geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کے لیے امریکا کی نئی سفیر کون ہیں؟

February 9, 2022 2 1 min read
USA Amy Gutmann
Share this:

USA Amy Gutmann

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے لیے امریکا کی نئی اور پہلی خاتون سفیر 72سالہ ایمی گٹمین کی جڑیں یہودیت اور جرمنی دونوں سے وابستہ ہیں۔ امریکی سینیٹ نے ان کے نام کی توثیق کر دی ہے، تاہم انہیں ابھی اس کا حلف اٹھانا باقی ہے۔

امریکی سینیٹ نے منگل کے روز جرمنی کے لیے نئی امریکی سفیر ایمی گٹمین کے نام کی تصدیق کر دی۔ صدر جو بائیڈن نے جرمنی میں سفیر کے لیے انہیں تقریباً چھ ماہ قبل نامزد کیا تھا۔ اس معاملے پر ووٹنگ میں بیشتر ارکان نے پارٹی کے موقف کی بنیاد پر ووٹ کیا۔ 54 سینیٹرز نے جہاں ان کی حمایت کی وہیں 42 نے مخالفت بھی کی۔ چار ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

تقریباً ہر ریپبلکن سینیٹر نے گٹمین کے خلاف ووٹ کیا، جو 2004 سے یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ جرمن اور یہودی جڑوں والی 72 سالہ ایمی گٹمین کو اب اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے حلف اٹھانا ہے۔ وہ برلن میں امریکا کی جانب سے پہلی خاتون سفیر ہوں گی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ رچرڈ گرینل نے مئی 2018 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا تاہم دو برس بعد ہی وہ مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد سے سفارت خانے کی اعلیٰ سطح کی تمام تر ذمہ داریاں ناظم الامور نے سنبھال رکھی ہیں۔
ریپبلکن کی جانب سے نامزدگی کی مخالفت

صدر جو بائیڈن نے گٹمین کو گزشتہ موسم گرما میں برلن میں سفیر کے لیے نامزد کیا تھا، لیکن سینیٹ میں ریپبلکنز کی جانب سے اس کی سخت مخالف ہوئی جس کی وجہ سے اب تک ان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

کچھ ریپبلکنز نے ان کی نامزدگی پر اس لیے اعتراضات کیا کیونکہ یونیورسٹی آف پنسلوینیا نے جو بائیڈن کے آٹھ برس بطور نائب صدر مکمل ہونے کے بعد انہیں یونیورسٹی کے پروفیسر کے عہدے پر مقرر کیا تھا۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی دلیل تھی کہ سیاسی فلسفے میں مہارت کی وجہ سے گٹمین نمایاں طور پر اس عہدے کی اہل ہیں۔

بعض دیگر کو اس بات پر تشویش تھی کہ ان کی یونیورسٹی کو چین کی جانب سے بھی چندہ فراہم کیا جاتا ہے۔ لیکن ایمی گٹمین نے اس کی یہ کہہ کر تردید کی کہ اسکول کے عطیات میں ایک فیصد سے بھی کم چین کے عطیہ دہندگان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کوئی ایسا فنڈ قبول نہیں کرتی جس سے اسے اپنے اصولوں سے سمجھوتہ کرنا پڑے۔
یورپ میں کشیدگی

سفیر کے عہدے کے لیے گٹمین کی تصدیق ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور جرمنی یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے خطرے سے نمٹنے کی کوشش میں ہیں۔

اس ہفتے کئی سینیٹرز، بشمول ان ریپبلکن کے جنہوں نے گٹمین کی نامزدگی کے خلاف ووٹ کیا، نے جرمنی کے چانسلر اولاف شولس کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی تھی۔

دورہ واشنگٹن کے دوران شولس اور بائیڈن نے یورپ میں جنگ کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

Share this:
Israel Attack
Previous Post طیارہ شکن فائرنگ کے بعد اسرائیل نے شام کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا
Next Post یوکرائن بحران: جنگ سے بچنے کے لیے یورپی رہنماؤں کی کوششیں تیز
Scholz and Macron

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.