geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن جمہوریت میں انتقال اقتدار کا فن ایک ’قابل فخر روایت‘

December 31, 2021 1 1 min read
Merkel and Scholz
Share this:

Merkel and Scholz

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں ہر چار سال بعد قومی انتخابات کے نتیجے میں انتقال اقتدار کا فن ’جمہوریت کی بہترین تشہیر‘ اور ایک ’قابل فخر روایت‘ ہے۔ یہ بات بنڈس ٹاگ کے رکن یوہان واڈےپُول نے ڈوئچے ویلے ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

یوہان واڈےپُول ایک تجربہ کار قدامت پسند رکن پارلیمان ہیں، جن کا تعلق سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) سے ہے۔ انہوں نے جمعرات تیس دسمبر کو ڈی ڈبلیو ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وفاقی جمہوریہ جرمنی میں قومی انتخابات کے بعد ہر بار جس طرح اقتدار پرانی حکومت سے نئی حکومت کو منتقل کیا جاتا ہے، اسے ‘جمہوریت کی بہترین تشہیر‘ کے علاوہ کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔

امریکی جمہوریت کے لیے ‘افسوس ناک واقعات‘
جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈس ٹاگ کے رکن واڈےپُول نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”گزشتہ عام انتخابات میں سی ڈی یو اور صوبے باویریا میں اس کی ہم خیال قدامت پسند جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) دوسرے نمبر پر رہیں۔ اسی لیے آج ہم بنڈس ٹاگ میں اپوزیشن میں ہیں۔ لیکن جس طرح جرمنی میں ستمبر میں ہونے والے وفاقی الیکشن کے بعد دسمبر کے اوائل تک عبوری دور میں حکومتی معاملات چلائے گئے اور جس طرح گزشتہ سے موجودہ حکومت کو اقتدار منتقل ہوا، اس پر مجھے ذاتی طور پر بھی فخر ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ امریکا جیسے ملک میں بھی رواں برس کے آغاز پر انتقال اقتدار کےجمہوری عمل میں کس طرح کے افسوس ناک واقعات دیکھنے میں آئے تھے۔‘‘

انگیلا میرکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر ہیں۔ یہ سولہ سال تک جرمن چانسلر رہی ہیں۔ اس سال جرمنی میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کے قیام کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی حکومت کے قیام تک میرکل ملک کی چانسلر رہیں گی۔

اولاف شولس کی کامیابی کی وضاحت
یوہان واڈے پُول نے ڈی ڈبلیو ٹی وی کو بتایا کہ انگیلا میرکل کی قیادت میں گزشتہ حکومت ایک وسیع تر مخلوط حکومت تھی، جس میں موجودہ چانسلر اولاف شولس وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔ کئی سال تک میرکل کابینہ میں سینیئر وزیر کے طور پر شامل رہنے کے بعد شولس اور میرکل کی سیاسی سوچ اور رویے ایک دوسرے کے کافی قریب آ گئے تھے، ’’اسی لیے ستمبر میں الیکشن کے نتیجے میں شولس کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی میرکل کی جماعت سی ڈی یو اور اس کی ہم خیال پارٹی سی ایس یو کی جگہ پارلیمان میں سب سے بڑی طاقت بن کر ابھری اور پھر ایس پی ڈی گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹس کی جماعت ایف ڈی پی کے ساتھ مل کر نئی وفاقی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی۔‘‘

کیا ہم ہاتھ ملا لیں؟
مارچ دو ہزار سترہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی ملاقات میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے انتہائی مہذب انداز میں ان سے پوچھا کہ کیا ہم صحافیوں کے سامنے ہاتھ ملا لیں؟ میزبان ٹرمپ نے منہ ہی دوسری طرف پھیر لیا۔ بعد میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں سوال سمجھ ہی نہیں آیا تھا۔

میرکل کی جماعت کی انتخابی ناکامی کا سبب
کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے رکن پارلیمان واڈےپُول نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ گزشتہ انتخابات میں جرمن عوام نے کسی تبدیلی کی حمایت نہیں کی تھی بلکہ وہ کسی ایسی شخصیت کو نئے وفاقی چانسلر کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے، جس کی سیاسی اور قائدانہ صلاحیتیں انگیلا میرکل سے ملتی جلتی ہوں۔

انہوں نے کہا، ”گزشتہ انتخابات میں جرمن ووٹروں کو سوشل ڈیموکریٹس اور کرسچن ڈیموکریٹس کے مابین جماعتی فرق کے باوجود اولاف شولس انگیلا میرکل کے طرز سیاست کے قریب تر نظر آئے، اسی لیے ایس پی ڈی کو فتح حاصل ہوئی اور شولس نئے جرمن چانسلر بن گئے۔‘‘

واڈےپُول کے مطابق، ”انگیلا میرکل نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ مزید ایک مرتبہ چانسلر نہیں بننا چاہتیں۔ لیکن میرکل کی پارٹی سی ڈی یو کو شکست اس لیے بھی ہوئی کہ ہماری پارٹی کے پاس کوئی ایسی لیڈرشپ یا پارٹی پروگرام ہی نہیں تھے، جن کی مدد سے سولہ سال تک اقتدار میں رہنے والی چانسلر انگیلا میرکل کی سیاست کے تسلسل کی ضمانت دے کر کرسچن ڈیموکریٹک یونین جرمن ووٹروں کو قائل کر پاتی۔‘‘

Share this:
Old Employee
Previous Post بوڑھا ملازم
Next Post امریکہ: وزیر خارجہ بلنکن کی فرانسیسی، جرمن اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات
Anthony Blinken

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.