geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

احتساب کے نام پر سیاستدانوں کیخلاف ڈرامے اب مزید نہیں چلیں گے: فضل الرحمان

October 31, 2019 0 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاست دانوں کے خلاف ڈرامے اب مزید نہیں چل سکیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہے، گوجرانوالہ پہنچنے پر مارچ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر چن دا قلعہ میں شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک صف میں ہے جو 25 جولائی 2018 کے انتخابات کو قبول نہیں کرتی، ہم ووٹ کی طاقت کو واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں کے ساتھ اللہ ہمیں کامیاب کرے گا، کل پورا پاکستان اپنا فیصلہ منوائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر سیاست دانوں کے خلاف ڈرامے اب مزید نہیں چل سکیں گے، اس جنگ میں پوری قوم ہمارے شانہ بشانہ ہے، جس امانت کو لوٹا گیا تھا، ہم اس کے لیے نکلے ہیں اور عوام دوبارہ ووٹ دےکر صحیح حقدار کا انتخاب کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ناموس رسالت کی حفاظت اور پاکستان کی بقاء اور سلامتی کےلیےنکلے ہیں، یہ نا اہل حکومت ہمیں معاشی بحران سےنکال نہیں سکتی۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ گزشتہ روز لاہور پہنچا تھا جہاں شرکاء نے رات مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گزاری جبکہ مولانا فضل الرحمان نے وحدت روڈ پر قیام کیا۔

آزادی مارچ کے شرکاء نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں بریانی، نان چنے اور چائے سے ناشتہ کیا۔

اس کے بعد مینار پاکستان پر بڑا جلسہ عام کیا گیا جس سے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مینار پاکستان پر خطاب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ حکمرانوں کے خلاف ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر حکومت کو گھر بھجوائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ کے شرکا پُرامن ہیں، کراچی سے لاہور تک کسی شخص کو خراش تک نہیں آئی۔

وحدت روڈ پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی تو سیاسی احتجاج شروع ہوا ہے، ہم وزیراعظم اور اس کابینہ کو گھر بجھوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا اور کون کہتا ہے فضل الرحمان اسلام آباد نہیں پہنچے گا، اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا توآزادی مارچ مزید سخت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی مگر ڈاکٹروں نے اجازت نہیں دی۔

خیال رہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت اور جے یو آئی (ف) کےدرمیان معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post فرانسیسی حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے: صدر ایردوان
Next Post تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 73 ہو گئی
Tezgam Express Fire

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.