geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس کو تنبیہ اور یورپی اتحاد پر زور، جرمن چانسلر کا نئے سال کا پیغام

January 1, 2022 0 1 min read
Olaf Schulz
Share this:

Olaf Schulz

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر اولاف شولس نے نئے سال کے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وباسے نمٹنا اگلے سال ان کا سب سے اہم کام ہوگا۔ شولس نے یورپی اتحاد کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

جمعے کی شب ٹی وی پر نشر کیے جانے والے خطاب میں اولاف شولس جرمنی میں کورونا وبا پر قابو پانے، جی سیون کی سربراہی، موسمیاتی تبدیلیوں، روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی اور یورپی اتحاد سے متعلق بات کریں گے۔ عمومی طور پر نئے سال کے موقع پر جرمن چانسلر کا خطاب جرمنی کی داخلی پالیسیوں سے متعلق ہوتا ہے۔ تاہم جرمنی کے نئے چانسلر بین الاقوامی موضوعات پر اپنی رائے جرمن عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

یورپی اتحاد
ٹی وی پر نشر کیے جانے سے قبل ان کے دفتر کی جانب سے خطاب کے شائع کیے گئے متن کے مطابق شولس کا کہنا ہے کہ جرمنی اور یورپی یونین امور خارجہ کے بڑے چینلجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ جرمن چانسلر یورپی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یورپی اتحاد کو ناگزیر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون اور اپنے لیے آواز خود بلند کرنے کے لیے خودمختار اور طاقت ور یورپ کے قیام پر زور دیا۔”ہمارا مقصد خود مختار اور مضبوط یورپ ہے۔ ایک ایسا یورپ جو امن، قانون کی عمل داری اور جمہوریت جیسی اقدار کے ساتھ رہے۔‘‘

روس اور یوکرائن کے مابین حالیہ تنازعہ کے حوالے سے شولس کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی علاقائی سالمیت کا ہر حال میں احترام کرنا ہوگا۔ ”سرحدوں کے احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔‘‘ واضح رہے کہ روس یوکرائن پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ روس کے مطابق یوکرائنی سرحد کے قریب فوجیوں کی تعیناتی اس کا حق ہے۔ اس حوالے سے مغربی ممالک کے خدشات پر اپنی رائے دیتے ہوئے شولس کہتے ہیں،”ہم امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ٹرانس اٹلانٹک اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

انگیلا میرکل، سی ڈی یو 2021-2005
انگیلا میرکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر ہیں۔ یہ سولہ سال تک جرمن چانسلر رہی ہیں۔ اس سال جرمنی میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کے قیام کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی حکومت کے قیام تک میرکل ملک کی چانسلر رہیں گی۔

جی سیون کی سربراہی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوشش
اولاف شولس کا نئے سال کے اپنے پہلے خطاب میں کہنا ہے،”اگلے سال سے جرمنی ایک سال کے لیے سات مضبوط معیشتوں اور جہوریت والے سات ممالک کے گروپ جی سیون کی سربراہی سنبھالے گا۔‘‘ شولس کے مطابق جرمنی اپنی صدارت میں اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ سات طاقتیں ماحول دوست کاروبار اور ایک منصفانہ نظام کے قیام کے لیے کام کریں۔”ایسی دنیا جس میں قریباﹰ دس ارب لوگ ہیں وہاں بین الاقوامی تعاون انتہائی ضروری ہے، ہماری آوازیں تب ہی سنی جائیں گی جب ہم دوسروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔‘‘

کورونا وبا کا مقابلہ
شولس کا کہنا ہے،”یہ ہم سب پر واضح ہے کہ وبائی بیماری ختم نہیں ہوئی ہے، اومیکرون ویریئنٹ نے صورتحال کو خاصا مشکل بنا دیا ہے۔‘‘

انہوں نے جرمن عوام کا کورونا وائرس کے قوانین پر عمل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور لوگوں کو ویکسین اور بوسٹر شاٹ لینے کی تاکید کی۔ جرمن چانسلر کے مطابق جرمن حکومت جنوری میں ویکسین کی 30 ملین اضافی خوراکیں مہیا کرے گی۔ ”اب یہ سب ہماری رفتار پر منحصر ہے۔ ہمیں وائرس سے تیز تر ہونے کی ضرورت ہے۔‘‘

Share this:
Saudi Woman
Previous Post سعودی عرب میں تبدیلیاں، پاکستان کیسے متاثر ہو گا؟
Next Post کیا ٹی ٹی پی ایک مرتبہ پھر متحرک ہو رہی ہے؟
TTP

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.