geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: پاکستان سے شکست کا غصہ کشمیری طلبہ پر

October 25, 2021 1 1 min read
India vs Pakistan
Share this:

India vs Pakistan

سنگرور (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے فوراً بعد کشمیری طلبہ پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں جبکہ شکست سے ناراض ہندو قوم پرستوں کا گروپ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو غدار قرار دے رہا ہے۔

اتوار کی رات کو جیسے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی، بھارت کے متعدد تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پر حملے شروع ہو گئے، جن پر قابوپانے کے لیے انتظامیہ کو پولیس طلب کرنی پڑی۔ ان حملوں میں متعدد کشمیری طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ماضی میں بھی کشمیر سے باہر بھارتی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو مختلف شہروں میں کبھی قوم پرستی، کبھی کشمیر کی آزادی، تو کبھی کرکٹ میچ کے حوالے سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی بیشتر آبادی بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتی ہے۔ کل کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو زبردست شکست دی تھی۔

بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس کے مطابق پہلا حملہ ضلع سنگرور میں واقع ‘بھائی گرو داس انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی’ میں ہوا۔ کالج نے اس حملے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ہاسٹل کے اندر کشمیری طلبہ پر حملے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی نوعیت کا دوسرا حملہ موہالی کے کھرار کی ‘ریات بھارت یونیورسٹی’ میں ہوا اور وہاں بھی کشمیری طلبہ کو نشانہ بنایا گیا۔

کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکام سے کشمیر ی طلبہ کی مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”گزشتہ رات پنجاب کے کالج میں کچھ کشمیری طلبہ کے ساتھ جسمانی اور زبانی حملوں کے واقعات کے بارے میں سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔”

کشمیری طلبہ ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کہویہامی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”سنگرور اور کھرار موہالی میں جن کشمیری طلبہ پر حملہ ہوا، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ انہیں مقامی لوگوں اور دیگر پنجابی طلبہ نے بچایا۔ ریاست بہار، اتر پردیش اور ہریانہ کے طلبہ نے ان کے ہاسٹل کے کمروں میں گھس کر انہیں مارا پیٹا اور ہنگامہ آرائی کی۔”

سنگرور کالج کے ایک طالب علم نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ہاسٹل کی حفاظت کرنے والے گارڈز نے یو پی اور بہار کے طلبہ کو ان کے ہاسٹل میں اندر آنے کی اجازت دی جنہوں نے اندر داخل ہوتے ہی حملہ کر دیا۔ بعد میں پولیس کو طلب کیا گیا جس نے پہنچ کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا نے علاقے کے ایک سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ میچ کے دوران، ”جب بھی پاکستانی کھلاڑی رن بنا رہے تھے اس وقت کشمیری طلبہ ان کی حمایت میں آواز بلند کر رہے تھے، جبکہ اسی دوران آزادی کے نعرے بھی لگے۔”

پولیس افسر کے مطابق، ”جب میچ ختم ہوا تو یو پی اور بہار کے طلبہ کشمیری طلبہ کے کمروں میں گھس کر ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ بعد میں بعض کشمیری طلبہ نے بھی یو پی اور بہار کے طلبہ کے ساتھ مارپیٹ کی۔ پولیس اور کالج کی انتظامیہ نے بعد میں اس معاملے کو حل کر لیا۔” اطلاعات کے مطابق لڑائی کے دوران سکھ طلبہ نے کشمیریوں کی مدد کی۔

ناصر کہویہامی کے مطابق موہالی میں کشمیری طلبہ کو ہریانہ کے بہت سے غنڈوں نے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا، ”پنجاب پولیس اپنی ریاست میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ میں نے بھائی گرداس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالج میں کئی لوگوں سے بات کی ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ بہار کے طلبہ نے انہیں مارا، کمروں میں توڑ پھوڑ کی، ہال کو نقصان پہنچایا، اور یہاں تک کہ کچھ لوگوں کو گالی دی اور انہیں مارا پیٹا۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری طلبہ پر حملے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہمارے طلبہ کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ کشمیری طلبہ پر چند غنڈوں کی جانب سے حملے کے سبب طلبہ تشویش میں مبتلا ہیں۔”

گزشتہ رات کے میچ کے بارے میں اب بھی سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارم پر گرما گرم بحث جاری ہے۔ بیشتر کھلاڑیوں، ماہرین اور بھارتی کرکٹ مبصرین نے بہترین کارکردگی کے لیے پاکستان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کھیل کے بعد جس طرح کوہلی اور دھونی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بات کی اور انہیں مبارک باد پیش کی، اسے بھی یہ کہہ کر سراہا جا رہا ہے کہ بھارت نے ہار کے بعد بھی دل جیت لیا۔

لیکن بھارت میں ہندو قوم پرستوں کا ایک گروہ اس شکست سے اس قدر نالاں ہے کہ وہ سارا غصہ مسلمانوں پر نکال رہا ہے۔ پریس کلب آف انڈیا کے سابق سکریٹری اور سخت گیر ہندو خیالات کے مبلغ پشپیندر کلشریٹرابھی اس شکست کے لیے کوہلی کامسلمان ہونا قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ لکھا، ”مولانا ویراٹ الدین” اور اسیکوہلی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

کرشنا نامی ایک صارف نے بھی ویراٹ کوہلی کو خفیہ مسلمان ثابت کرنے کے لیے بغیر مونچھ والی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ”کتنے لوگ جانتے ہیں کہ کوہلی صرف میچ کے وقت مونچھ لگاتے ہیں۔ یہ ان کی اصلی تصویر ہے جو ایک زوم میٹنگ سے لیک ہوئی تھی۔ ان کا اصلی نام ویراٹ الدین کوہ علی ہے۔”

اجیت نامی ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا، ”شامی نے مسلم ہونے کا پورا فرض نبھایا۔” بھارتی گیند باز محمد شامی کے آخری اوور میں ایک چھکا اور دو چو کے لگے تھے اور اسی اوور میں پاکستان نے میچ جیت لیا تھا۔

بہت سے لوگ اتنے برہم ہیں کہ بھارتی کپتان کوہلی کو غدار بتا رہے اور مسلم کھلاڑی محمد شامی کے لیے گالی گلوج والے الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ بہر حال ہندووں کا ایک بڑا طبقہ کھیل کو مذہب کی نظر سے دیکھنے کے بجائے اسپورٹس اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔

Share this:
Border
Previous Post بھارت اور افغانستان کے مد نظر چین کا نیا سرحدی قانون
Next Post فلسطین: اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ
Houses

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.