geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ابوظبی: اجتماعات پر پابندی ، مالوں، بیچز اور ریستورانوں میں تعداد کم رکھنے کی ہدایت

February 8, 2021 0 1 min read
Abu Dhabi
Share this:

Abu Dhabi

ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اتوار کو نئی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ان کے تحت ابوظبی شہر میں اجتماعات اور تقریبات کے انعقاد کی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے،فلم تھیٹر بند رہیں گے۔شادیوں اور خاندانی اجتماعات میں صرف دس افراد شریک ہو سکیں گے۔

میڈیا دفتر کے سرکلر کے مطابق اب کسی متوفیٰ کی تجہیز وتدفین میں زیادہ سے زیادہ بیس افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

شاپنگ مالوں میں ان کی کل گنجائش کے مقابلے میں صرف 40 فی صد افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ریستورانوں ، کیفے ، ہوٹلوں اور سرکاری بیچز اور پارکوں میں 60 فی صد تک افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

نجی ملکیتی بیچز اور پیراکی کے تالابوں (سوئمنگ پولز) کو ان کی کل گنجائش کے مقابلے میں صرف 50 فی صد تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت جیم خانوں میں بھی صرف 50 فی صد افراد آسکتے ہیں۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکسیوں میں گنجائش 45 فی صد اور بسوں میں 75 فی صد تک محدود کی جارہی ہے۔اس سے زیادہ تعداد میں سواریاں بٹھانے پر پابندی ہوگی۔

امارت ابوظبی کی حکومت نے ہفتے کے روز سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی لازمی قرار دے دی تھی اور دفاتر میں صرف 30 فی صد ملازمین کو حاضرہونے کی ہدایت کی تھی۔

ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ ’’محکمہ گورنمنٹ سپورٹ نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کم کرنے کی منظوری دی ہے اور اب صرف 30 فی صد ملازمین دفاتر میں حاضر ہوں گے۔اس فیصلے کا مقصد امارت میں کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنا،احتیاطی تدابیر کا نفاذ اور ملازمین اور ان کے خاندانوں کی صحت کا تحفظ ہے۔‘‘

یو اے ای میں دسمبر کے بعد کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور روزانہ کووِڈ-19 کے تین ہزار سے زیادہ کیسوں کا اندراج کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ویکسین لگانے کی مہم بھی بڑی تیزی سے جاری ہے اور اب تک تیس لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Share this:
Saudi Arabia,Coronavirus
Previous Post سعودی عرب : کووِڈ-19 کے317 نئے کیسوں کی تشخیص، پانچ مریض چل بسے!
Next Post امریکا ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پابندیاں نہیں ہٹائے گا: جوبائیڈن
Joseph Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.