geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کا امریکی کانگریس کے نام کھلا خط

November 18, 2021 0 1 min read
US Congress
Share this:

US Congress

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کی جانب سے امریکی کانگریس کے نام ایک کھلے خط میں افغان عوام اور ملک کو درپیش معاشی بحران سے پیدا مشکلات کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ خط طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

امریکی کانگریس کے نام اس کھلے خط میں افغانستان پر طالبان کی قیادت میں قائم حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ان کے ملک کو انسانی اور معاشی بحرانوں کا سامنا ہے اور یہ شدید سے شدید تر ہو رہے ہیں۔ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس خط میں ان بحرانوں کی ایک بنیادی وجہ افغان سینٹرل بینک کے اثاثوں کو منجمد کرنا قرار دیا ہے۔

اس کھلے خط میں واضح کیا گیا کہ ملکی عوام کو جس بنیادی چیلنج کا سامنا ہے، وہ مالیاتی تحفظ سے ہے۔

دوسری جانب طالبان حکومت کی جانب سے پہلے بھی تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے کہ اگر مالیاتی مسائل اسی انداز میں جاری رہے تو سماجی پریشانیاں کے دوگنا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ ان پریشانیوں میں تسلسل کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افغان شہریوں کی دوسرے ملکوں کی جانب مہاجرت یقینی ہے۔

افغانستان میں قائم طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپنے خط میں افغان عوام کی شدید مشکلات اور پریشانیوں کو اجاگر کیا۔ افغان وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مالیاتی مسائل سے ملک کے صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی بیان کیا کہ افغان بچوں کو کم خوراکی کا سامنا ہے اور خواتین ناکافی طبی سہولیات کی وجہ سے دم توڑ رہی ہیں۔

متقی نے تحریر کیا کہ افغان عوام کو لاحق پریشانیوں میں خوراک، شیلٹر، ادویات اور بنیادی ضروریات ہیں اور دوسری جانب ان لوگوں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ متقی کے مطابق اثاثوں کو منجمد کرنے کی سیاسی یا منطقی وجوہات موجود نہیں ہیں۔ امیر خان متقی نے اپنے ملک میں پیدا اس ساری صورت حال کو انسانی معاملہ قرار دیا ہے۔

رواں برس اگست میں افغانستان کے طول و عرض پر طالبان عسکری تحریک نے کنٹرول حاصل کر کے حکومت قائم کی۔ اس حکومت کے قیام پر واشنگٹن حکومت نے افغان سینٹرل بینک کے امریکا میں موجود قریب نو ارب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کر دیا تھا۔

ان اثاثوں کے منجمد کیے جانے سے قبل کابل میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کو ساڑھے آٹھ بلین کی امداد سالانہ بنیاد پر فوجی اور سویلین مد میں دی جاتی تھی۔ اسی امداد سے پچھتر فیصد حکومتی اخراجات بشمول ملازمین کی تنخواہوں کو پورا کیا جاتا تھا۔

طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لاکھوں افغان عوام کی بنیادی آمدن کا ذریعہ ختم ہو کر رہ گیا۔ اس کے علاوہ تعلیم، صحت اور پبلک سروسز کے شعبے بھی فعال نہیں رہے۔

ان گھمبیر مسائل کے تناظر میں اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان کی معاشی و سماجی مسائل میں تسلسل رہا تو سن 2022 کے وسط تک ستانوے فیصد افغان شہریوں کو شدید غربت اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

Share this:
Parliament Session
Previous Post پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کی ناکامی، حکومت نے 33 بلز منظور کرا لیے
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 5 نوجوان شہید
Indian Forces Kashmir

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.