geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس نے اپنے خلاف پابندیوں کو ایرانی جوہری مذاکرات سے کیوں جوڑا؟

March 7, 2022 0 1 min read
Nuclear Talks
Share this:

Nuclear Talks

ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ’تخلیقی امکانات‘ کی تلاش میں ہے۔ قبل ازیں روسی وزیر خارجہ نے یوکرینی جنگ کے باعث ماسکو کے خلاف عائد پابندیوں کو ویانا مذاکرات سے جوڑ دیا تھا۔

تہران سے پیر سات مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران کی انتہائی طاقتور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شام خانی نے آج اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یوکرین پر فوجی چڑھائی کے بعد بین الاقوامی برادری کی طرف سے روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کو روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کی طرف سے ویانا میں جاری مذاکرات سے جوڑ دیے جانے کے بعد تہران اب عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جمود کے شکار جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ‘تخلیقی امکانات‘ کی تلاش میں ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس امر سے قطع نظر کہ آیا روس کا اپنے خلاف پابندیوں کو ویانا مذاکرات سے جوڑ دینا درست طرز عمل ہے، علی شام خانی کا آج کا بیان ایران کی طرف سے روسی وزیر خارجہ کے مطالبے کا اولین اعلیٰ سطحی اعتراف ہے۔

علی شام خانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ”ویانا میں جاری جوہری مذاکرات میں شریک ممالک اپنے اپنے مفادات کی بنیاد پر اپنا عمل اور ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور یہ بات قابل فہم بھی ہے۔‘‘

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شام خانی نے ٹوئٹر پر لکھا، ”ہم بھی جو بات کرتے ہیں اور جو موقف پیش کرتے ہیں، اس کا محرک ہمارے ملک کے عوام کے مفادات ہی ہوتے ہیں۔ اس لیے ہم ایسے نئے عوامل کی تلاش میں ہیں، جو ویانا مذاکرات پر مثبت طور پر اثر انداز ہو سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ایسے تخلیقی راستوں کی تلاش میں ہیں، جن پر چل کر (جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے) تیز رفتار حل نکالا جا سکے۔‘‘

حالیہ دنوں کے دوران ویانا مذاکرات میں شریک مندوبین یہ کہتے رہے ہیں کہ مکالمت کے فریق دھڑے ایک ممکنہ سمجھوتے کے قریب تر پہنچ چکے ہیں۔

یہ رائے اس وقت مضبوط ہوئی تھی جب جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ کی طرف سے ایران سے متعلق ایک ایسے نظام الاوقات پر اتفاق ظاہر کیا گیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے تہران کو اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اب تک کے تمام حل طلب سوالوں کے جوابات دینا چاہییں۔

ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق ویانا مذاکرات میں ہفتہ پانچ مارچ کے روز اس وقت اچانک ایک نیا موڑ آ گیا تھا، جب روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اس بارے میں یکدم ایک نیا مطالبہ کر دیا تھا۔

لاوروف نے کہا تھا، ”روس چاہتا ہے کہ امریکہ کم از کم بھی اپنے وزیر خارجہ کی سطح پر یہ ضمانت دے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے روس کے خلاف عائد پابندیاں ماسکو کے ایران کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔‘‘

اس مطالبے نے 2015ء میں طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے کئی ماہ سے جاری ویانا مذاکرات کے ممکنہ طور پر جلد ہی نتیجہ خیز ہونے کو مشکوک بنا دیا تھا۔

روسی وزیر خارجہ کے مطالبے کے جواب میں ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے کل اتوار کے روز کہا کہ ماسکو کے اس مطالبے کا یوکرین کی جنگ کی وجہ سے روس کے خلاف عائد پابندیوں سے کوئی تعلق ہی نہیں اور دونوں دو بالکل مختلف معاملات ہیں۔

انٹونی بلنکن نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے ساتھ بات چیت میں کہا، ”(سابق صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ کا) ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر اخراج واشنگٹن کی طرف سے گزشتہ کئی برسوں کے دوران کی جانے والی سب سے بڑی غلطی تھا۔ جس ایرانی جوہری پروگرام کو طویل کوششوں کے بعد ایک ڈبے میں بند کیا گیا تھا، (ٹرمپ انتظامیہ نے) اسے دوبارہ ڈبے سے باہر نکال دیا تھا۔ اس لیے اب یہ ہمارے اور روس کے بھی مفاد میں ہے کہ اس معاہدے کی بحالی ممکن ہو سکے۔‘‘

بلنکن نے تاہم زور دے کر کہا کہ ویانا میں جاری مذاکرات اور یوکرین کی جنگ کے باعث روس کے خلاف عائد پابندیاں دو قطعی مختلف موضوعات ہیں۔

Share this:
Sports
Previous Post کھیل اور کھلاڑی
Next Post یوکرین بحران: کییف پر تازہ حملے کی تیاری اور تباہ کاریاں
Ukraine Crisis

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.