geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اداکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے منگنی کر لی

July 16, 2020July 16, 2020 0 1 min read
Sara Khan
Share this:

Sara Khan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے منگنی کر لی ہے۔

فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں جبکہ سارہ خان نے بھی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے ہاں کہ دیا ہے!

پاپ گلوکار فلک شبیر کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے جبکہ سارہ خان بھی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام مانی جاتی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان حالیہ برسوں میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور ان کے ڈرامے کافی مقبول ہوئے ہیں۔

کچھ عرصے پہلے بول نائٹس ود احسن خان میں سارہ خان نے ان اصولوں پر بات کی جو وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کے دوران اپنائے ہوئے ہیں۔

میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ پیشکشیں ہوئی ہیں مگر وہ مختصر ملبوسات کو پہننا اور قربت کے مناظر کو فلمانا نہیں چاہتیں، جو فلموں کی اولین مانگ ہوتے ہیں۔

درحقیقت وہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کوئی قابل اعتراض کردار، نامناسب ملبوسات یا دیگر سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کچھ عرصے پہلے تک ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کا شادی کرنے کا بھی ارادہ تھا۔

مگر 2019 میں ان کا بریک اپ ہوگیا جس کے بعد آغا علی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرے لیے بریک اپ بہت سخت ثابت ہوا اور خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا، مگر زندگی تو آگے بڑھتی رہتی ہے مگر زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوئی۔

پھر اکتوبر 2019 میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پہلی مرتبہ آغا علی سے ہوئے بریک اپ پر کھل کر بات کی جبکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی اور مداحوں کو جلد سرپرائز دینے والی ہیں۔

سارہ خان نے بتایا کہ آغا علی اور ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی، البتہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، ہم دونوں شادی کرنے والے تھے، تاہم میں نے ان سے رشتہ ختم کردیا۔

سارہ کے مطابق میں تو جلد ایک خاندانی انسان سے شادی کرکے اپنا گھر بسالوں گی لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ آغا نے مجھے کھو کر اپنا ہی نقصان کیا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس پورے عرصے میں ان کے والدین نے ان کی بے حد مدد کی۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اُدھر سارہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکاروں میں ایمن خان 6.7 ملین کے ساتھ تا حال سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر 6.3 فالوورز کے ساتھ ماہرہ خان، تیسرے نمبر پر منال خان 5.6 ملین فالوررز کے ساتھ موجود ہیں۔

Share this:
Housing Sector
Previous Post اب بینکوں کو مجموعی قرض کا کم سے کم 5 فیصد ہاؤسنگ سیکٹر کو دینا ہو گا
Next Post کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز؛ انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان
England vs India

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.