geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب میں تبدیلیاں، پاکستان کیسے متاثر ہو گا؟

January 1, 2022 1 1 min read
Saudi Woman
Share this:

Saudi Woman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں ہونے والی سماجی، سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کو پاکستان میں بہت دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور کئی حلقوں میں ان ہونے والی تبدیلیوں پر بحث بھی جاری ہے۔

پاکستان میں جن مذہبی تنظیموں کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات انتہائی خوشگوار اور قریبی ہیں وہ ان تبدیلیوں پر بالکل خاموش ہیں۔ ملک کے کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ ان تبدیلیوں کا پاکستان پر مثبت اثر پڑے گا کیونکہ سعودی عرب کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو متاثر کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے اس سے کوئی بھی فرق نہیں پڑے گا۔

کچھ دنوں پہلے جب پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے مبینہ طور پر ایک لڑکے کی صرف اس لیے پٹائی کی کہ وہ کسی لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر پڑھ رہا تھا تو اس وقت سوشل میڈیا پر ناقدین نے جمیعت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب جاکر مخلوط محفلوں کو روکے۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک سعودی خاتون کی تصویر بہت وائرل ہوئی جس میں انھوں نے سعودی عرب کے قومی پرچم کو اپنے جسم سے لپیٹا ہوا ہے۔ اس تصویر کو نا صرف لبرل سرکل نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کیا بلکہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور ان کی پارٹی نے بھی اس وائرل ویڈیو کا تذکرہ کیا۔

مثبت تبدیلیاں
پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ہمیشہ سعودی عرب اور ایران کو تنقید کی نظر سے دیکھا ہے۔ تاہم اب ان کی رائے بدل رہی ہے۔ ویمن ایکشن فورم سے تعلق رکھنے والی مہناز رحمان کا کہنا ہے کہ سعودی بہنوں کو جو آزادی دی جارہی ہے وہ ہمیشہ سے ان کا مطالبہ رہا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “وہاں خواتین کو کار چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ وہ کاروبار کر رہی ہیں۔ نوکریاں بھی کر رہی ہیں۔ یہ تمام وہ تبدیلیاں ہیں جن کو ہم انتہائی مثبت سمجھتے ہیں۔”

سعودی عرب کا پاکستان پر اثر
پاکستانی مزدوروں کی بہت بڑی تعداد سعودی عرب جاتی ہے جہاں سے وہ زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ اس کے علاوہ افغان جہاد کے دوران سعودی عرب پر یہ الزام لگایا جاتا رہا کہ ملک بھر کے 36 ہزار سے زائد مدارس کی وہ بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر فنڈنگ بھی کرتا رہا ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ جنرل ضیا نے اسلامائزیشن کی پالیسی بھی سعودی عرب کو خوش کرنے کے لیے اپنائی تھی جبکہ نواز شریف نے اپنے دوسرے دور میں شریعت بل لانے کی کوشش کیا، جس کا مقصد ریاض کو خوش کرنا تھا۔

اسلام آباد اور ریاض افغان مجاہدین کی حمایت میں بھی آگے آگے تھے، جس سے پاکستانی معاشرے پردور رس نتائج مرتب ہوئے۔

مذہبی شخصیات کا اثر ورسوخ کم ہوگا
پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر سرفراز خان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ” پاکستان کے تین لاکھ سے زیادہ مزدور سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں ہیں۔ ساٹھ اور ستر کی دھائی میں جب وہ سعودی عرب گئے تو وہاں سے میوزک اور ٹی وی لے کر آئے۔ لیکن اسی کی دہائی میں جو مزدور گئے وہ مذہبی شدت پسندی لے کر آئے اور اس نے پختونخواہ کے معاشرے کو بلکہ پورے پاکستان کے معاشرے کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ اب جب کہ یہ وہابی اسلام وہاں نہیں ہوگا اور سعودی عرب میں جگہ جگہ میوزک اور مخلوط پروگرام ہوں گے یقینا اس سے پاکستان کے مزدوروں پر بہت اثر پڑے گا۔”

ان کے بقول اس کے علاوہ پاکستان میں جن مذہبی تنظیموں کو سعودی پیسہ ملتا تھا جب وہ پیسے نہیں ملیں گے تو ان کا اثر و رسوخ بھی کم ہوگا۔

پورا عالم اسلام متاثر ہوگا
حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والے دانشور امداد قاضی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پاکستانی معاشرے سمیت پورے عالم اسلام پر ہوں گے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “میرے خیال میں پہلا اثر تو یہ ہو گا کہ جس تیزی سے اسی کی دہائی میں مدارس کھل رہے تھے اب سعودی فنڈنگ بند ہو جائے گی، تو ان مدارس کے کھلنے کی رفتار بھی دھیمی پڑے گی۔ بالکل اسی طرح پاکستان میں سعودی نواز مولوی صاحبان اب معتدل مزاج بن جائیں گے۔ اب اگر پاکستان میں کوئی لبرل سماجی اصلاح ہوگی اور مذہبی شخصیات اس پر تنقید کریں گی، تو لوگ کہیں گے کہ سعودی عرب میں بھی تو ایسا ہوتا ہے۔”

امداد قاضی کے بقول اس سے پاکستان کے مذہبی طبقے کو بہت بڑا دھچکا نہیں لگے گا کیونکہ پاکستان میں مذہب کی ریاستی سرپرستی ہے۔ ” بنگلہ دیش میں ریاست سرکاری طور پر مذہبی انتہا پسندوں کی حمایت نہیں کر رہی تھی اس لیے وہ مذہبی انتہا پسندوں کو کچلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان میں صورتحال مختلف ہے جہاں ریاست ان مذہبی انتہا پسندوں کو استعمال کرنا چاہتی تھی۔”

Share this:
New Year
Previous Post سال نو کا نئی امیدوں کے ساتھ شاندار استقبال
Next Post روس کو تنبیہ اور یورپی اتحاد پر زور، جرمن چانسلر کا نئے سال کا پیغام
Olaf Schulz

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.