geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قانون کی حکمرانی کیوں نہیں ؟

January 15, 2022 0 1 min read
Law
Share this:

Law

تحریر : الیاس محمد حسین

کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ، ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے کہا” یہ کس قدر ویران گاؤں ہے؟ دور دور تک کوئی بندہ بشرنہیں کتنی وحشت محسوس ہو رہی ہے۔

”طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ہے تبھی تو اتنی منحوسیت چھائی ہوئی ہے” جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے اتفاق سے عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا، تم لوگ اس گاؤں میں مسافرلگتے ہو لگتاہے کہیں دور سے آ رہے ہو نہ جانے کس کوس تمہاری منزل ہے، آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ، میرے ساتھ کھانا کھاؤ، صبح جہاں چاہے چلے جانا۔

اْلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کرسکا اور انہوں نے اْلو کی دعوت قبول کرلی رات دیرتک وہ ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے کچھ کھا پی کر جب انہوں نے علی الصبح رخصت ہونے کی اجازت چاہی،تو اْلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا .. جان ِ من تم کہاں جا رہی ہو؟۔

طوطی پریشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے ، میں اپنے طوطے کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔۔۔
یہ سن کر الو نے اپنے گول گول دیدے گھمائے بڑے عجیب سے اندازمیں ہنسا اور اس کے قریب ہوکر کہا .. یہ تم کیا کہہ رہی ہوتم تو میری ہو اس طوطاچشم کی ساتھ میں تجھے ہرگزنہیں جانے دوں گا۔

اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی الوجسامت میں دونوں سے بڑا تھا اس نے طوطاطوطی کو اڈھیرکررکھدیا، دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تواْلو نے طوطے کے ایک سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ”ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا” بادل ِ نخواستہ اْلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے ، ،قاضی نے فریقین کے بغور دلائل سنے جس کی روشنی میں اْلو کے حق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کردی، طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اْلو نے اسے آواز دی ،
”بھائی اکیلے کہاں جاتے ہواپنی طوطی کو تو ساتھ لیتے جاؤ”

طوطے نے حیرانی سے اْلو کی طرف دیکھا اور بولا ”اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو، یہ اب میری کہاں ہے عدالت نے تو اسے تمہاری قرار دے دیا ہے” اْلو نے طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا، نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی ہےـ میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے ….. اپنے اردگردغورکریں معاملہ آپ کی سمجھ میں آجائے گا کہ ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی کیوں نہیں۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Volcano
Previous Post ٹونگا: زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی، ساحلی خطے زیر آب
Next Post روس یوکرائن پر فوج کشی کے لیے بہانے کی تلاش میں ہے، امریکا
Military

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.