geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹونگا: زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی، ساحلی خطے زیر آب

January 15, 2022 1 1 min read
Volcano
Share this:

Volcano

ٹونگا (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبیبحرالکاہل کی جزیرہ ریاست ٹونگا کے قریب زیر سمندر ایک بڑا آتش فشاں پھٹنے سے اس چھوٹے سے ملک کے کئی ساحلی علاقے زیر آب آ گئے۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ، بھاپ اور گیس سمندر کی فضا میں بیس کلومیٹر اوپر تک پھیل گئیں۔

صرف 747 مربع کلومیٹر رقبے اور ایک لاکھ چار ہزار کی آبادی والی پارلیمانی بادشاہت ٹونگا کے دارالحکومت نُوکُو آلوفا سے ہفتہ پندرہ جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ہُونگا ٹونگا ہُونگا ہاپائی نامی اس آتش فشاں کے پھٹنے کا عمل کل جمعے کے روز شروع ہوا، جو آج بھی جاری رہا۔

دنیا کے سب سے بڑے اور گہرے سمندرکی تہہ میں اس آتش فشاں کا پھٹنا اتنا شدید ارضیاتی عمل تھا کہ اس پہاڑ کے زیر آب دہانے سے نکلنے والی سیاہ راکھ، گرم بھاپ اور گیس نہ صرف سطح آب سے 20 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گئیں بلکہ ساتھ ہی کئی بہت طاقت ور سونامی بھی پیدا ہو گئیں۔

کئی نشیبی ساحلی علاقے زیر آب
ان سونامی کی وجہ سے ٹونگا کے کئی نشیبی ساحلی علاقے زیر آب آ گئے۔ ٹونگا کے محکمہ ارضیات نے فوری طور پر تمام شہریوں کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی۔ علاقائی سطح پر تو سونامی بڑی اونچی تھیں لیکن درمیان میں بہت زیادہ سمندری فاصلہ ہونے کی وجہ سے ان لہروں کے پیش نظر جزائر فیجی، ساموآ اور تقریباﹰ دو ہزار کلومیٹر دور ملک نیوزی لینڈ میں حکام نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔

ٹونگا کے قریبی سمندری علاقے میں یہ آتش فشاں گزشتہ ماہ دسمبر سے فعال ہے اور اس کے پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی سے ملکی دارالحکومت نُوکُو آلوفا کے کئی علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔

تیزابی بارش کے خلاف تنبیہ
ٹونگا میں حکام نے تنبیہ کی ہے کہ اس آتش فشاں کے پھٹنے اور ارد گرد کے سمندری علاقے میں فضا کے آلودہ ہو جانے کے نتیجے میں ٹونگا کے جزائر سمیت پورے خطے میں عنقریب تیزابی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

ہُونگا ٹونگا ہُونگا ہاپائی نامی آتش فشاں جس جگہ سمندر کی تہہ میں پھٹا، وہ ٹونگا کے جزیرے فونُوآفو سے جنوب مشرق کی طرف صرف 30 کلومیٹر دور ہے۔ ٹونگا کے اس جزیرے کو فالکن آئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آج ہفتے کے روز اس آتش فشاں کے پھٹنے سے کئی جزائر پر مشتمل اس ریاست کے بہت سے حصوں میں سیلاب آ گیا اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ عالمی وقت کے مطابق ہفتے کو قبل از دوپہر تک، جب ٹونگا میں ہفتے کو رات گئے کا وقت ہو چکا تھا، سونامی سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکا تھا۔

اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ٹونگا کے میڈیا نے اس سمندری علاقے کی سیٹلائٹ سے لی گئی جو تصاویر شائع کیں، ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سطح سمندر سے 20 کلومیٹر اوپر فضا میں پھیل جانے والی سیاہ راکھ، بھاپ اور گیس کی چادر ہوا میں تقریباﹰ پانچ کلومیٹر (تین میل چوڑے) علاقے میں پھیلی ہوئی تھی۔

اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ایک مقامی صارف نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں سونامی کو ساحل سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر تاؤمےفولاؤ نامی اس صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ”میں سچ مچ اس آتش فشاں کے پھٹنے کی آوازیں سن سکتا ہوں، زور دار دھماکے، آسمان گہرے کالے دھوئیں کی چادر کی لپیٹ میں ہے اور راکھ کے ساتھ چھوٹے چھوٹے پتھروں والی بارش ہو رہی ہے۔‘‘

Share this:
Snowfall
Previous Post گلگت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری
Next Post قانون کی حکمرانی کیوں نہیں ؟
Law

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.