geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب: قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا دورہ دوحہ

December 9, 2021 0 1 min read
Mohammed bin Salman and Tamin al-Thani
Share this:

Mohammed bin Salman and Tamin al-Thani

دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب اور اتحادیوں کی قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلی بار دوحہ پہنچ گئے۔ ریاض نے دوحہ کے ساتھ طویل عرصے سے جاری بحران کو جنوری میں ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

سعودی عرب کے حقیقی حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آٹھ دسمبر بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے، جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثّانی نے ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شب دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چيت ہوئی ہے۔

سن 2017 میں سعودی عرب اور اس کے کئی دیگر عرب اتحادیوں نے مشترکہ طور پر قطر پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ہی اس کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ اس کی وجہ سے خطے میں ایک تلخ تنازعے کی ابتدا ہوگئی تاہم رواں برس جنوری میں سعودی عرب نے اس سفارتی بحران کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

قطر سے متعلق اس تنازعے کی ابتداء سن 2017 میں اس وقت ہوئی، جب محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کیا گيا، اس کے بعد سے دوحہ کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

اسی ماہ خلیجی ممالک کی تعاون تنظیم ’گلف کوآپریشن کونسل‘ (جی سی سی) کی سربراہی کانفرنس ہونے والی ہے اور اسی سلسلے میں محمد بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دوحہ ان کی تیسری منزل تھی۔ اس سے قبل انہوں نے عمان اور متحدہ عرب امارت کا دورہ کیا اور بدھ کے روز دبئی ایکسپو میں شرکت کے بعد ہی وہ دوحہ پہنچے تھے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ خارجہ پالیسی پر اپنے تنازعات ختم کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد جی سی سی کا یہ پہلا سربراہی اجلاس ہو گا۔

‘گلف کوآپریشن کونسل’ کے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو ابھی بحرین اور کویت کا دورہ کرنا ہے اور امکان ہے کہ اسی ہفتے وہ ان ممالک کے حکمرانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان یہ دورے ایک ایسے وقت کر رہے ہیں جب عالمی طاقتیں سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی طرح سعودی عرب بھی ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف پابندیوں کا حامی ہے۔

قطر پر پابندیوں کی وجہ سے جی سی سی کے درمیان تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے۔ گرچہ ثقافتی، مذہبی اور قبائلی تعلقات کی بنیاد پر رشتے اب بھی برقرار ہیں، تاہم ایران اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ بعض دیگر امور کے حوالے سے بھی اتفاق کے بجائے سب کی الگ الگ پالیسی ہے۔

عمان، کویت اور قطر نے تہران کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھے ہیں جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی امور اور خطے کے دیگر مسائل کے اس تناظر میں خلیجی ممالک کی یہ سربراہی کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے ممالک نے قطر کی ناکہ بندی کر رکھی تھی جسے گزشتہ جنوری میں مشترکہ طور پر ختم کرنے کے بعد سے قطر کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس ضمن میں ریاض اور قاہرہ نے دوحہ میں اپنے نئے سفارت کار مقرر کر دیے ہیں۔

لیکن متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ابھی مکمل طور پر سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے۔ قطر نے بھی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے ساتھ اپنے تجارتی روابط بحال کر لیے ہیں تاہم بحرین کے ساتھ ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے۔ تنازعے کے خاتمے کے بعد ہی قطر کے امیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور وہ اس دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے کئی بار ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کی ناکہ بندی سے نہ صرف عالمی برادری گہری تقسیم کا شکار ہوئی بلکہ اس سے سماجی تعلقات کے منقطع ہونے کے ساتھ ہی خلیجی ریاستوں کا دیرینہ اتحاد بھی ٹوٹ گيا۔ لیکن پھر سعودی عرب نے اس سفارتی بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے اور اب حالات معمول پر لانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

Share this:
Camel
Previous Post سعودی عرب: خوبصورتی کیلئے سرجری کروانے پر 40 اونٹ مقابلہ حسن سے باہر
Next Post صحافیوں کی ریکارڈ تعداد کو 2021ء میں جیلوں میں بند کیا گیا، سی پی جے
Freedom of Journalism

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.