geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’افغان سفیر کی بیٹی کا مختلف زبانوں میں انٹرویو پاکستان کیخلاف میڈیا وار کا حصہ ہے‘

August 12, 2021 2 1 min read
Sheikh Rashid
Share this:

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا تین مختلف زبانوں میں انٹرویو پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے، وہ اغوا نہیں ہوئی تھی، اس معاملے پر پاکستان کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف میڈیا وار شروع کر رکھی ہے اور افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ خیل کا 3 مختلف زبانوں میں انٹرویو پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے، یہی رویہ جاری رکھا گیا تو ہمارے پاس ساری فوٹیج اور ثبوت موجود ہیں، شواہد پیش کیے تو پھر کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہیے، ہم نے افغان ٹیم کو مکمل طور پر مطمئن کرکے بھیجا ہے۔

نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قاتل کی فارنزک رپورٹ مل گئی ہے اور میچ بھی کر گئی ہے، نور مقدم کیس میں والدین سمیت ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

افغانستان ایشو پر پی ڈی ایم اور عمران خان کا ایک ہی بیانیہ ہے: شیخ رشید
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس انجمن ستائش باہمی کی میٹنگ تھی، وہ تو پچھلے سال بھی جلسے کر رہے تھے ہمیں جلسے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات ہونے چاہئیں، یہی تو عمران خان بھی کہہ رہے ہیں، پی ڈی ایم نے افغانستان پر جو بیان دیا، عمران خان کا بھی یہی بیانیہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ افغانیوں پر چھوڑتے ہیں، ہم افغانستان میں مذاکرات اور امن کے حامی ہیں، یہی بات پی ڈی ایم والے بھی کر رہے ہیں۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا اور این سی او سی ایجنڈے کے تحت پاک افغان سرحد بند ہے، بارڈر مینجمنٹ کی وجہ سے افغان مہاجرین وہاں سے یہاں نہیں آ رہے، افغان مہاجرین ترکی اور دیگر ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف کی شریانیں سکڑ رہی ہیں تو پاکستان آئیں اور قوم کو سچ بتائیں، شہباز شریف نے اب تک اپیل نہیں کی، میں نہیں سمجھتا کہ وہ باہر جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف میڈیا میڈیا کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہےکیا، ایک فضل الرحمان اور دوسری ن لیگ، باقی 9 جماعتوں کا کوئی نام بتا دیں، ان 9 جماعتوں کی تو میری طرح ایک سیٹ بھی نہیں ہے، پی ڈیم ای ٹائیں ٹائیں فش ہے، چوں چوں کا مربہ ہے۔

ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے، پاکستان دنیا کے اہم ترین ایشو پر مرکزی کردار ادا کرنے والا ملک بننے والا ہے۔

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، پنجاب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے اپوزیشن کے ساتھ نہیں۔

ملک میں قبل از قت انتخابات سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کچھ نہیں ہونے جا رہا، جو مرضی کر لیں الیکشن وقت پر ہوں گے، عمران خان نے تین سال نکال لیے ہیں، ایک سال تو الیکشن مہم میں لگ جاتا ہے، پانچواں سال الیکشن کی تیاری کا ہوتا ہے۔

Share this:
Karachi Corona Cases
Previous Post کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد سے زائد ریکارڈ
Next Post ٤ ​ااگست یوم آزادی پاکستان ٢٠٢١ئ
14th August Independence Day of Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.