geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کھیل اور کھلاڑی

March 7, 2022March 7, 2022 0 1 min read
Sports
Share this:

Sports

تحریر: روہیل اکبر

ہمارے ہاں مہنگی تعلیم اور طبقاتی نظام زندگی سے جہاں عام آدمی کا جینا مشکل ہوا ہے وہی پر اسے اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا بھی خوف ہے غریب کا بچہ ماسٹر ڈگری کرنے کے بعد کلرک اور کانسٹیبل بھی بھرتی نہیں ہوسکتا جبکہ مہنگے پرائیوٹ تعلیمی اداروں سے گریجوایشن کرنے والے مقابلے کے امتحانات پاس کرکے اعلی سرکاری عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں ایسے میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے ساری عمر محنت مزدوری کرتے ہی نظر آتے ہیں مگر ایک شعبہ ایسا ہے جہاں غریب کا بچہ اپنا نام اور مقام پیدا کرکے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر اپنی پہچان بنا سکتا ہے۔

شہرت کی بلندیوں کے ساتھ پیسے کی فراوانی بھی شروع ہوجاتی ہے وہ شعبہ ہے کھیل کا جو غریب اور امیرکو زندگی میں کامیابیوں کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے آپ کرکٹ، ہاکی،فٹ بال،کبڈی سمیت باقی دوسری کھیلوں پر ایک نظر ڈالے تو اس میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے نمایا ں ہونگے جو اپنی محنت،حوصلے اور جوش و ولولہ کے زور پر آگے آئے انہوں نے نہ صرف اپنی ایک الگ شناخت بنائی بلکہ پاکستان کو بھی دنیا میں متعارف کروایا۔ پاکستان میں کھیلوں کی پرموشن کے حوالہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور صوبائی سپورٹس بورڈ موجود ہیں جو اپنے اپنے انداز میں کھیل اور کھلاڑی کے لیے کام کررہے ہیں ملکی سطح پر کام کرنے والا پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایک کوچنگ سنٹر لاہور میں کلمہ چوک کے پاس ہے جہاں کبھی کھیلوں کی بجائے آوارہ کتوں کا راج ہوا کرتا تھا۔

ویران اور اجڑا ہوا یہ کوچنگ سنٹر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے آنے کے بعد آباد ہونا شروع ہوا اور جب سے یہاں پر نصراللہ رانا کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی ہوئی ہے تب سے یہاں پر رونقیں لگ گئی اور ویران میدان آباد ہوگئے گذشتہ روز نصراللہ رانا صاحب نے میرے ریڈیو پروگرامیں بطور مہمان شرکت کی تو بہت سی باتیں ہوئی خاص کر کھلاڑیوں کی تربیت سے لیکر انہیں قومی سطح تک کا کھلاڑی بنانے تک ان کے پاس بہت سی سہولیات موجود ہیں اب تو انہوں نے جم بھی بنانا شروع کردیا ہے بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے شعبہ سے مخلص ہوں اگر ایسے افراد ہر شعبہ میں آجائیں تو نہ صرف ہمارے ادارے بہتر ہوجائیں گے بلکہ عام لوگوں کی مشکلات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی مگر بدقسمتی سے ہمارے اداروں میں انسان نہیں جونکیں براجمان ہیں جو ہماری کا خون چوس رہی ہیں خیرسے یہ نظام آج سے نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے خراب ہے جسے ٹھیک ہوتے ہوتے وقت لگے گا۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت نصراللہ رانا جیسے افراد کو اہم ذمہ داریاں دے جن کا اعلان ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر کے کسی کونے میں کوئی ایسا بچہ موجود ہے جسکے اندر ٹیلنٹ ہے تو پاکستان سپورٹس بورڈ اسے اپنا لیتا ہے اسکی رہائش اور خوراک کا ذمہ دار بن جاتا ہے اسکی تربیت اپنا حق سمجھتا ہے اور پھر اسے ملکی سطح پر کھیلوں میں شامل کرلیتا ہے یہاں کھیلوں کی اکیڈمیاں ہیں ماہر کوچ ہیں جو ہمارے مستقبل کو سنوارنے کی کوششوں میں ہیں یہاں صرف 5سو ماہانہ پر بچوں کی بہترین تربیت کی جارہی ہے جو اتنے پیسے بھی نہیں دے سکتے انکے لیے بھی تربیت مفت ہے صرف بچہ ان کے پاس پہنچ جائے کھلاڑی اسے یہ بنا دیتے ہیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ اور پنجاب سپورٹس بورڈ دونوں ادارے پنجاب کی عوام کے لیے اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 1962 میں ایک کارپوریٹ باڈی کے طور پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کے مقابلے کے یکساں معیارات کو فروغ دینا تھا جو بین الاقوامی سطح پر مروجہ معیارات کے مقابلے اور کھیلوں کو ریگولیٹ کرنے اور کنٹرول کرنے کے لیے تھا۔ پاکستان میں وزارت ثقافت، کھیل اور سیاحت کے قیام کے ساتھ ہی جولائی 1977 میں پاکستان سپورٹس بورڈ کا انتظامی کنٹرول اس کو منتقل کر دیا گیا جون 2011 میں وزارت کھیل کی منتقلی کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کا انتظامی کنٹرول وزارت بین الصوبائی رابطہ (IPC) کو منتقل ہو گیا ہے بورڈ کی ایک جنرل باڈی ہے جس کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہے جنرل باڈی 38 ارکان پر مشتمل ہے جو پالیسی مرتب کرتے ہیں اور 12 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی اس پالیسی کو نافذ کرتی ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کا سب سے بڑا ادارہ ہونے کے ناطے پورے پاکستان میں قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کی سرگرمیوں /معاملات کی نگرانی کرتا ہے اس سے الحاق کرتا ہے اور بورڈ کی طرف سے انہیں دی جانے والی سالانہ اور خصوصی گرانٹس کے مناسب استعمال کو یقینی بناتا ہے سالانہ گرانٹس قومی فیڈریشنوں کو ان کے روزمرہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہیں جبکہ خصوصی گرانٹس کا مقصد بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت اور انعقاد کے لیے ہوتا ہے یہ گرانٹس کھیلوں کی مقبولیت، بین الاقوامی سطح کی کامیابیوں اور فیڈریشنز کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ذریعے مختص/منظوری دی جاتی ہیں اس وقت 40 نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز بورڈ کے ساتھ منسلک ہیں ہر فیڈریشن اپنے متعلقہ کھیل/کھیلوں کے فروغ اور ترقی کی ذمہ دار ہے PSB کے ہیڈ کوارٹرز اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں کوچنگ سنٹرز میں کھیلوں کی وسیع سہولیات موجود ہیں۔

یہ سہولیات بنیادی طور پر قومی تربیتی کیمپوں اور مختلف قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لیے استعمال ہوتی ہیں اس کے علاوہ، یہ سہولیات عام ممبر شپ کی بنیاد پر عام لوگوں تک بھی پہنچائی جاتی ہیں۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد کھیلوں کی تریج و ترقی کے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے تھے جسکے بعد متعلقہ صوبائی حکومتیں اپنے صوبوں میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کی ذمہ دار ہیں پنجاب میں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں سپورٹس بورڈ بھی سرگرم ہے جو کھیلوں کو گراس روٹ لیول تک لیکر جارہا ہے سردار عثمان بزدار کی کوشش ہے کہ نجوان نسل کھیل کے میدان آباد کریں اور اس کے لیے انہوں نے فنڈز کی کوئی کمی نہیں رہنے دی کمی ہے تو صرف ایسے افراد کی جو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں سکیں تاکہ ہمارے ادارے مضبوط ہوں۔
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر

Share this:
Peshawar Blast
Previous Post جبری شہید
Next Post روس نے اپنے خلاف پابندیوں کو ایرانی جوہری مذاکرات سے کیوں جوڑا؟
Nuclear Talks

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.