geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طیارہ شکن فائرنگ کے بعد اسرائیل نے شام کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا

February 9, 2022 1 1 min read
Israel Attack
Share this:

Israel Attack

شام (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شام کی جانب سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائل کے جواب میں یہ حملے کیے ہیں۔ ادھر شام کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پہلے اسرائیل نے دمشق کے اطراف کے اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے نو فروری بدھ کے روز علی الصبح شام میں بعض اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب طیارہ شکن میزائل فائر کیے گئے اور اس کی جانب سے یہ حملے جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے۔

ادھر شام کے سرکاری ٹیلیویژن نے بھی دارالحکومت دمشق کے آس پاس اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”آج رات شام کی جانب سے فائر کیے گئے طیارہ شکن میزائل کے جواب میں، ہم نے ابھی شام میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں ریڈار اور طیارہ شکن بیٹریاں بھی شامل ہیں۔”

اسرائیل کی فوج نے کہا کہ میزائل حملے کی وجہ سے اسرائیل کے بعض حصوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سائرن متحرک ہو گئے اور میزائل فضا کے درمیان ہی پھٹ گیا۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ میزائل حملے کے دوران فضا میں اسے روکنے کی کوئی مداخلت نہیں کی گئی اور اس میں کسی کے بھی زخمی ہونے یا نقصان ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
شام نے کیا کہا؟

شام کے سرکاری ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے دمشق پر فائر کیے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا، جو گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے تھے۔

شام کی حکومتی خبر رساں ادارے صنعا نے اپنے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان حملوں میں ایک شامی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل شام کے اندر مختلف اہداف پر اب تک سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔ تاہم اسرائیلی حکومت شاذ و نادر ہی ان حملوں کو تسلیم کرتی ہے، حالانکہ ماضی میں اس نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ اس نے لبنان کی حزب اللہ جیسی ایران کی اتحادی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے شام کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ پہلے اسرائیل نے دمشق کے آس پاس اہداف کو نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد شام نے طیارہ شکن میزائل داغا۔

شام کے سرکاری میڈیا نے دسمبر میں بھی دو مواقع پر بندرگاہی شہر الاذقیہ پر حملوں کی اطلاع دی تھی۔ شامی افواج نے اکتوبر میں بھی دمشق کے مضافات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کو روکنے کا دعویٰ کیا تھا۔

شام اور اسرائیل سن 1967 کی جنگ کے بعد سے گولان کی پہاڑیوں کے بھی ایک علاقائی تنازعے میں الجھے ہوئے ہیں، جس پر اسرائیل نے قبضہ کر لیا تھا اور وہاں اسرائیل نے بستیاں تعمیر کر دی ہیں۔

Share this:
Afghanistan
Previous Post افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن سکتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ
Next Post جرمنی کے لیے امریکا کی نئی سفیر کون ہیں؟
USA Amy Gutmann

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.