geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عبدالحمید خان۔ تغمہ حسن کارکردگی۔ستارہ امتیاز

September 1, 2020 0 1 min read
Abdul Hameed Khan
Share this:

 Abdul Hameed Khan

تحریر : میر افسر امان

حکومت پاکستان کا یہ طریقہ رہا ہے کہ پاکستان کے دفاع اور انسانیت کی خدمت کرنے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقسام کے تغمے عطا کرتی ہے۔ پاکستان کا سب سے اعلیٰ تغمہ تو نشان حیدر ہے۔ یہ تغمہ اُس شخص کو ملتا ہے جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کر دیتاہے۔ اِس وقت پاکستان میں نشان حیدر حاصل کرنے والوں کی تعداد گیارا ہے ۔ اس کے علاوہ کسی خاص اور اہم کام میں کارکردگی دکھانے والوں کو بھی تغمے دیے جاتے ہیں۔ ایسا تخمہ ستارہ امتیاز جناب عبدالحمید خان صاحب کو ملا ہے۔ ان صاحب سے ہمارا کئی برسوں سے ذاتی تعلق ہے۔یہ پانچ وقت کے نمازی ہیں۔ پاکستان اور بین القوامی طور پر عوام کی خدمت کا ریکارڈ رکھنے والی الخدمت فائنڈیشن کے فحال کارکن ہیں۔ پاکستان میں عوام پر جب بھی مشکل وقت آیا یہ شخص ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔ اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں شب و روز مصرف رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کی جد وجہد کا روشن ستارہ ہیں۔

عبدالحمید خان صاحب چھچھ ،شمس آباد، تحصیل حضر،و ضلع اٹک کے مشہور معروف سیاسی رہنمائوں کے زرخیز علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی پیدائش بابا عبدلغنی کے گھر شمس آباد تحصیل حضرو ضلع اٹک میں ہوئی۔ بابا عبدلغنی سندھ میں پولیس کی نوکری کے بعد گائوں میں زمینداری سے منسلک تھے۔ان کی حیثیت ایک انتہائی معتبر سنجیدہ اور مخلص انسان کی تھی۔ جنھیں حددرجہ احترام حاصل تھا۔ عبدالحمید صاحب کے بڑے بھائی مسٹر عبدالرزاق صاحب مرحوم بھی شعبہ تعلیم سے منسلک تھے۔ اور انکا شمار انتہائی با وقار اور شریف النفس انسانوںمیں ہوتا تھا۔یہ گھرانہ تعلیم شرافت اور اعلی ٰکردار کی ایک مثال ہے۔عبدالحمید صاحب نے میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول شمس آباد سے اوّل پوزیشن سے کیا۔گورنمنٹ کالج اٹک سے بی ایس سی کے بعد ایم ایسی طبیعات ١٩٨٠۔١٩٨٢ء کی ڈگری قائد اعظم یونیورسٹی سے حاصل کی۔١٩٨٥ء ایم ایس ڈگری شعبہ نیو کلیئر انجینئرنگ میں سی این ایس موجودہ (pieas)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈاپلائیڈ سائنس( پپاس) سے مکمل کی۔ اور اس کے بعد سے اب تک پاکستان اٹامک انرجی کے ساتھ منسلک ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈاپلائیڈسائنسز(پیاس) ١٩٦٧ء اسلام آباد میں قائم ہوا۔ یہ ایک تسلیم شدہ ممتاز فیڈرل یونیورسٹی ہے اور یہ اعلیٰ تعلیم کے لیے وقف ہے۔

یہاں انجینئرنگ، قدرتی سائنسز، فیزیکل سائنس کی تعلیم دی جاتی ہے۔ الحمد اللہ! عبدلحمید صاحب کو حکومت پاکستان نے شعبہ طبیعات میں بہترن خدمات پر ”ستارہ امتیاز”(si) کے لیے نامزد کیا۔ اس سے پہلے وہ ١٩١٢ء میں تغمہ” حسن کارکردگی”(pop) حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کے دو اعلیٰ اعزازات ،جہاں شمس آباد ،تحصیل حضرو، علاقہ چھچھ، ضلع اٹک کے لیے فخر کی بات ہے وہاں ہمارے لیے بھی بہت خوشی اور اعزاز کا لمحہ ہے۔عبدا لحمید صاحب اتنے اعزازات کے باوجود بھی ایک سادہ طبیعت اور خاندانی روایات کے پاسدار انسان ہیں۔بلاشبہ علاقہ چھچھ ضلع اٹک نہیں پورا پاکستان ان کی سائنسی دفاعی خدمات پر فخر کرتا ہے ۔ پاکستان ایٹمی ایجنسی نے پاکستان کو اپنی ازلی دشمن کی دھمکیوں سے محفوظ کیا۔ بھارت نے جب چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دھمکیاں د ینی شروع کی تھیں کہ وہ پاکستان کو ختم کر دے گا۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کے مایا ناز ایٹمی سائنسدانوں نے چھ چاغی کے پہاڑوں میں اور ایک خاران کے پہاڑوں میں کل سات ایٹمی دھماکے کر بھارت کو دھول چاٹنے پر مجبور کیا۔ ہمارے ایٹمی سائنس دانوں نے پاکستان قوم کا سر بلند کیا۔ پاکستانی قوم کو محفوظ ترین بنانے میں دوسرے ایٹمی سائنس دانوں میں جناب عبدالحمید خان صاحب بھی شامل ہیں۔

ویسے بھی بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ وہ پاکستان توڑ کر بھارت کو اکھنڈ بھارت بنانے کے ڈاکٹرائین پر پہلے دن سے عمل درآمد کر رہا ہے۔اسی پلان کے تحت ہمارے مشرقی بازومیں غدار وطن شیخ مجیب کے ساتھ ملک کربنگلہ قومیت کی بنیاد پر پاکستان کے دو ٹکڑے کر چکا ہے۔ ١٩٤٧ء میں ہی پاکستان کے ایک حصے جموں و کشمیر پر فوجی قبضہ کیا۔ کشمیر ہند کی تقسیم کے بین القوامی طے شدہ اصول کے مطابق پاکستان میں شامل ہونا تھا۔ پاکستان کے ساتھ شمولیت کے لیے جموں و کشمیر کی نمایدہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے قراداد بھی پاس کی تھی۔ مگر بھارت نے فوج کے ذریعے جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا۔ ٥ اگست ٢٠١٩ء کو دہشت گرد نریدرامودی نے جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کر لیا۔، کشمیر کے لیے دوسری ریاستوں کی طرح اسپیشل دفعات بھارتی آئین میںموجود تھیں۔ لیکن غیر اور غیر اخلاقی طریقے سے جموں و کشمیر کے لیے بھارتی آئین میں موجود دفعہ ٣٧٠اور٣٥اے کویک سر ختم کر کے کشمیر کے تین حصے کر کے بھارت میں ضم کر لیا۔ اسی دن سے کشمیری محاصرے میں بند ہیں۔ میڈیا کے سارے ذرایع بند ہیں۔ کسی کو نہیں معلوم

٢
کی کشمیر میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔ محاصرے میں نہتے کشمیریوں پرسفاکیت اور ظلم کی داستان رقم کی جارہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کشمیری کو شہید کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ان حا لات میں عبدالحمید خان صاحب اور ان جیسے دوسرے جیسے دفاعی سائنس دانوں کی پاکستانی قوم کو ضرورت ہے۔ جو ملک کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں دن رات مصروف عمل رہتے ہیں۔ ان پر پاکستانی قوم کو بجا طور پر فخر ہے۔ ان جیسے قومی سپوتوں اور قومی ہیروز کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔ ہم عبدالحمید خاں صاحب کو اپنی اور پاکستان قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ انہیں صدا سلامت رکھے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Karachi Rain
Previous Post غیر متوقع آفت یا سیاسی انتقام؟
Next Post کالج آف شریعہ ماڈرن سائنس رحمتہ اللعالمین ٹرسٹ پاکپتن پاکستان کی افتتاحی تقریب

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.