوتھائی ملازمین کو نوکریاں بھی دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فارغ شدہ ملازمین کو نئی ہوائی کمپنی میں ملازمت کی پیشکش کرنے کے لیے سابقہ ہوائی کمپنی کی یونینیں نئی انتظامیہ کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چوہتر برس تک کمرشل فضائی آپریشن جاری رکھنے والی اطالوی ہوائی کمپنی ال اٹالیا کو بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل تھی۔ ماضی کا حصہ بن جانے والی اس مشہور ہوائی کمپنی کی آخری پرواز جمعرات کو اپنی منزل پر پہنچی اور اس کے بعد ال اٹالیا کا آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا اور کمپنی ماضی کا حصہ بن گئی۔

سات دہائیوں سے زائد عرصے تک تمام براعظموں کے مختلف ممالک تک اڑان بھرنے والی ہوائی کمپنی دیوالیہ ہو گئی۔ دس ہزار سے زائد ملازمین رکھنے والی کمپنی پہلے خسارے کا شکار ہوئی، پھر قرضوں کا بوجھ بڑھتا گیا اورانجام کار یہی بوجھ اس کمپنی کے انہدام کا بڑا سبب بن گیا۔

ال اٹالیا کو ملازمین کی ہڑتالوں اور مظاہروں کا بھی شدید سامنا رہا۔ سن 2002 کے بعد سے اگلے انیس برس یہ کمپنی خسارے کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے تھی۔

نئی اطالوی ہوائی کمپنی نے تحلیل ہونے والی ال اٹالیا کے برانڈ اور ویب سائیٹ کے حقوق نوے ملین یورو میں خریدے ہیں۔ اس ہوائی کمپنی نے اپنی پروازوں کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے اور کمپنی انتظامیہ مزید پروازیں وقت کے ساتھ ساتھ متعارف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس کے ہوائی جہازوں کی رنگت نیلی اور سابقہ ال اٹالیا کا نشان بدستور استعمال کیا جائے گا۔ اٹلی ایئر کی ہوائی جہازوں کی ٹیل یا دُم کو ملکی قومی پرچم کے تین رنگوں (سرخ، سفید اور سبز) سے مزین کیا گیا ہے۔

اس وقت اس ہوائی کمپنی کے فلیٹ میں کل 52 ہوائی جہاز ہیں اور اس میں بتدریج اضافے کا عمل جاری رہے گا۔ انتظامیہ مزید باون ماحول دوست مسافر بردار طیارے اپنی ایئرلائن میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

اٹلی ایئر کے سربراہ الفریڈو الٹاویلا کا کہنا ہے کہ ال اٹالیا کا سلسلہ ختم ہونے سے ماضی کو دفن کرنا مراد نہیں یا اس سے انکار بھی نہیں ہے لیکن نئی کمپنی اپنے معاملات میں وقت کے ساتھ وسعت پیدا کرتی جائے گی اور یہ بالکل ایک نئی ابتدا ہے۔

الفریڈو الٹاویلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی ہوائی کمپنی کا حجم اس وقت مناسب ہے اور اس کے فلیٹ میں اضافہ بھی وقت گزرنے کے ساتھ ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ کمپنی کا منفی ورثے کا حجم بہت زیادہ ہے اور اقتصادی حقیقت کے ساتھ اب اس کو سنبھالنا ممکن نہیں رہا۔

نئی کمپنی کی پہلی پرواز اٹلی کے کاروباری و مالی مرکز میلان کے ایئر پورٹ سے جمعے کی صبح چھ بج کر بیس منٹ پر بلند ہوئی اور یہ پرواز بحر ایڈریاٹک کے کنارے پر واقع شہر باری پہنچی۔

اس وقت اٹلی ایئر لائن کی پروازوں کی منزلیں 44 ہیں اور مستقبل میں انہیں 74 کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اٹلی ایئر کی پلاننگ ہے کہ اس کی پروازیں نیویارک سٹی، ٹوکیو، پیرس، فرینکفرٹ، لندن اور لاطینی امریکا کے کئی شہروں تک پہنچیں گی۔ یہ پروازیں میلان کے علاوہ روم سی بھی بین الاقوامی روٹس پر روانہ کی جائیں گی۔

اس وقت ہوائی کمپنی کے مجموعی ملازمین کے تعداد دو ہزار آٹھ سو ہے اور ان میں سے ستر فیصد کا تعلق تحلیل شدہ ال اٹالیا سے ہے۔ اس کی روزانہ کی بنیاد پر اڑان بڑھنے والی پروازوں کی تعداد ایک سو اکیانوے ہے۔

Share this:
Afridi, Ajmal, Umar Gul, Yuvraj
Previous Post آفریدی، اجمل، عمر گل، یووراج اور مائیکل ہسی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے یادگار لمحات
Next Post سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں نرمی، اب کیوں؟
Saudi Arabia, Iran Relations

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.