لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں خشک موسم اور بالائی علاقوں میں سردی کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر فی الوقت براعظمی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث کسی بھی علاقے میں بارش کا کوئی نمایاں امکان نہیں ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب کی صورتحال
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں دن بھر موسم خشک رہے گا جبکہ رات کے وقت سردی محسوس کی جائے گی۔ پنجاب بھر میں عموماً خشک موسم کے ساتھ رات کے وقت سردی رہے گی، جبکہ مری اور گلیات میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
اسموگ کے باعث سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان اور بہاولپور متاثر ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان
- خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم اور شمالی علاقوں میں سردی رہے گی، جبکہ صوابی اور اس کے گرد و نواح میں رات کے وقت دھند متوقع ہے۔
- سندھ میں عموماً خشک موسم رہے گا اور بالائی اضلاع میں رات کے وقت ٹھنڈک محسوس کی جائے گی۔
- بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
گلگت بلتستان اور کشمیر
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان میں رات کے وقت شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
