geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین کے ہائپرسونک میزائل پر امریکی صدر کی تشویش

October 21, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کی ہائپرسونک میزائل صلاحیتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادھر چین کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر نے کہا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے چین پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 20 اکتوبر بدھ کے روز چین کے ہائپرسونک میزائل کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ چند روز قبل ہی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ چین نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ایک ہائپرسونک گلائڈ گاڑی کا تجربہ کیا ہے۔

معروف اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگست میں کیے جانے والے اس تجربے میں جوہری صلاحیت کے حامل اس راکٹ کو لانچ کیا گیا، جس نے تقریبا ًکرہ ارض کا چکر لگایا۔ اس تجربے نے امریکی انٹیلیجنس کو بھی حیرت زدہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جب صحافیوں نے جو بائیڈن سے سوال کیا کہ کیا انہیں چین کے ہائپرسونک میزائل سے متعلق خبروں پر تشویش ہے؟ تو انہوں نے کہا، ”جی ہاں۔”

ہائپر سونک ہتھیار فضا کے بالائی حصے میں تقریباً 6200ِٰ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مار کرتے ہیں۔ یعنی ان کی رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

فنانشل ٹائمز نے گزشتہ ہفتے کے اواخر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ مذکورہ راکٹ خلا میں پرواز کے دوران پورے گلوب کا چکر لگا کر نیچے گرا، تاہم مقررہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ لیکن چین کی وزارت دفاع نے اس سے انکار کیا ہے اور اس رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

امریکا اور اس کے اتحادی بھی ہائپرسونک ہتھیار بنانے کی اپنی رفتار تیز تر کر رہے ہیں، تاکہ چین اور روس جیسے ممکنہ مخالفین سے مقابلہ کیا جا سکے۔ اس ہفتے کے اوائل میں ایک امریکی سینیٹر آنگوس کنگ نے کہا تھا، ”ہائپرسونک ہتھیار اسٹریٹیجک گیم چینجر ہیں، جو اسٹریٹیجک استحکام کو بنیادی طور پر کمزور کرنے کی خطرناک صلاحیت رکھتے ہیں، جیسا کہ ہمیں معلوم ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”امریکا اس ترقی میں پیچھے نہیں رہ سکتا، ہم اپنے مدمقابل کی پیش رفت پر نظر رکھتے ہیں اور اسے خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ہائپرسونک میزائل ممکنہ ”ڈراؤنے خواب” والے ہتھیار ہیں۔ چین یا روس کی جانب سے ایسے ہتھیاروں کی تیاری تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔”

صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں چین کے لیے اپنے پسندیدہ سفیر کو نامزد کیا ہے جنہوں نے حتمی منظوری سے قبل ارکان کانگریس سے بات چیت میں کہا کہ تائیوان کے حوالے سے چین کا رویہ جارحانہ ہے۔ نکولس برنس نے خاص طور پر تائیوان کے ایئر ڈیفنس زون میں حالیہ چینی جنگی طیاروں کے پروازکی مذمت کرتے ہوئے ان مشنوں کو ”قابل اعتراض” قرار دیا۔

نکولس برنس نے کہا کہ تائیوان کے مسئلے پر، ”حتمی طور پر ہم چین پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم تائیوان کو ایک ایسا سخت نٹ بنائیں جو ٹوٹ نہ سکے۔”

امریکا برسوں سے ”ون چائنا” یعنی متحدہ چین کی پالیسی پر قائم ہے۔ اس سیاسی موقف کے مطابق امریکا سرکاری سطح پر تائیوان کے دارالحکومت تائی پی کو تسلیم کرنے کے بجائے تمام معاملات بیجنگ سے طے کرنے کا پابند ہے۔ لیکن واشنگٹن کا تائیوان کے بجائے بیجنگ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ اس موقف سے مشروط بھی ہے کہ تائیوان کا مستقبل پرامن طریقے سے طے کیا جائے گا۔

تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے لیکن چین اسے اپنے ملک کا ہی ایک حصہ قرار دیتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دنوں تائیوان کے ”مکمل انضمام” کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ چین نے تائیوان کے دوبارہ انضمام کے حصول کے لیے طاقت کے ممکنہ استعمال کو بھی مسترد نہیں کیا۔

تائیوان کا اپنا آئین ہے اور یہاں جمہوری طورپر رہنماؤں کا انتخاب ہوتا ہے۔ البتہ صرف چند ممالک ہی تائیوان کو تسلیم کرتے ہیں۔ امریکا

کا تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق نہیں ہے۔

Share this:
Taliban
Previous Post طالبان مالی امداد کے لیے علاقائی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب
Next Post سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی
Khurshid Shah

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.