سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی 557ویں سالگرہ کی تقریبات پیر کو دوسرے دن میں داخل ہو گئیں، جہاں ملک بھر اور بیرون ملک سے آئے سکھ عقیدت مند گوردوارہ جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔
عقیدت مندوں کی آمد اور رسومات
تقریبات میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں زائرین شرکت کر رہے ہیں اور مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔ عقیدت مند اکھنڈ پاٹھ کی رسم ادا کر رہے ہیں، جبکہ سات دیگر گوردواروں میں مٹھا ٹیکی کی تقریب بھی منعقد کی جا رہی ہے۔
سہولیات اور انتظامات
گوردوارہ جنم استھان میں زائرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک منی ہسپتال قائم کیا گیا ہے، جبکہ رہائش، خوراک اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کیے گئے ہیں۔
مذہبی جلوس کل نکالا جائے گا
بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منگل کو ایک مذہبی جلوس بھی نکالا جائے گا۔
بھارت سے سکھ زائرین کی آمد
ادھر اتوار کو بھارت سے 2,339 سکھ زائرین تین الگ الگ گروپس میں پاکستان پہنچے تاکہ تقریبات میں شرکت کر سکیں۔
