geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 17, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Yuka Calls Out Hidden Dye in 65% of Mint Syrupsپودینے کے شربت میں چھپا ’نیلا‘ زہر: یوکا ایپ نے بڑے برانڈز کے خلاف محاذ کھول دیا
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کون چاہتا ہے کہ مونس الہی گرفتار ہو جائیں؟

March 16, 2022 0 1 min read
Monis Elahi
Share this:

 Monis Elahi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر مونس الہی کو کون سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہے؟ حکومت میں سے کوئی طاقت ق لیگ پر د بائو ڈالنے کیلئے کوشش کر رہی ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں انسداد بدعنوانی کیلئے سرگرم سرکردہ ادارے سے مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ پرویز الٰہی کے بیٹے اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کو گرفتار کیا جائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ادارے سے مونس الٰہی کو پکڑنے کیلئے کہا گیا تھا اسی نے گجرات کے چوہدریوں کو یہ معلومات دیدی۔ ایجنسی کو بتایا گیا کہ مونس کیخلاف کوئی زیر التوا کیس نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار کرنے کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

گجرات کے چوہدریوں کے قریبی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ مونس کی گرفتاری کے متعلق ق لیگ کی قیادت کو چند روز قبل اس وقت پتہ چلا جب وفاقی وزیر پانی نے ایک خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو اپنی پارٹی کی حمایت کا یقین دلایا اور وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے حامیوں سے کہیں کہ ’’گھبرانا نہیں۔‘‘ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں مونس الٰہی سے ایک اہم حکومتی عہدیدار نے سوال کیا کہ ’’آپ پی ٹی آئی میں شمولیت کیوں اختیار نہیں کرتے۔‘‘

ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ جماعت حکومتی اتحاد سے دور ہو رہی ہے اور فی الوقت اپوزیشن والوں کے ساتھ مفصل مباحثوں میں مصروف ہے تاکہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بن سکے۔ ق لیگ نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن لگتا ہے کہ وہ اپوزیشن کی طرف مائل ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ق لیگ کا ساتھ اہمیت کا حامل ہے لیکن اس کی وجہ قومی اسمبلی میں اس کے ارکان کی تعداد نہیں بلکہ پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ تاہم، یہ بڑی ہی عجیب بات ہے کہ اپوزیشن والوں کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کیلئے جس وقت پی ٹی آئی کی حکومت کو اپنے اتحادیوں کی اشد ضرورت ہے اس وقت حکومت کے اندر موجود کچھ افراد نے کھل کر ق لیگ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

پہلے تو یہ کام وزیر داخلہ شیخ رشید نے کیا اور ق لیگ کیلئے کہا کہ پانچ سیٹوں والی پارٹی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔ جس کے بعد مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے شیخ رشید پر شدید جوابی وار کیا۔ بعد میں شیخ ر شید نے کہا کہ انہوں نے تو ایسے ہی ایک سوال کا جواب دیا تھا کہ چار اور پانچ پارٹیوں والی جماعتیں حکومت کو بلیک میل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ وہ چوہدری ظہور الٰہی کے احسان مند ہیں۔ انہوں نے چوہدری شجاعت کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ میں ان کیخلاف کبھی بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیان عام سا بیان تھا اور اس میں کسی کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔

وزیر پانی مونس الٰہی نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شیخ رشید کے مشکور ہیں کہ انہوں نے غلط فہمی دور کی، ’’میں آپ کی اسی انداز سے عزت کرتا ہوں جس طرح آپ ہمارے بزرگوں کی عزت کرتے ہیں۔‘‘ لیکن اگلے ہی دن، اسد عمر نے ق لیگ کے بارے میں بیان دیا اور کہا کہ ق لیگ پنجاب میں صرف چند حلقوں کی جماعت ہے۔

ق لیگ کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی یا حکومت کا، اب یہ جماعت 23؍ مارچ کے بعد ہی اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی تاکہ قومی مفاد میں اسلامی کانفرنس تنظیم کا اجلاس پرسکون انداز سے مکمل ہو جائے۔ حکومت کے دیگر اتحادیوں سے بھی توقع ہے کہ وہ اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کی تکمیل کے بعد کوئی فیصلہ کر لیں گے۔

Share this:
Boris Johnson
Previous Post برطانوی وزیراعظم سعودی اور اماراتی قیادت سے تیل کے حصول کے لیے بات چیت کریں گے
Next Post محکمہ صحت کا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Medicine

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار پیغام: ’86 47‘ کی گھاس پر کندہ تحریر نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 17, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 17, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ’86 47‘ کی پراسرار کندہ کاری نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی، تحقیقات شروع

June 17, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے ’86 47′ نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 17, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.