geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صحافیوں کی ریکارڈ تعداد کو 2021ء میں جیلوں میں بند کیا گیا، سی پی جے

December 9, 2021 0 1 min read
Freedom of Journalism
Share this:

Freedom of Journalism

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے کی تازہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں مقید صحافیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا جبکہ 24 صحافی ہلاک کیے گئے۔

صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے کی تازہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں مقید صحافیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا جبکہ 24 صحافی ہلاک کیے گئے۔

نیویارک میں قائم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ (سی پی جے) نے جمعرات کو کہا ہے کہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی وجہ سے جیلوں میں بند کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد میں سن 2021 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں اسی سال کم از کم چوبیس صحافی اپنے کام کی وجہ سے ہلاک کیے گئے۔

مقید یا مقتول صحافیوں کے بارے میں سی پی جے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر، رواں سال 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا۔ ان دو سو تریانوے صحافیوں میں سے سب سے زیادہ یعنی ایک چوتھائی صحافیوں کو چین اور میانمار میں گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں متاثرہ صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سن 2020 میں 280 صحافیوں کو جیل میں بند کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مقید صحافیوں کی تعداد سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں آزادانہ رپورٹنگ کے حوالے سے عدم برداشت پیدا ہو رہا ہے۔

سی پی جے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن کے بقول، ”خبروں کی رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کو قید کرنا ایک آمرانہ حکومت کی پہچان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”یہ خاص طور پر خوف ناک بات ہے کہ میانمار اور ایتھوپیا نے آزادی صحافت پر اس قدر بے دردی سے دروازے بند کر دیے ہیں۔‘‘

سی پی جے کی رپورٹ میں صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے چین کو بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین میں 50، میانمار میں 26، مصر میں 25، ویتنام میں 23 اور بیلاروس میں 19 صحافی اس وقت بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اسی طرح متعدد صحافی سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور اریٹیریا میں بھی قید ہیں۔

سی پی جے کو پہلی مرتبہ ہانگ کانگ میں قید صحافیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرنا پڑا، جن میں خاص طور پر بند ہونے والے ‘ایپل ڈیلی اخبار‘ کے بانی جمی لائی شامل ہیں۔

روایتی طور پر صحافیوں پر ریاست مخالف جرائم کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ سی پی جی ‘سائبر کرائم‘ کے الزامات میں نمایاں اضافہ دیکھ رہا ہے، جس میں عموماﹰ آن لائن شائع اور پھیلائے جانے والے مواد شامل ہوتے ہیں۔

صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں سن 2021 کے دوران بھارت اور میکسیکو کو صحافیوں کے لیے سب سے مہلک ترین ممالک قرار دیا ہے۔ رواں برس بھارت میں چار صحافیوں کو قتل کیا گیا، جبکہ میکسیکو میں تین صحافی قتل کیے گئے۔ میکسیکو میں مزید چھ صحافیوں کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ، 18 صحافیوں کی موت غیر یقینی حالات میں ہوئی، جس سے ابہام پیدا ہوتا ہے کہ آیا ان کی موت میں ان کی صحافت کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔

Share this:
Mohammed bin Salman and Tamin al-Thani
Previous Post سعودی عرب: قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا دورہ دوحہ
Next Post پاکستان دنیا میں کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتا: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.