geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطین: اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ

October 25, 2021 0 1 min read
Houses
Share this:

Houses

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید سینکڑوں گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اگست میں بھی تقریبا ًدو ہزار مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی تھی، جبکہ ایسے منصوبوں سے امن کے عمل کو خدشات لاحق ہیں۔

اسرائیل نے 24 اکتوبر اتوار کے روز فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں مزید ایک ہزار 355 مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل اگست میں اسرائیل نے تقریبا ًدو ہزار مکانات پر مشتمل ایک نئی بستی بسانے کا منصوبہ منظور کیا تھا اور نیا اعلان اس فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔

ان اقدام سے ان خدشات میں اضافہ ہوتا ہے کہ نئی بستیوں کی تعمیر سے کسی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی امیدوں کو نقصان پہنچے گا اور اس سے خطے میں امن کے قیام کی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔

اسرائیل کی مکانات کی تعمیر سے متعلق وزارت نے جو بیان جاری کیا ہے اس کے مطابق نئے مکانات کی تعمیر سات مقبوضہ علاقوں میں ہو گی۔ ان میں 729 مکانات شمالی ویسٹ بینک کے اس علاقے میں تعمیر ہوں گے جہاں پہلے سے ہی ایئریل نامی بستی آباد ہے۔

تعمیرات کے وزیر زیو الکن کا کہنا تھا، ”تعمیراتی تعطل کے ایک طویل عرصے کے بعد، میں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں یہودیہ اور سامریہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر برقرار رکھوں گا۔” اسرائیلی حکومت ان علاقوں کے لیے اسی طرح کی مذہبی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔

پونے پانچ لاکھ سے بھی زیادہ اسرائیلی یہودی ان مقبوضہ زمینوں پر بسائی گئی بستیوں میں پہلے سے ہی آباد ہیں۔ ان فلسطینی علاقوں پر اسرائیل جنگ کے بعد سے ہی قابض ہے، جبکہ فلسطینیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقے ان کی مستقبل کی ریاست کا حصہ ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کی ان بستیوں کو غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیفتالی بینٹ ان علاقوں میں تعمیرات کی لابی گروپ کے سربراہ ہوا کرتے تھے اور وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بھی سخت مخالف ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدے کی مدت کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ با ضابطہ امن مذاکرات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

بائیں بازو کی جماعت میرٹیز سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان موسی راز نے معروف اخبار ٹائمز آف اسرائیل سے بات چیت میں اس منصوبے پر نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”اسرائیل کے باہر بستیوں کی تعمیر اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے۔” بستیوں کی تعمیر کے مخالف گروپ ‘پیس ناؤ’ کے ہاگت اوفران نے کہا کہ اس ہفتے نئے گھروں کی متوقع منظوری، فلسطینی ریاست کے قیام کی تمام کوششوں کو، مزید پیچیدہ بنا دے گی۔

فلسطینی مغربی کنارے سمیت دیگر علاقوں پر اپنی مستقبل کی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں اور وہ مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کو، دو ریاستی حل کے طور پر امن کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر، دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ گھروں کی تیزی سے تعمیر، کسی بھی قدم کو ناقابل عمل بنا دے گی۔

اگست میں بھی اسرائیل نے تقریباً 2,000 نئی رہائش گاہوں کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا اور اس تناظر میں امریکا نے نئی منظوریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل اور فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ ایسے، ”یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بنتے ہوں اور مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کی پیشقدمی میں حائل ہوتے ہوں۔”

سن 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے اسرائیل ان تمام علاقوں پر مکمل انتظامی کنٹرول استعمال کرتا رہا ہے جہاں تقریبا ًبیس لاکھ فلسطینی رہتے ہیں۔ اس کے بعد سے ہر اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر اور مشرقی یروشلم کے الحاق کی کوششیں کرتی رہی ہے۔

حالیہ برسوں میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دور میں ان تعمیرات میں تیزی آئی۔ ان بستیوں میں پہلے سے تقریباً سات لاکھ یہودی آباد کیے جا چکے ہیں۔

Share this:
India vs Pakistan
Previous Post بھارت: پاکستان سے شکست کا غصہ کشمیری طلبہ پر
Next Post امریکا کی شمالی کوریا سے جوہری تجربات بند اور مذاکرات شروع کرنے کی اپیل
Nuclear Tests

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.