geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کورونا کی پانچویں لہر کے خطرات سے دوچار

November 21, 2021November 21, 2021 1 1 min read
Germany Coronavirus
Share this:

Germany Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) متعدی بیماریوں پر تحقیق اور امراض کے کنٹرول کے جرمن ادارے نے کورونا وائرس سے جنم لینے والے مہلک عارضے کووڈ انیس کی پانچویں لہر کے امکانات سے خبردار کیا ہے۔

برلن میں قائم رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ لوتھر ویلر نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ جرمنی میں اگر مزید شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی جاتی تو اس ملک کو کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ویلر نے کورونا ضوابط میں سختی کے حوالے سے کہا، ”جب تک سماجی فاصلوں پر عمل یا سماجی رابطوں کو کم سے کم اور ویکسینیشن کی شرح کو ممکنہ حد تک بڑھایا نہیں جاتا تب تک کورونا کی پانچویں لہر سے بچنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس ضمن میں کیے جانے والے موجودہ اقدامات واضح طور پر یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ جرمنی کورونا کی پانچویں لہر کی لپیٹ میں آئے گا۔‘‘

جرمنی اس وقت کورونا کی چوتھی لہر سے نبرد آزما ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے کہا کہ ان کے ملک کو اس وقت قومی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے سے بات چیت کرتے ہوئے لوتھر ویلر کا کہنا تھا، ”اس سال موسم سرما میں پورے ملک کی صورتحال کیسی رہتی ہے، اس کا دار و مدار عوام کے رویے پر ہے۔ شہری خود کس طرح حالات کا سامنا کرتے ہیں اس پر ہی آئندہ کی صورتحال کا انحصار ہوگا۔‘‘ ویلر کا مزید کہنا تھا، ”اس صورتحال میں بڑے آسان اور سادہ سے اقدامات کی ضرورت تھی جن کو نظر انداز کیا گیا اور یہ امر باعث شرم ہے۔‘‘

ویلر نے ایک مرتبہ پھر شہریوں سے بڑے اجتماعات اور گھر کے اندر زیادہ لوگوں کو اکھٹا کرنے سے گریز کی اپیل کی۔ لوتھر ویلر کے مطابق سماجی رابطوں پر پابندی جیسی احتیاطی کارروائیوں کی ضرورت دراصل ایسے جرمن صوبوں کو تھی جو کورونا وائرس یا اس وبا سے بہت زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ اگر ایسے علاقوں می مزید احتیاط سے کام لیا جاتا اور سماجی رابطوں پر پابندی ہوتی تو کورونا کیسز میں اس تیزی سے اضافہ نہ ہوتا جتنا اب روزانہ ہو رہا ہے۔

رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے جہاں ایک طرف ویکسینیشن کے عمل میں تیزی پر زور دیا ہے، وہاں وہ یہ بھی کہا کہ صرف ویکسینیشن کافی نہیں ہوگی۔ نئے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے سماجی رابطوں کو محدود کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، ”ویکسین وبائی مرض سے نکلنے کا راستہ ہے۔‘‘ ویلر نے تاہم اس امر کی نشاندہی کی کہ یہ حقیقت ہے کہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف بہت زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم 100 فیصد تحفظ فراہم نہیں کرسکتی۔ ویکسین انفیکشن سے اتنا زیادہ تحفظ فراہم نہیں کرتی جتنا کہ شدید بیماری سے۔‘‘

متعدی امراض پر تحقیق کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ 12 سے 59 سال کی عمر کے کم از کم 85 فیصد شہریوں اور 60 سال اور اس سے زیادہ معمر افراد کے 90 فیصد کو ویکسین کا مکمل کورس یعنی دونوں خوراکیں لگ جانی چاہییں۔ لوتھر ویلر کے بیانات جرمنی کی ویکسینیشن کمیٹی Stiko کے چیئر مین تھوماس میرٹنز کے بیانات کی بازگشت معلوم ہوتی ہے جو کہہ چُکے ہیں کہ جرمنی میں کورونا کی پانچویں لہر کے امکانات پیدا ہوچُکے ہیں۔ میرٹنز کے بقول، ”کورونا کی پانچویں لہر کتنی شدید ہوگی اس کا دار ومدار اس امرپر ہوگا کہ کتنے لوگوں کی ویکسینیشن ہوتی ہے اور کتنے شہریوں کو بوسٹر ویکسین لگایا جاتا ہے۔‘‘

جرمنی میں کورونا کی پانچویں لہر کے بارے میں اتنباہی بیانات ایک ایسے وقت پر سامنے آ رہے ہیں جب یورپ کے مختلف شہروں سمیت ایشیائی ملک آسٹریلیا میں کورونا کی وبا کے تیز رفتار پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے تازہ کووڈ پابندیاں عائد کیے جانے کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔ یورپی ملک نیدرلینڈ میں مسلسل دوسری شب مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئیں۔ گزشتہ شب یہ جھڑپیں دی ہیگ میں ہوئیں جبکہ اس سے پچھلی رات روٹرڈیم میں پرتشدد واقعات پیش آئے۔ ہفتے کے روز نیدرلینڈ کے مختلف شہروں میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے جو زیادہ تر پرامن رہے مگر رات کے وقت مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سائیکلوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا۔ آسٹریلوی شہر سڈنی میں بھی 10 ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Share this:
Iodine Thruster
Previous Post آیوڈین والے انجن کی خلاء میں کامیاب آزمائش
Next Post کنگنا نفرت کی فیکٹری، اسے مینٹل اسپتال میں داخل کروایا جائے: سکھ کمیونٹی
Kangana Ranaut

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.