geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بوڑھا ملازم

December 30, 2021 0 1 min read
Old Employee
Share this:

Old Employee

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

وسیع و عریض ڈائیننگ ٹیبل دنیا جہاں کے لذید مزیدا ر اشتہا انگیز کھانوں سے بھری ہو ئی تھی اور میرے میزبان ان کھانوں کی تعریف مسلسل کئے جا رہے تھے کہ پانی کی جگہ آب زم زم رکھا ہے تیتر بٹیر دیسی مرغ مچھلی اور بکرے کی شاہی ڈشوں کی میرے میزبان شیخ صاحب تعریف کئے جا رہے تھے میں جو دال سبزی پسند کرنے والا ان کی ہاں میں ہاں ملا ئے جا رہا تھا شیخ صاحب اپنے روپے پیسے کھانوں کے با رے میں وسیع معلومات پر سیر حاصل گفتگوبے ربط کئے جا رہے تھے وہ پتہ نہیں اِس سارے عمل سے کیا ثابت کر نا چاہ رہے تھے میر ی زندگی میں بے شما ر لو گ آچکے ہیں اور ہر دوسرے دن آتے ہیں جو اپنی دولت اعلی عہدے اور اثر رسوخ کی بنا پر یہ چاہتے ہیں کہ ہم معا شرے کے عام لوگوں سے زیا دہ اہم ہیں جس طرح ایسے لوگوں کو دولت کے بل بو تے پر ہر چیز خریدنے اور اپنی زندگی میں شامل کر نے کی عادت ہو تی ہے اِسی طرح یہ دعا کو بھی صرف اپنے لیے ہی وقف سمجھتے ہیں۔

مثلا جب بھی کسی مصیبت یا میں پڑتے ہیں تو سب سے پہلے عمرے کے لیے مکہ مدینہ پرواز کر جائیں گے اِ س میں کو ئی شک نہیں کہ مکہ مدینہ کی خا ک بھی مسلمان کی آنکھ کا سرمہ ہے لیکن اِس کا مطلب یہ تو نہیں کہ امیر آدمی جب چاہے مکہ مدینہ جا کر اپنی دعائیں قبول کرا آئے اور جو مکہ مدینہ نہیں جا سکتے وہ کیا کریں سچ یہ ہے کہ خالق کا ئنات امیر غریب سب کے بلکہ غریب کی دعا پہلے سنتا ہے خدا دعا کے لیے الفاظ یا خو بصورت فقروں یا قرات کا محتا ج نہیں سوہنا رحیم کریم رب تو گو نگے فالج زدہ شخص کی دعائیں تو کیا سات غلا فوں کے اندر لپٹی ہوئی خوا ہشوں اور دعا ں سے بھی واقف ہے اِیسی خوا ہشیں اور دعائیں جو باطن کے نہاں خانوں میں مچلتی رہتی ہیں دولت مند دولت کے بل بو تے پر لوگوں کو اِس لیے مکہ مدینہ بھیجتے ہیں کہ جا ئیں اور ہما رے لیے دعائیں کریں ایسے لوگ مجھے بھی اکثر ایسی ہی آفرز کر تے رہتے ہیں جب کہ میرا یہ ایمان یہ ہے کہ ہما را رب عادل ہے وہ سمندر وں کے اندر پتھروں کے اندر کیڑے مکوڑوں کی معمولی سے معمولی حرکت اور خوا ہش سے بھی واقف ہے کائنات میں ہر سیکنڈ میں اربوں خشک پتے درختوں سے گر تے ہیں خدا ئے بزرگ و برتر ہر پتے کے گر نے سے بھی واقف ہے۔

یہاں شیخ صاحب بھی اپنی دولت کی نما ئش پر تلے ہو ئے تھے اور میں فطری حلیمی کی وجہ سے ہاں میں ہاں ملا ئے جا رہا تھا کھا نا شروع ہو گیا تھا کھا نے کے دوران شیخ صاحب کا بو ڑھا نوکر ہمیں serve کر رہا تھا اِسی دوران کھا نے کا ڈونگا ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر تے ہو ئے بڑھا پے کی وجہ سے نو کر توازن قائم نہ رکھ سکا اور سالن شیخ صاحب کے اجلے مہنگے ترین لبا س پر گر گیا اِس حر کت کے خوف سے بو ڑھا نو کر تھر تھر کانپنے لگا اس کا چہرہ خو ف سے زرد ہو گیا شیخ صاحب دھا ڑتے ہو ئے اٹھے نو کر جو ان کے کپڑوں کو صاف کر نے کی کوشش کررہا تھا اس کو ٹھو کر مار کر دور گرا دیا اور گا لیاں دینی شروع کر دیں شیخ صاحب کے منہ سے آگ برس رہی تھی میں اٹھا شیخ صاحب کو پکڑا اور کہا شیخ صاحب کو ئی با ت نہیں اس بیچارے نے یہ جان بو جھ کر نہیں کیا لیکن شیخ صاحب کا غصہ آسمان سے با تیں کر رہا تھا لیکن میرے بار بار کہنے پر شیخ صاحب ٹھنڈے ہو گئے نو کر سے کہا میری نظروں سے دور ہو جا اپنے بیٹے سے کہا کہ اِس کو آج ہی نو کری سے نکا ل دو آج کے بعد اِس منحوس کی شکل مجھے کبھی بھی نظر نہیں آنی چاہیے شیخ صاحب کا غصہ اور غریب بو ڑھے ملازم کے ساتھ یہ وحشیانہ سلو ک میری بھو ک مر چکی تھی میں بھی فوری شیخ صاحب نے گھر سے نکل آیا اگلے دن شیخ صاحب میرے پاس آئے اور کہا میں نے اپنے نو کر کو نکا ل دیا ہے۔

میں نے شیخ صاحب سے کہاآپ نے یہ بہت غلط کیا اس کی روزی پر لا ت ما ری لیکن شیخ صاحب اپنے عمل پر نہ تو شرمندہ تھے اور نہ ہی دکھی بہر حال میرے دل و دما غ پر اس بو ڑھے نو کر کا واقعہ اور ظلم چپک کر رہ گیا میں اپنی لا ئف میں مصروف ہو گیا چند سال بعد اچانک شیخ صاحب پھر میرے پاس آئے وہ بہت کمزور لگ رہے تھے بڑی گاڑی کی بجا ئے چھو ٹی گا ڑی میں کپڑے بھی عا م ان کے چہرے پر دولت کا رنگ بھی نظر نہیں آرہا تھا شیخ صاحب برسوں کے مریض لگ رہے تھے ان کی بیوی بھی ساتھ تھی شیخ صاحب تو زیاد ہ تر خا موش تھے ان کی بیوی نے حالت زار اِ سطرح بیان کی فیکٹری میں آگ لگنے سے مال اور فیکٹری تبا ہ و بر باد ہو گئی گھر پر ڈاکہ پڑا ڈاکو با نڈز کروڑوں کے زیورات لو ٹ کر لے گئے شیخ صاحب نے بہت سارے پلا ٹ رشتہ داروں کے نام پر رکھے تھے ہما ر ی حالت کمزورہو ئی تو رشتہ داروں نے پلا ٹ بیچ کر رقم ہڑپ کر لی بیٹی کو داماد نے طلا ق دے دی بیٹے عیا شی شراب نو شی میں پڑ گئے ایک بیٹا کینسر کا مریض بن گیا اس کے علا ج پر رہی سہی کسر نکل گئی بیٹے کے علاج کے لیے بڑے گھر کو بیچ کرچھو ٹے گھر میں شفٹ ہو گئے پھر چھو ٹا گھر بیچ کر کرائے کے مکان میں شفٹ ہو گئے کرو ڑوں روپے خر چ کر نے کے با وجود بھی بیٹا شفا نہ پا سکا بڑے بیٹوں کی عیا شی اور چھو ٹے بیٹے کی بیما ری کی وجہ سے شیخ صا حب کا رو با ر پر بلکل تو جہ نہ دے سکے۔

ذہنی پریشانی میں غلط فیصلے کئے وہی شیخ صاحب جو پہلے مٹی کو ہا تھ لگا تے تھے تو سونا بن جاتی تھی اب سونے کو ہا تھ لگا ئیں تو مٹی بن جا تی ہے اب ہم فاقوں کے محتا ج ہو گئے ہیں یہ گا ڑی بھی ہما ری نہیں کسی سے ما نگ کر آئے ہیں شیخ صاحب نے آخر خا مو شی کا تالا توڑا اور بو لے پرو فیسر صاحب آخر میری غلطی کیا ہے میں نے کیا جر م کیا ہے جو آسمان سے زمین پر آگرا ہوں آخر میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا ۔میں نے شیخ صاحب کی دھندلی آنکھوں میں دیکھا اور بو لا میں اِس زوال اور شکست کی وجہ جا نتا ہوں شیخ صاحب ایک دم الرٹ ہو گئے اور بے تا بی سے بو لے جلدی بتا ئیں تو میں نے کہا چند سال پہلے جب میں آپ کے گھر کھانے پر آیا تھا تو چھو ٹی سی غلطی پر آپ نے اپنے بو ڑھے ملازم کو ما ر پیٹ کے بعد دھکے دے کر نو کری سے نکال دیا تھا اس غریب کی آہ عرش سے ٹکرائی اور تمہارے رزق کے دروازے بند ہو گئے شیخ صاحب آپ یہ بھو ل گئے کہ اللہ تمہیں کروڑوں روپے اِس لیے دیتا تھا کہ تم اپنے نو کروں کو ان کے حصے کا رزق تقسیم کرسکو شیخ صاحب آپ اور آپ جیسے دوسرے دولت مند یہ بھو ل جا تے ہیں کہ آپ لوگ صرف کئیر ٹیکر ہیں ہما رے گھروں دفتروں فیکٹریوں زمینوں پر بے شما ر غریب لو گ چند ہزار روپوں کے لیے ہما ری خدمت کر تے ہیں اِن کا رزق ہما رے رزق سے وابستہ ہوتا ہے ۔

خالق کا ئنا ت ہمیں رزق اِس لیے دیتا ہے تا کہ ہم ایسے صابر لوگوں تک پہنچا سکیں ہم یہ بھو ل جا تے ہیں کہ پتہ نہیں کو نسا نو کر چوکیدار چپڑاسی ڈرائیور مالی ایسا ہے جس کے مقدر کی وجہ سے ہمیں رزق مل رہا ہے اِن میں سے کو ن ہے جس کا شکر ہما رے رزق میں اضا فے کا مو جب بن رہا ہے ہم جا ہل لو گ جب کسی کو تنخواہ دیتے ہیں تو یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ یہ ہم اپنے پیسوں سے دے رہے ہیں جبکہ ہم تو خدا کے دئیے ہو ئے مال سے ہی دے رہے تھے اور پھر کو ئی ایک کمزور لمحہ لفظ یا فقرہ ہما رے منہ سے ایسا ادا ہو تا ہے جس میں غرور تکبر نخو ت کی آمیزش ہو تی ہے ہم کسی نیک ملا زم کو جب اپنی زندگی سے خا رج کر تے ہیں تو خدا کی آسائشوں کر م فرمائیوں کے دروازے بھی ہمیشہ کے لیے ہما رے لیے بند ہو جا تے ہیں ہمیں یہ یا د نہیں رہتا کہ ہم تو ڈاکیے ہیں ہما ری یہ ساری شان و شوکت لش پش زندگی گا ڑیاں بنگلے چیک بکس دفتر ملازم ہا وسز ملکی و غیر ملکی دورے کسی غریب کی ڈیوٹی کے بدلے دستیاب ہیں اور جب ہم کسی ایسے بندے کو ڈیوٹی سے فارغ کر تے ہیں تو کائنات کا اکلوتا وارث ہمیں دھتکا رے ہو ئے لوگوں میں شامل کر کے کیڑے مکو ڑے بنا کر زمین پر رینگنے کے لیے چھو ڑدیتا ہے شیخ صاحب کی آنکھوں سے آنسو آبشار کی طرح بہہ رہے تھے میں نے اس غریب پر بہت بڑا ظلم کیا ہے مجھے اسی کی سزا مل رہی ہے اسی لیے میں نے شیخ صاحب سے کہا جا اس غریب کو ڈھونڈ کر اس سے معافی مانگو اس کی معا فی سے شاید پھر تمہا رے لیے خدا رزق کے دروازے کھول دے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
BOOK LAUNCHING of ADIL BEETI
Previous Post عدل بیتی کی تقریب رونمائی
Next Post جرمن جمہوریت میں انتقال اقتدار کا فن ایک ’قابل فخر روایت‘
Merkel and Scholz

Related Posts

Green Line Appears on Paris Streets Ahead of 2026 Half Marathon

پیرس میں سبز لکیر: شہر کی سڑکوں پر نصف میراتھن کا راستہ نمایاں

March 7, 2026
Model's Street Photo Shoot Halted by Police During Paris Fashion Week

فیشن ویک کے دوران ماڈل کی پولیس کے ساتھ ’وائرل‘ گفتگو، ’کیا یہ تمہاری ماں کی سڑک ہے؟‘

March 7, 2026
France's Eurovision Entry Monroe Unveils "Regarde!" Song and Video

یوروویژن 2025: فرانس کی نمائندہ مونرو نے اپنا گانا ’ردگارڈے!‘ جاری کر دیا

March 7, 2026
Ukraine to Deploy Troops to Middle East, Aiding US Against Iranian Drones

امریکی درخواست پر یوکرین ایران کے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجے گا

March 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.