geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آفریدی، اجمل، عمر گل، یووراج اور مائیکل ہسی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے یادگار لمحات

October 17, 2021 1 1 min read
Afridi, Ajmal, Umar Gul, Yuvraj
Share this:

Afridi, Ajmal, Umar Gul, Yuvraj

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ویسے تو کرکٹ ٹیم اسپورٹ ہے لیکن کبھی کبھار اس کھیل میں کئی ایسی انفرادی پرفارمنسز دیکھے کو ملتی ہیں کہ وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور مدتوں یاد رہتی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسی کئی یاد گار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہیں جو فینز کو آج بھی یاد ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 میں پہلی بار ہوا، اس بار ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن کھیلا جارہا ہے، ہر ایڈیشن میں کھلاڑیوں نے کچھ ایسی یادگار پرفارمنس دیں جو فینز کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

ورلڈ کپ 2007
ایسی ہی یادگار پرفارمنس کا ذکر کریں تو 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں یووراج سنگھ کی بیٹنگ کون بھول سکتا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف ڈربن کے مقام پر ہونیوالے اس میچ میں یووراج سنگھ نے اسٹیورٹ براڈ کو چھ گیندوں پر چھ چھکے رسید کیے، ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی تیز ترین نصف سنچری، صرف بارہ گیندوں پر جڑ دی جو آج تک ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

ورلڈ کپ 2009
2009 کا ورلڈ کپ تو کوئی پاکستانی فراموش نہیں کرسکتا۔ لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ فائنل تو پاکستانیوں کیلئے یادگار تھا ہی لیکن اس میچ کو مزید یادگار بنایا شاہد آفریدی کی شاندار بیٹنگ نے جنہوں نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی۔

شاہد آفریدی کا وننگ رن کے فوری بعد دونوں ہاتھ فضا میں بلند کرکے جشن منانا۔ یہ منظر پاکستانی فینز کو تو مدتوں یاد رہے گا۔

عمر گل کی تباہ کن بولنگ
اس ہی ایڈیشن کے گروپ میچ میں پاکستان کے عمر گل کی نیوزی لینڈ کیخلاف تباہ کن بولنگ بھی یادگار انفرادی پرفارمنسز میں سے ایک ہے۔

اوول کے مقام پر پاکستانی فاسٹ بولر نے تین اوورز میں چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم 99 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان نے میچ بآسانی چھ وکٹ سے جیت لیا۔

ورلڈ کپ 2010 اور مائیکل ہسی
پھر 2010 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل، پہلے اکمل برادران کی نصف سنچریاں، پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 کا ہدف، آخری اوور میں آسٹریلیا کو 18 رنز درکار تھے۔

سعید اجمل نے پہلی گیند مچل جانسن کو کرائی، انہوں نے سنگل لیا، پھر آئے مائیکل ہسی بیٹنگ پر۔ پہلا چھکا، اگلی گیند پر ایک اور چھکا، پھر چوکا، اور پھر چکا، چار گیندوں پر ہسی نے بازی پلٹ دی۔ گو کہ میچ پاکستان ہارگیا مگر ہسی کی وہ اننگز شاید کوئی کبھی فرامو ش نہ کرپائے۔

ورلڈ کپ 2014
2014 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کیخلاف بھارت کے ویرات کوہلی کی بیٹنگ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں کی یادگار پرفارمنسز میں سے ایک ہے۔

بھارت کو آخری 10 اوورز میں 93 رنز درکار تھے۔ ایسے میں کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی اور 44 گیندوں پر 72 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

ورلڈ کپ 2016
پانچ سال قبل کارلوس براتھ ویٹ نے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں جو کیا وہ بھی ناقابل فراموش ہے۔

ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 19 رنز دکار تھے، بین اسٹوکس بولنگ پر اور کارلوس براتھ ویٹ بیٹنگ پر ۔ پہلی گیند، پہلا چھکا، دوسری گیند، دوسرا چھکا، تیسری گیند تیسرا چھکا، چوتھی گیند، ایک اور چھکا، کام تمام اور این بشپ کے تاریخی الفاظ ’ریمیمبر دی نیم’۔

Share this:
Jacqueline
Previous Post منی لانڈرنگ کیس؛ جیکلین بڑی مشکل میں پھنس گئیں
Next Post نئی اطالوی قومی ایئرلائن، ’اٹلی ایئر‘ کی پہلی پرواز روانہ
Alitalia Airline

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.