geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان مالی امداد کے لیے علاقائی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

October 21, 2021October 21, 2021 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان نے افغانستان کو اقتصادی بحران اور انسانی تباہی سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ سے ایک ڈونر کانفرنس منعقد کرنے کی اپیل کی۔ طالبان حکمراں ماسکو میں دس علاقائی طاقتوں کی طرف سے اس اپیل کی تائید حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ماسکو میں بدھ کے روز روس کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں روس، چین، پاکستان، بھارت، ایران، قزاکستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور کرغزستان نے طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ سے کی گئی اس اپیل کی حمایت کی کہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے حتی الامکان جلد از جلد ایک ڈونر کانفرنس منعقد کی جائے۔

شرکاء ممالک نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد میں بہر صورت اس بات کو مدنظر رکھا جانا چاہئے کہ افغانستان کی تعمیر نو کا”سب سے زیادہ بوجھ ان طاقتوں کو برداشت کرنا ہوگا جن کی فوجیں گزشتہ 20 برسوں سے زیادہ عرصے تک اس ملک میں موجود رہی تھیں۔”

یہ واضح اشارہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب ہے، جنہوں نے 11ستمبر 2001 کے ٹوئن ٹاورز حملوں کے بعد افغانستان پر فوج کشی کردی تھی اور جن کے جلد بازی میں ملک چھوڑ کر چلے جانے کے سبب گزشتہ اگست میں ملک پر طالبان کے کنٹرول کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا۔

امریکا نے ماسکو کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ واشنگٹن نے کہا تھا کہ وہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس کانفرنس میں شریک نہیں ہو رہا ہے البتہ مستقبل میں اس طرح کی بات چیت میں شامل ہوگا۔ روس نے امریکا کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

روس نے کانفرنس میں شریک ملکوں کی طرف سے عالمی برادری سے افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو افغانستان میں جاری تصادم علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

ماسکو کانفرنس میں طالبان حکومت کی نمائندگی نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی۔ عبدالسلام حنفی نے کانفرنس کوپورے خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

گوکہ روس سمیت کسی بھی ملک نے ابھی تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم کانفرنس میں اس امر کو تسلیم کیا گیا کہ اقتدار پر طالبان کا کنٹرول ایک”نئی حقیقت” ہے۔

عبدالسلام حنفی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا”افغانستان اب مستحکم ہے اور دوسرے ممالک کو افغان سرزمین سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امارات اسلامی یہ یقینی بنائے گی کہ کوئی خطرہ نہ ہو۔”

نائب وزیر اعظم نے کہا افغانستان کو تنہا کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اگر نئی حکومت کو تسلیم اور سپورٹ نا کیا گیا تو قدرتی طور پر سکیورٹی میں خلل ڈالنے والے مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا”نئی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ ہم کسی بھی گروپ کو افغانستان کی عوام، اس کے ہمسائے اور دیگر علاقائی ممالک کی سکیورٹی کو کمزور نہیں کرنے دیں گے۔”

افغان رہنما نے امریکا پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے۔

روس نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت میں تمام نسلی گروپوں اور تمام سیاسی طاقتوں کو شامل کریں

پائیدار امن کے لیے شمولیتی حکومت ضروری
روس نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت میں تمام نسلی گروپوں اور تمام سیاسی طاقتوں کو شامل کریں۔ کانفرنس میں طالبان سے اعتدال پسند پالیسیوں پر عمل اور افغانستان کے پڑوسیوں کے لیے دوستانہ پالیسیاں اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔ شرکا نے داخلی پالیسی کے حوالے سے طالبان سے کہا ہے کہ وہ نسلی گرہوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کا احترام کریں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے طالبان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا،”ایک نئی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالا ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ ملک میں فوجی اور سیاسی صورت حال کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور نظم و نسق چلانے کے لیے ریاستی ڈھانچہ قائم کررہے ہیں۔”

روسی وزیر خارجہ نے تاہم کہا کہ ہم طالبان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی انتظامیہ ترتیب دیں ‘جس سے نہ صرف تمام نسلی گروپوں بلکہ تمام سیاسی طاقتوں کے مفادات کی عکاسی ہو، تاکہ ملک میں ایک پائیدار امن کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔

لاوروف نے کہا کہ ہم فی الحال طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کررہے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ طالبان نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے وقت جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کررہا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا،”ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کابل کے لیے انسانی بنیادوں پر موثر مالی امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے وسائل کو حرکت میں لانے کا یہی وقت ہے۔”

خیال رہے کہ دیگر ممالک کے برخلاف روس نے کابل میں اپنا سفارت خانہ خالی نہیں کیا تھا اور اس کے سفیر طالبان رہنماوں کے ساتھ مسلسل رابطے ہیں ہیں۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس جلد ہی انسانی امداد افغانستان روانہ کر رہا ہے۔ ایک روز قبل ہی ماسکو نے کہا تھا کہ روس، چین اور پاکستان افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں، جسے انسانی اور اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی میٹنگ میں طالبان کی شمولیت کو ان کی بڑی کامیابی کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

Share this:
Shah Rukh Khan
Previous Post نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ
Next Post چین کے ہائپرسونک میزائل پر امریکی صدر کی تشویش
Joe Biden

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.