geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانوی وزیراعظم سعودی اور اماراتی قیادت سے تیل کے حصول کے لیے بات چیت کریں گے

March 16, 2022 2 1 min read
Boris Johnson
Share this:

Boris Johnson

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن رواں ہفتے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں۔اس معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اماراتی اور سعودی قیادت سے تیل کی پیداوار بڑھانے اور تیل کی برآمدات کے لیے بات چیت کریں گے جبکہ تیل برآمدکرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پرتیل کی پیداوار بڑھانے کے لیےدباؤ بڑھ رہا ہے۔

وہ یہ دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب یوکرین پر روس کے حملے سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورس جانسن بدھ کوابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے حقیقی حکمران شیخ محمد بن زاید اوردیگرحکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔وہ اسی روز الریاض روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل برطانیہ کے ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم کے سعودی عرب کے ممکنہ دورے کی اطلاع دی تھی۔البتہ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جانسن کا دورے کا منصوبہ اب بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔
واشنگٹن کے خلاف مزاحمت

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات روزانہ ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل نکالتے ہیں اوروہ ان چند پیداکنندگان میں شامل ہیں جن کی پیداواری گنجائش اس سے زیادہ ہے۔ وہ پیٹرولیم برآمد کنندگان کی تنظیم کے اہم رکن ہیں۔اس کارٹل کاروس کے ساتھ اتحاد ہےاور اسے ’اوپیک پلس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سعودی عرب اوریواے ای اب تک امریکا،جاپان اور یورپی ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے میں تیزی لانے کے مطالبات کی مزاحمت کرتے رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا تھا کہ ابوظبی اوپیک پلس میں شامل دیگراراکین سے مطالبہ کرے گا کہ وہ پیداوارمیں اضافہ کریں۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔اگرچہ یواے ای کے وزیر تیل نے بعد میں وضاحت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اوپیک پلس کے سمجھوتے کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔

اس گروپ کا آیندہ اجلاس31 مارچ کوہوگا۔اس سے قبل گذشتہ اجلاس میں اس نے ہر ماہ عالمی منڈیوں میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافی تیل مہیاکرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ رسد اور طلب میں توازن قائم کرنے کے لیے یہ مقدارکافی نہیں ہے۔
روس سے تعلقات

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اگراپنے مقررہ کوٹے سے زیادہ تیل نکالتے ہیں تو وہ اوپیک پلس کی شراکت داری توڑنے اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو نقصان پہنچانے کا خطرہ مول لیں گے۔

اس کے باوجود بورس جانسن پر سعودی ولی عہد سے مزید تیل مانگنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔انھوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھے ہیں۔

صدربائیڈن نے سعودی ولی عہد کو بائی پاس کرنے کا انتخاب کیا ہے حالانکہ وہ مملکت میں روزمرہ کے امورحکومت چلاتے ہیں۔یہ ایک ایسی پالیسی ہے جسے الریاض میں معمولی سمجھا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے امریکا روس کو تنہا کرنے کی کوششوں میں خلیجی عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہاہے۔

برطانوی وزیرصحت ساجد جاوید نے پیرکے روز ٹائمزریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ یورپ میں یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی کے درپیش ایک عالمی بحران کے وقت وزیراعظم جانسن اوردیگرعالمی رہنماؤں کا سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کرنا ایک درست اقدام ہے۔

Share this:
European Union Sanctions
Previous Post یورپ نے روس پر پابندیوں کا نیا پیکیج منظور کر لیا
Next Post کون چاہتا ہے کہ مونس الہی گرفتار ہو جائیں؟
Monis Elahi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.